اندھیری کے اوشیوارہ میں واقع اس ریسٹورنٹ میںہر جانب سے آپ کو لکھنؤ کی تہذیب نظر آئے گی پھر چاہے وہ ماحول ہو یا وہاں کی ڈشیز۔
EPAPER
Updated: February 14, 2025, 11:42 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اندھیری کے اوشیوارہ میں واقع اس ریسٹورنٹ میںہر جانب سے آپ کو لکھنؤ کی تہذیب نظر آئے گی پھر چاہے وہ ماحول ہو یا وہاں کی ڈشیز۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
سوندھا مرغ ٹکہ، قیمہ پلائو، مٹن تار قورمہ، دم کا قیمہ، مٹن نہاری، ملائی تندوری مرغ، خس کا شرب، نان اکبری، باقی خانی، روغن شیرمال
پتہ:۱۰۵۹/۱۰۶۲؍، آدرش نگر، بالمقابل ہونڈا شوروم، اوشیوارہ، اندھیری ویسٹ ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات:۱۲؍ -۴؍، ۷؍-ایک بجے رات
رابطہ : 080971 63355
ریسٹورنٹ تو ممبئی کے کونے کونے میں ہر گلی محلے میں آپ کو مل جائیں گے جن میں کچھ چھوٹے ہیں تو کچھ بڑے بھی ہیں لیکن کچھ ریسٹورنٹس کی بات کچھ الگ ہوتی ہے۔ اور اس پر بھی جب کسی خاص تہذیب کا اثر مرتب ہوتا ہے تو بات ہی کچھ مختلف ہوجاتی ہے۔ یہی کچھ معاملہ لکھنوی تہذیب کا بھی ہے جب اس کی چھاپ کہیں دکھائی دیتی ہےتو وہ ریسٹورنٹ کچھ خاص معلوم ہونے لگتا ہے۔
اندھیری کے لوکھنڈوالا میں ایک ایسا ہی ریسٹورنٹ ہے جس پر لکھنوی تہذیب کی ہلکی سی جھلک محسوس ہوتی ہے جو کہ اس کے نام، مینو اور انٹیریئر سے صاف جھلکتی ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام ’نوشِ جاں ‘ ہے۔ اس کا انٹیریئر اوپر کی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں جبکہ مینو کیلئے ہم نے انٹرنیٹ پر دستیاب اس کے مینو کا جائزہ لیا تواس میں نظر آیا کہ اس کا آغاز کچھ اس طرح ہوتا ہے۔ سب سے پہلے لکھا ہے گوشت (مٹن) کی طشتری سے۔ مرادیہاں ملنے والے کباب سے ہے۔ اس کے تحت شامی کباب، گلائوٹی کباب، سیخ کباب، سیخ مکھنیا اور مٹن چاپ فرائی جیسی ڈشیز دی گئی ہیں۔ اس کے بعد مرغ(چکن) کی طشتری سے میں افغانی ٹکہ، مرغ ٹنگڑی، مرغ دکھنی ٹنگڑی، مرغ شامی کباب، تندوری مرغ، ملائی تندوری مرغ، چکن فرائی، سوندھا مرغ ٹکہ کے نام ہیں۔ چاول کی دیگ سے کے تحت بگھارا پلائو، قیمہ پلائو، قیمہ انڈا پلائو، مرغ دیگی بریانی، مٹن دیگی بریانی۔ چھٹی کے دن یعنی ویک اینڈ اسپیشل کے تحت مٹن یخنی پلائو دیا جاتا ہے۔ مرغ (چکن) کی دیگ سے میں مرغ تار قورمہ، مرغ مکھنیا، مرغ زعفرانی ہیں۔ گوشت (مٹن) کی ہانڈی سے میں مٹن تار قورمہ، بوٹی کباب اور دم کا قیمہ ہیں۔ ویک ڈے اسپیشل میں بھیجا مسالا اور چھٹی کے دن یعنی ویک اینڈ اسپیشل میں مٹن نہاری پیش کی جاتی ہے۔ شربت کے گلاس سے کے تحت گلاب شربت، خس شربت، بادام ٹھنڈائی اور دیگر ہیں۔ پھر شاکاہاری(ویجی ٹیرین) دوستوں کیلئے میں پنیر ٹکہ، ملائی پنیر ٹکہ اور دہی کے کباب ہیں۔ روٹی کی ٹوکری سےنان اکبری، باقر خانی، رومالی روٹی، لچھا پراٹھا، گلابی پراٹھا اور روغن شیر مال ہیں۔ میٹھے کی کٹوری سے میں کیسر فیرنی، شیر خرمہ اور بنارسی پان ہے۔ n