• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

متوسوامی: دادر ایسٹ میں جنوبی ہند کے ذائقوں کی بہار

Updated: October 18, 2024, 11:02 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اسٹیشن کے قریب واقع رمی ہوٹل کے احاطے میں واقع اس ریسٹورنٹ میں جنوبی ہند اور ممبئی کی منفرد ڈشیزدستیاب ہیں، صبح کے ناشتہ کا بھی انتظام ہے۔

Located in Dadar, this restaurant carries its traditional culture. Photo: INN
دادر میں واقع یہ ریسٹورنٹ اپنی روایتی ثقافت کاحامل ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
دہی اڈلی، توا اڈلی، کوائن اڈلی، سویٹ وڑا، ٹوپی ڈوسا، پالک ڈوسا، پنیر ڈوسا، شیزوان مسالا ڈوسا، نیر ڈوسا، گرین پائو بھاجی، مسالا پاؤ۔ 
پتہ:گرائونڈ فلور، رمی گیسٹ لائن ہوٹل، سوامی نارائن مندر کے سامنے، دادر ایسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۴
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ساڑھے۷؍سےرات۱۲؍ تک
رابطہ : 08657941303
ہم عام طور پر شمالی ہندوستان کی ڈشیز والے ہوٹلوں کا تجزیہ کرتے رہتے ہیں، لیکن آج ہم جنوبی ہند کی ڈشیز کے حامل ایک ریسٹورنٹ کا جائزہ لیں گے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام متوسوامی ہے جو کہ جنوبی ہند کے ریسٹورنٹ کیلئے ایک مثالی نام ہوسکتا ہے۔ جب نام ایسا ہے تو اس میں یقینی طور پر جنوبی ہند کی مشہور ڈشیز ہونگی جو کہ عام طور پر اڈلی، ڈوسا اوروڑا وغیرہ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اب آپ کہیں گے کہ یہ تمام چیزیں تو ممبئی میں تقریباً ہر گلی کے نکڑ پر مل جاتی ہیں۔ کسی کسی گلی میں تو ۲؍ سے ۳؍ دکانیں ایسی ہوتی ہیں جو زیادہ ترصبح کے وقت اڈلی، وڑا، ڈوسا اوراتپا جیسی چیزیں فروخت کرتی ہیں تو یہاں کیوں جانا۔ دراصل اس ریسٹورنٹ میں ہیں تو تقریباً وہی چیزیں لیکن ان کو منفرد انداز میں اور کچھ اضافے کےساتھ فروخت کیا جاتاہے۔ 
 انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو کے مطابق یہاں اڈلی وڑا کے تحت سادی ابالی ہوئی اڈلی کے علاوہ دہی اڈلی، توا اڈلی، کوائن اڈلی، پوڑی اڈلی، کانچی پورم اڈلی، اڈلی وڑا، میدو وڑا اور سویٹ وڑا جیسی چیزیں ملتی ہیں۔ اس کے آگے ڈوسا کے تحت سادہ ڈوسا، مسالہ ڈوسا، روا ڈوسا، ٹوپی ڈوسا، پالک ڈوسا، پنیر ڈوسا، شیزوان مسالا ڈوسا، اسپرنگ ڈوسا، پیپر ڈوسا، میسور سادا اور مسالا ڈوسا جیسی چیزیں ملتی ہیں۔ اس کے آگے اتپا کے تحت بھی سادا، مسالا، ٹومیٹو، اونین، چیز اونین اور کوکونٹ اتپا جیسے متبادل ملتے ہیں۔ 
 اس ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں جنوبی ہند کی ڈشیز کے علاوہ ممبئی کی مخصوص ڈشیز بھی ملتی ہیں جس میں بٹاٹا وڑا، بٹاٹا وڑا اوسل، پونیری مسل اور وڑا پائو ملتا ہے۔ اس کے آگے پائو بھاجی کے تحت گرین پائو بھاجی، چیزپائو بھاجی، متوسوامی پائو بھاجی، توا رائس اور مسالا پائو جیسی چیزیں ہیں۔ اس کے علاوہ پیزا، سینڈوچ اور گرلڈ سینڈوچ کے بھی کئی متبادل موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں صبح کے ناشتے کا بھی انتظام ہوتا ہے جس میں اپما، کاندا پوہا، پائن ایپل شیراملتا ہے۔ اس کے علاوہ سابودانہ کھچڑی، سابودانہ وڑا اور فرینچ فرائیز بھی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی طرح کے فریش جوس، ملک شیک، جیلی فروٹ سلاد، فریش فروٹ کریم، مشروبات، آئس کریم، کافی اور چائے بھی ملتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK