• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرشین فیوژن: ایرانی طرز کی ڈشیز پر مبنی ایک ریسٹورنٹ

Updated: July 26, 2024, 12:09 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں آپ کوجاپان سے لے کر ایران کے قریبی ممالک تک کے امتزاج سے بنائی جانے والی ڈشیز کھانے کو مل جائیں گی۔

Located in Jogeshwari, this restaurant is unique in its flavors. Photo: INN
جوگیشوری میں واقع یہ ریسٹورنٹ اپنے ذائقوں کی مناسبت سے منفرد ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن میسو شیرو ٹوفو سوپ، چکن جاپنیز، کلیئر وکامے سوپ، گارلک نوکا چکن، ازبکی پایا سوپ، تاجک چکن سلاد، مرغ سمرقند، استادی پلائو۔ 
پتہ:شاپ نمبر۸؍، دیوراج کامراج چال ون، ایس وی روڈ، جوگیشوری ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۱۰۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۲؍سےرات ۱۲؍بجے تک
رابطہ : 918879709567

 جوگیشوری کا ایس وی روڈ کا علاقہ مغربی مضافات میں کھانے پینے کی چیزوں یا یوں کہیں کہ عمدہ ریسٹورنٹس کا مرکز بن چکا ہے۔ یہاں ہر طرح کے ذائقوں کا لطف لیا جاسکتا ہے جن میں ایرانی طرز کے کھانے بھی بطور خاص شامل ہیں۔ پرشین دربار ہوٹل جس کی پورے ممبئی میں کئی شاخیں کھل چکی ہیں کا جوگیشوری میں واقع آئوٹ لیٹ بھی بہت عمدہ ہے لیکن آج ہم پرشین دربار نہیں بلکہ یہاں واقع ایک اور ایرانی طرز کے ریسٹورنٹ یعنی پرشین فیوژن کی بات کررہے ہیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہاں پر ایسی ڈشیز پیش کی جاتی ہیں جو مختلف ممالک کی ڈشیز کے مجموعہ کا نمونہ محسوس ہوتی ہیں۔ 
 انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مختصر سے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ زیادہ تر ڈشیزفیوژن کا نتیجہ نظر آتی ہیں۔ اس کے مینو کا آغاز سوپ سے ہوتا ہے جس میں ویج کے تحت چکن میسو شیرو ٹوفو سوپ، ٹون جیرو اسپرنگ اونین سوپ، جاپنیز کلیئر وکامے سوپ اور ڈمپلنگ سوپ موجود ہیں۔ جبکہ نان ویج کے تحت یہی سوپ چکن کے ساتھ پیش کئے جاتے ہیں۔ بھوک بڑھانے والی ڈشیز میں داشی ٹیمپورا پرانز، اسکوئڈ ٹیمپورا، گارلک نوکا چکن، کوشی کاٹسو چکن دستیاب ہیں۔ ویج میں یہی چیزیں سبزیوں کے ساتھ دستیاب ہیں۔ 
 اس کے بعد ایرانی کے قریب کی ڈشیز کے تحت بھی مختلف قسم کے سوپ پیش کئے جاتے ہیں جن میں ازبکی پایا سوپ، آذربائیجانی چکن اسٹیو سوپ، کلیمی چکن سوپ ہیں۔ سلاد میں تحت سومیا گرلڈ چکن ودھ کوسکوس پیپر، تاجک چکن سلاد جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد اسٹارٹر پیش کئے جاتے ہیں جس میں تاجک چکن اسکیور ودھ شیرازی، بلوچی مسالا بتیار، میز آف حلیم ودھ پیتا این ڈپس، دم پخت روش، بیکڈ لیمب کوفے ودھ چیز، آذربائیجانی اسپائسی اوکرا اینڈ لیمب، خیبر مرغ ٹنگڑی پیش ہیں۔ مین کورس کے تحت مرغ سمرقند، قورمہ چالو، مرغ شنورے، کاغرچا گوشت جیسی ڈشیز موجود ہیں۔ اس کے بعد رائس کے تحت اسٹیمڈ رائس، زیرہ پلائو، استادی پلائو، زیریش پلائو چکن اور گوشت پردہ بریانی ہیں۔ آخر میں بریڈ کے تحت بھرمے کلچہ، لچا پراٹھا اور بٹر نان کے متبادل موجود ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK