اس تمل ویب سیریزکے ۴؍پہلو ہیں جس میں ایک طرف بچے ہیںتو دوسری جانب ان کیلئے فکرمند والدین کےعلاوہ چور اور پولیس بھی ہے۔
EPAPER
Updated: December 08, 2024, 11:24 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس تمل ویب سیریزکے ۴؍پہلو ہیں جس میں ایک طرف بچے ہیںتو دوسری جانب ان کیلئے فکرمند والدین کےعلاوہ چور اور پولیس بھی ہے۔
پیراشوٹ(Parachute)
اسٹریمنگ ایپ :ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار(۵؍ایپی سوڈ)
اسٹار کاسٹ:شکتی رتوک، ایال، کرشناشیکھر، کنی تھیرو، کشورکمار، کالی وینکٹ، بھاوا چیلادورائی
ڈائریکٹر:راسو رنجیت، کے سدھیر
رائٹر:کے سدھیر
پروڈیوسر:کرشنا شیکھر
موسیقی:یوون شنکر راجا
ایڈیٹنگ:رچرڈ کیون اے
سنیماٹوگرافی: اوم نارائن
آرٹ ڈائریکٹر:ریمیان
کاسٹیوم:سوپنا ریڈی
اسٹنٹ:ڈانگیر منی
ریٹنگ: ***
پیراشوٹ، ایک تمل ویب سیریز ہےجس کی ہدایت کاری راسو رنجیت نےکی ہے۔ یہ جذبات، رشتوں اور ان کےنتائج کی دل کو چھو لینے والی کہانی پیش کرتی ہے۔ ۵؍ ایپی سوڈپرمشتمل اس سیریزنے اپنی عمدہ کہانی اور بہترین اداکاری سے ناظرین کو مسحور کر رکھا ہے۔ یوون شنکر راجہ کی موسیقی والی یہ سیریز ۷؍ زبانوں میں دستیاب ہے جن میں تمل، تلگو، ہندی، ملیالم، کنڑ، مراٹھی اور بنگالی شامل ہیں۔
سیریز کی کہانی
کہانی تمل ناڈوکے ایک چھوٹے سے قصبے سے شروع ہوتی ہے، جہاں شانموگم (کشور)اور لکشمی (کانی تھیرو) اپنے بچوں ورون (شکتی رتوک) اور رودر (ایال) کے ساتھ رہتے ہیں۔ ۱۱؍ سالہ ورون اور۷؍سالہ رودر اسکول جانے والے بچے ہیں جو صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ شانموگم، جو ایل پی جی سلنڈر فراہم کرتا ہے، مالی مجبوریوں کےباوجود اپنے بچوں کو ایک نامور اسکول میں داخل کراتا ہے۔ شانموگم کا خیال ہے کہ سخت نظم و ضبط اس کے بچوں کی پرورش کی کلیدہےاور وہ ان کیلئےاکثر سزا کا سہارا لیتا ہے۔ ورون اپنے والد کی موپیڈچلانے کا خواب دیکھتا ہے، جسے بچے شوق سے’پیراشوٹ‘کہتے ہیں۔ ایک دن، جب اس کے والد گھر پر نہیں تھے، ورون رودر کو موپڈ پرلےجاتا ہے، لیکن وہ سڑک کے کنارے کھڑی کرنےکی وجہ سے غائب ہو جاتی ہے۔ شام کےوقت شانموگم اور لکشمی اپنے بچوں کی تلاش کے لیے نکل پڑتے ہیں۔
اسی دوران ایک ٹریفک پولیس افسر (کرشنا) ایک امیر نوجوان سےشراب پی کر گاڑی چلانےپرپوچھ تاچھ کرتا ہے اور اس کی مہنگی موٹر سائیکل ضبط کر لیتا ہے۔ توہین سے مشتعل ہو کر نوجوان نے بدلہ لینے کی قسم کھا لیتا ہے۔ اسی رات، ایک چور نےایک منصوبہ بنایا اور تھانے سےضبط کی گئی موٹر سائیکل چوری کر لیتاہے۔ ان واقعات کاآپس میں کیاتعلق ہے؟ ورون اور رودر کو کن چیلنجوں کا سامنا ہے؟ ان کے والدین اس صورتحال سے کیسے نمٹتےہیں، اور پولیس افسر ان کے سفر میں کیاکردار ادا کرتا ہے؟ اس جذباتی ڈرامے کو دیکھ کر ہی ان تمام سوالوں کےجوابات مل سکیں گے۔
ہدایت کاری
یہ سیریز۴؍ الگ الگ ٹریکس کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ان میں ۲؍ لاپتہ بچے، ان کے والدین کی بے چینی سے ان کی تلاش، چوری کی پولیس تفتیش، اورچور کافرار ہونا شامل ہے۔ اسکرین پلے ان عناصر کو مہارت کے ساتھ متوازن کرتا ہے، سامعین کو آخری ایپی سوڈ تک مصروف رکھتا ہے۔
ہدایتکار راسو رنجیت ایک زبردست بیانیہ تیار کرنے کی اپنی صلاحیت کیلئےتعریف کےمستحق ہیں جس میں سسپنس اور جذبات کی گہرائی کا توازن ہے۔ والدین اور بچوں، بہن بھائیوں اور بیرونی دنیاکےدرمیان ابھرتےہوئے تعلقات کے واقعات کو صداقت کےساتھ دکھایاگیاہے۔ کچھ مناظر، خاص طور پر جن میں والدین کی تکلیف اور بہن بھائیوں کے درمیان تعلق شامل ہے، شدید جذبات کو جنم دیتےہیں۔ یہ سیریز سست رفتاری سےشروع ہوتی ہےلیکن مستقل آگے بڑھتی رہتی ہے، جس کا اختتام ایک دلکش موڑ پرہوتا ہے۔ کہانی اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح حد سے زیادہ نظم و ضبط منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے، جو خاندانوں کے لیے ایک قابل قدر سبق فراہم کرتا ہے۔
اداکاری
کشور اورکنی تھیرو نےپریشان حال والدین کے طور پرپختہ جذبات کو پیش کیا ہے۔ شکتی رتوک اور ایال نے بھی بھائی اور بہن کے طور پر بہترین، خاص طور پر ایال کے تاثرات اور معصومیت دیرپا تاثر قائم کرتے ہیں۔ کرشنا اور کالی وینکٹ نے بھی ٹریفک آفیسر اور پڑوسی کے طور پر یادگار معاون کردارادا کیا ہے۔
نتیجہ
مجموعی طور پر پیراشوٹ ایک عمدہ ویب سیریز ہے جوفیملی میں ڈسپلن اور جذبات کو پیش کرتی ہے۔ عمدہ اداکاری، کساہوا اسکرین پلے اور دل کو چھو لینے والی موسیقی اور اس میں دیا گیا پیغام اسے پورے خاندان کیلئے دیکھنے لائق بناتی ہے۔