• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیسٹ ایشیا: مکان کی سجاوٹ کا ہر سامان یہاں دستیاب ہے

Updated: February 11, 2025, 12:44 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس آن لائن اسٹور سے آپ گھر کے کونوں میں رکھنے کیلئے واس سےلے کر دیواروں، ٹیبل اور باورچی خانہ کی سجاوٹ تک کا سامان خرید سکتے ہیں۔

Very attractive tray. Photo: INN.
انتہائی دلکش ٹرے۔ تصویر: آئی این این۔

ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر عمدہ اور نہایت شاندار نظر آئے، اس کیلئے وہ کئی طرح کی کوششیں کرتا ہے۔ کچھ لوگ اپنے گھر کی دیواروں پر عمدہ قسم کی ٹائلیں لگاتے ہیں جس سے وہ نہایت عمدہ نظر آتا ہے، تو کچھ لوگ اپنے گھر میں عمدہ قسم کا فرنیچر رکھتے ہیں جو ان کے گھر کو دیدہ زیب بناتا ہے تو کچھ اپنے گھر کیلئے سجاوٹ کے سامان رکھتے ہیں جو ان کے گھر کو قابل دید بناتا ہے۔ اگر آپ بھی اپنےگھر کو ایسی ہی کچھ شاندار چیزوں سے مزین کرکے اس کی دلکشی میں چارچاند لگانا چاہتے ہیں یا ایسا سامان خرید کر کسی کو تحفہ میں دینا چاہتے ہیں تو اس کیلئےنیسٹ ایشیا ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ آئیے آج دیکھتے ہیں کہ اس آن لائن اسٹور سے آپ کیا کچھ خرید سکتے ہیں جو آپ کے گھر کی سجاوٹ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ 
نیسٹ ایشیا
https://nestasia.in/
اگر آپ گھریلو استعمال کیلئےمنفرد ڈیزائن والاسامان خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔ اس ویب سائٹ پر آپ کو ہر طرح کا سامان انوکھے انداز میں ڈیزائن کیا ہوا مل جائیگا۔ یہاں سے آپ کواعلیٰ معیار کاسامان ملتا ہے جسے بنانے کیلئے سیرامک، شیشہ، دھات، اور کپڑے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں کے سامان کی ایک خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہاں آپ کو ماحولیاتی دوست یعنی ایکو فرینڈلی مصنوعات ملتی ہیں۔ یہاں کے سامان پر ڈیزائنز بھی منفرد، جدید، اور ہاتھ سے تیار کردہ ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ تحفہ کے طور پر دینے کیلئے بھی بہترین پروڈکٹس دستیاب ہیں۔ 
ہوم ڈیکور 
جیسا کہ پہلے کہا گیا یہاں پر ہوم ڈیکور یعنی گھر کی سجاوٹ کیلئے عمدہ سامان ملتا ہے جن میں واسز کے تحت شیشے، سیرامک اور دھاتی واسزملتے ہیں جو آپ کے گھر کے کونےکو خوبصورتی بخشتے ہیں۔ اگر آپ اپنی یا کوئی اور منفرد تصویر کو دیوار پر آویزاں کرنا چاہتے ہیں تو یہاں سےمختلف سائز اور ڈیزائنز میں جدید اور کلاسک فوٹو فریمز خرید سکتے ہیں۔ 
ٹیبل ڈیکور 
اگر آپ اپنےٹیبل کو ہی سجانا چاہتے ہیں توٹیبل ڈیکور کے طور پرمجسمے، سجاوٹی سامان، کینڈل ہولڈرز، اور سینٹر پیس جیسی چیزیں خرید سکتے ہیں۔ کینڈلز اور لالٹینز کے تحت آپ خوشبودار کینڈلز یعنی موم بتی، ٹی لائٹس، اور جدید ڈیزائن کی لالٹین خرید سکتے ہیں۔ دیواروں کو دلکش بنانے کیلئےوال ڈیکور کے طور پروال ہینگنگز، آرٹ پیس، اور آئینے خریدسکتے ہیں جو دیواروں کو خوبصورتی بخشتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی آپ دیگر آرائشی سامان بھی خرید سکتے ہیں۔ 
ڈائننگ اور ٹیبل ویئر
اگر آپ اپنے ڈائننگ ٹیبل کو دلکش بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ سیرامک، پورسلین اور بانس سے بنی ہوئی رکابیاں اور پیالے خریدسکتےمیں۔ اس کے علاوہ چائے یا کافی پینے کیلئے یہاں منفرد اور دلکش ڈیزائن کے مگس اور ٹی کپ سیٹ بھی ملتے ہیں۔ سرونگ ڈِشز چائے کافی کے علاوہ اگر آپ کھانا پیش کرنا چاہتے ہیں تویہاں سے آپ منفرد ڈیزائن کےسرونگ پلیٹ، ٹرے، بوفے سیٹس، اور سلاد باؤلز بھی لے سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہاں اسٹیل، گولڈ پلیٹڈ اور میٹل کٹلری کی عمدہ ورائٹی دستیاب ہے۔ جوس اورپانی پینےکیلئے آپ کو یہاں عمدہ گلاسز، کارافز، اور ٹی سیٹس بھی مل جائیں گے۔ 
کچن کا سامان
اس کے علاوہ باورچی خانے کو سجانے کیلئے اسٹوریج جار خریدنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہاں ایئرٹائٹ کنٹینرز، شیشےکےجار، اور اسپائس ہولڈرز مل جائیں گے۔ دفتر یا اسکول کھانے لے جانے کیلئے لنچ باکس کی ضرورت ہے تو اسٹین لیس اسٹیل، بامبو، اورپلاسٹک لنچ باکس یہاں ملتے ہیں جو ماحول دوست ہیں۔ اس کے علاوہ بیکنگ ٹرے، مولڈز، اور اوون سیف برتن کے علاوہ اور کٹنگ بورڈز وغیرہ بھی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK