• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پوکو ایم۷؍پرو: کم قیمت میں ایک عمدہ اسمارٹ فون

Updated: December 30, 2024, 1:11 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس میں میڈیا ٹیک ۷۰۲۵؍الٹرا پروسیسر کے ساتھ۵۱۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے،۱۵؍ہزار کے فون میں ۴۵؍واٹ فاسٹ چارجنگ ہے

Poco M7 Pro is seen coming in different color boxes. Photo: INN
پوکو ایم ۷؍پرو کے مختلف رنگ بکس میں آنے والی اشیاء نظر آرہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

پوکو نے اپنےایم سیریز میں نیا اسمارٹ فون پوکو ایک ۷؍ پرو لانچ کیاہے۔ ۱۵؍ہزارروپے کے بجٹ میں آنے والے اس اسمارٹ فون میں کئی اچھے اپ گریڈہیں۔ پوکو ایم ۶؍پروکے ایل سی ڈی ڈسپلے کےمقابلے، اس میں اوایل ای ڈی پینل، حفاظت کے لیے کورننگ گوریلا گلاس اورڈائمنسٹی ۷۰۲۵؍ الٹرا چپ سیٹ استعمال کیا گیاہے۔ اور یہاں سب سے بڑا اپ گریڈ فاسٹ چارجنگ ہے جسے ۱۸؍واٹ سے بڑھا کر۴۵؍ واٹ کیاگیا ہے۔ 
رنگ اور قیمت
 پوکو ایم ۷؍پرو ۵؍جی ہندوستان میں ۳؍رنگوں میں آتا ہے جن میں لونر ڈسٹ(گرے)، لوینڈر فروسٹ (ہلکا بیگنی) اور اولائیو ٹویلائٹ (سبز)رنگ شامل ہیں۔ آپ اسے ۲؍ویرینٹ میں خرید سکتے ہیں۔ اس کا پہلا ویرینٹ ۶؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج کا ہے جو ۱۴؍ہزار۹۹۹؍ روپے اور ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج والا فون۱۶؍ہزار ۹۹۹؍ روپے میں دستیاب ہے۔ 
ڈیزائن
 فون کا ڈیزائن اچھا ہے، لیکن اسےپرکشش نہیں کہا جاسکتا۔ یہ ایک سادہ ڈیزائن ہے، پلاسٹک کا بنا ہوا ہے اور فریم دھات کا ہے۔ فون فلیٹ ڈسپلے اور پچھلے پینل پر ڈوئل شیڈ کے ساتھ آتا ہے۔ 
 اس عقبی پینل پر کیمرہ ماڈیول شفاف پلاسٹک کا ہے، لیکن یہ شیشےکی طرح محسوس ہوتا ہے، جس میں ۲؍بڑے کیمرہ کٹ آؤٹ باہرکی جانب پھیلےہوئےہیں اور ایک فلیش لائٹ ہے۔ اس کیمرہ ماڈیول پرپوکوبرانڈنگ بھی ہے۔ آگے کی جانب اس کی سکرین ۶ء۶۷؍انچ کاہے اور اس کے بیزلزکافی پتلےہیں، جو کہ اچھی بات ہے۔ فریم دھات کاہے، جس پر پاوربٹن اور والیوم راکر دائیں جانب واقع ہیں اور یہ ہاتھ سے آسانی سےقابل رسائی ہیں۔ نیچے کی طرف ایک سم ٹرے سلاٹ، ٹائپ- سی پورٹ، مائیکروفون اور اسپیکر گرل ہے۔ سب سے اوپر، اس میں ایک آڈیو جیک ہے، جو ان دنوں بہت کم فونز میں نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ سب سے اوپر ایک سیکنڈری اسپیکر بھی ہے جو اس بجٹ میں اچھی بات ہے۔ اس کے علاوہ انفراریڈبلاسٹر اور سیکنڈری مائکروفون ہے۔ 
ڈسپلے
 پوکو ایک ۷؍پرومیں ۶ء۶۷؍انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے ہے، جو۱۲۰؍ہرٹزریفریش ریٹ اور۲۱۰۰؍نٹ تک کی چمک کے ساتھ آتا ہے۔ ریڈ می نوٹ۱۴؍سیریزکی طرح اس میں بھی۳؍ طرح کے رنگ ہیں۔ رنگ’ویوڈ‘میں قدرے بہتر نظر آتے ہیں، جبکہ ’اسٹینڈرڈ‘ میں وہ قدرےپھیکےہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک سیر شدہ پروفائل ہے، جس میں رنگوں کو قدرے بڑھایا گیا ہے۔ 
ہارڈ ویئر
 اس فون میں میڈیاٹیک ۷۰۲۵؍الٹرا چپ سیٹ ہے جو کہ ڈائمنسٹی ۷۰۲۵؍کااپ گریڈ ورژن ہے۔ ابا ریڈ می نوک ۱۴؍ ۵؍جی میں بھی اس پروسیسر کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں ۶؍ اور ۸؍ جی ریم اور ۱۲۸؍ اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج کا متبادل موجود ہے۔ 
بیٹری
 اس میں ۲؍اسپیکرہیں - مین اسپیکر نیچے اور سیکنڈری اسپیکر سب سے اوپر۔ اس میں آپ کوڈولبی ایٹموس ساؤنڈ سپورٹ بھی ملتا ہے۔ دونوں اسپیکر ایک ساتھ کافی تیز آوازپیش کرتےہیں، حالانکہ یہ اتنا واضح نہیں ہوتے۔ 
کیمرے
 اس میں ۵۰؍میگا پکسل پرائمری سینسرہے، جوسونی ایل وائی ٹی ۶۰۰؍سینسرکے ساتھ آتا ہے اور اس قیمت پریہ بہت اچھا اپ گریڈ ہے۔ اس کے علاوہ اس میں دوسرا۲؍میگاپکسل کامیکرو سینسر ہے۔ ایک ۲۰؍ میگاپکسل کیمرہ فرنٹ پرسیلفی کیلئے دستیاب ہے۔ 
بیٹری
 اس فون میں ۵؍ہزار ۱۰۰؍ایم اے ایچ بیٹری ہےاوریہ ۴۵؍ واٹ فاسٹ چارجنگ کوسپورٹ کرتی ہے۔ آپ کوباکس کے ساتھ ۴۵؍ واٹ کا اڈاپٹرملتا ہے۔ اس کے ساتھ چارج ہونے پر، بیٹری تقریباً ایک گھنٹےمیں صفر سے ۱۰۰؍فیصدتک چارج ہو جاتی ہے۔ 

ڈسپلے                     ۶ء۶۷؍انچ 
پروسیسر                 میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۱۰۰؍الٹرا
ریم                        ۶؍ اور۸؍جی بی ریم
اسٹوریج                 ۱۲۸؍ اور ۲۵۶؍جی بی 
آپریٹنگ سسٹم            شائومی ہائپر او ایس ۱ء۰؍
کیمرے                  ۵۰؍،۲؍میگاپکسل،۲۰؍ سیلفی
بیٹری                     ۵؍ہزار۱۰۰؍ ایم اے ایچ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK