• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نانیماچی آبشار: کوکن کے علاقے میں واقع دلکش نظارہ

Updated: October 24, 2024, 12:01 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

مہاڈ میں واقع یہ آبشار قدرتی نظاروں کے بیچ ایک انتہائی دلکش آبشار ہے، یہاں پر آبشار کے علاوہ ٹریکنگ اورپکنک کا بھی لطف لے سکتے ہیں۔

In this picture, its charm can be seen from a distance with the greenery. Photo: INN.
اس تصویر میں دور سے ہریالی کے ساتھ اس کی دلکشی دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

نانیماچی آبشار مہاراشٹر کےچند سب سے خوبصورت آبشاروں میں سے ایک ہے۔ یہ کوکن کےعلاقے مہاڈکی پہاڑیوں میں واقع ہے، اگرچہ سہیادری کے پہاڑی سلسلےمیں بہت سے آبشار ہیں، لیکن نانیماچی آبشار سب سے خوبصورت آبشاروں میں سے ایک ہے۔ یہ مہاراشٹر کے راج گڑھ ضلع میں واقع ہے۔ نانیماچی آبشارایک قدرتی خوبصورتی کا نمونہ ہے جو اپنی انفرادیت اور سکون کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ آبشار ان لوگوں کے لیے بہترین جگہ ہے جو فطرت سے محبت کرتےہیں اور جو لوگ اپنا کچھ وقت پرامن جگہ گزارنا چاہتے ہیں وہ یہاں آ سکتے ہیں۔ 
دیکھنے کا بہترین وقت
نانیماچی آبشار کو دیکھنے کا بہترین وقت جون سے ستمبر تک یعنی مانسون کا موسم سمجھا جاتا ہے۔ اس جگہ کی خوبصورتی مانسون کے موسم میں بڑھ جاتی ہے اور اردگرد کی ہریالی بھی اپنے عروج پر ہوتی ہے جسےبہت خوبصورتی سے سجایاگیاہے۔ کیونکہ مانسون میں زیادہ بارش کی وجہ سے نانیماچی آبشارمیں پانی کا بہاؤ زیادہ تیز ہو جاتا ہے جو ایک الگ تجربہ فراہم کرتا ہے۔ مانسون کے علاوہ کسی بھی موسم میں جائیں تو اس آبشار کاپانی بہت ہی کم یا نظر ہی نہیں آئے گا۔ اس لیے مانسون کا موسم سب سے مناسب سمجھا جاتا ہے۔ 
یہاں کیا کرسکتے ہیں ؟
ٹریکنگ: نانیماچی آبشار تک پہنچنے کے لیے، آپ کو گھنے قدرتی جنگلات اور پہاڑیوں سے گزرنا پڑے گا، جو آپ کو ٹریکنگ کا ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے۔ 
فوٹوگرافی: اگر آپ کو فوٹوگرافی کا شوق ہے تو آپ کو یہ جگہ بہت پسند آئے گی کیونکہ آبشار کے ساتھ تصویریں بہت خوبصورت آتی ہیں، اس لیے اگر آپ فطرت سے محبت کرنے والے اور فوٹو گرافی کے شوقین ہیں تو آپ یہاں بھی اپنی تصویر کھینچ سکتے ہیں۔ آبشار اور اردگرد کے نظارے بہت خوبصورت ہیں۔ 
پکنک: اگر آپ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ پکنک کا لطف اٹھانا چاہتےہیں تو یہ جگہ آپ کے لیے بہت اچھی ثابت ہوسکتی ہے، یہاں آپ ایک خالی جگہ پر اپنا کیمپ بھی لگا سکتے ہیں اور ایک دن فطرت کی گود میں گزار سکتے ہیں۔ 
احتیاطی تدابیر
اگر آپ نانیماچی آبشار کی سیر کرنے جا رہے ہیں، تو آپ کو جانے سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ 
سب سے پہلے آرام دہ اور مضبوط جوتے پہن کر جائیں کیونکہ برسات کے موسم میں پھسلن ہوتی ہے اور گرنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ 
کچھ اسنیکس اور پانی کی بوتل اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔ 
فطرت کے قوانین پر عمل کریں اور کوڑا کرکٹ نہ پھیلائیں۔ 
کچھ خشک کپڑے اپنے ساتھ لے جائیں کیونکہ یہاں کسی بھی وقت بارش ہو سکتی ہے، اس لیے آپ کے کپڑے بھیگ سکتے ہیں۔ 
کیسے پہنچیں ؟
نانیماچی آبشار تک پہنچنے کے لیے، آپ کو گگلشی گاؤں سے تقریباً۱ء۷؍ کلومیٹر کا سفر کرنا پڑے گا، جو کہ گگلشی نانیماچی آبشار کا بیس کیمپ ہے۔ پونے سے نانیماچی آبشار کا فاصلہ ۱۲۹؍ کلومیٹر ہے اورممبئی سے نانیماچی آبشار کا فاصلہ ۱۹۸؍ کلومیٹر ہے۔ 
نانیماچی آبشارتک آپ۳؍ ذرائع سے پہنچ سکتے ہیں۔ 
سڑک کے ذریعے: اگر آپ سڑک کے ذریعے اس آبشارتک جانا چاہتےہیں، تو یہ طریقہ سب سے آسان اور سستا ہے کیوں کہ یہ پونےاور ممبئی سے سڑک کے ذریعے اچھی طرح سے جڑا ہوا ہے۔ آپ یہاں پرائیویٹ گاڑی یا بس کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں۔ 
ٹرین کے ذریعے: اگر آپ ٹرین کے ذریعےجا رہے ہیں، تو قریب ترین ریلوے اسٹیشن کھیڑریلوے اسٹیشن ہے، جو نانیماچی آبشارسےتقریباً ۴۰؍کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اور یہاں کیلئے پونےاور ممبئی جیسے شہروں سے آسانی سے ٹرینیں مل سکتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK