• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پوکو پیڈ ۵؍جی:دلکش ڈیزائن والا ۱ء۱۲؍انچ کاٹیبلٹ

Updated: September 09, 2024, 11:12 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

کمپنی کے ذریعہ پہلی مرتبہ لانچ کئے گئے اس پیڈ میں ۱۰؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی گئی ہے،آواز کیلئے ۴؍اسپیکر اور ڈولبی سائونڈ دستیاب ہے۔

Poco Pad 5G. Photo: INN
پوکو پیڈ ۵؍جی۔ تصویر : آئی این این

پوکو کمپنی اسمارٹ فون کے شعبے میں کافی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے یعنی وہ کافی اچھے اسمارٹ فون بنارہی ہے اس لئے اب وہ نئے زمروں میں داخل ہونے کی کوشش کررہی ہے، اس کی نتیجہ پوکو پیڈ ۵؍جی ہے۔ یعنی چینی کمپنی کے ذریعہ تیار کیا گیا یہ پہلا ٹیبلٹ ہے۔ اس میں ۱۲ء۱؍انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے اور ۱۰؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں اسنیپ ڈریگون ۷؍ایس جنریشن ۲؍ ایس او سی پروسیسرکا استعمال کیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ میں سیلولر کنیکٹیوٹی اور عمدہ ڈیزائن بھی دیا گیا ہے۔ 
قیمت
 پوکو نے اپنے ٹیبلٹ کی قیمت ۲۳؍ہزار ۹۹۹؍ روپے رکھی ہے جو کہ اس کے جیسے نظر آنے والے ریڈ می پیڈ پرو ۵؍جی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم ہے۔ 
ڈیزائن
 پوکو پیڈ ۵؍جی میں آل میٹل یونی باڈی استعمال کی گئی ہے جو دیکھنے میں مضبوط اور شاندار نظر آتا ہے۔ اس میں پیچھے کی جانب میٹ فنش کے ساتھ ۲؍ ٹون والی ڈیزائن استعمال کی گئی ہے جس پر انگلیوں کے نشان پڑنا لازمی ہے۔ اس کیلئے آپ کو ہر جگہ مائیکروفائبر کا کپڑا لے کر جانا ہوگا۔ اس کے پیچھے کی جانب پوکو کی برانڈنگ اور ۲؍ دائرے دیئے گئے ہیں جن میں کیمرہ اورایل ای ڈی فلیش دیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ ٹیبلٹ کافی بڑا ہےلیکن پتلا اور کم وزن ہونے کی وجہ سے آپ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ آسانی سے لے جاسکتے ہیں۔ اس کے کارنرگول، سائڈ فلیٹ اور آگے سے ابھرے ہوئے کناروں والا شیشہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے دائیں جانب ۲؍ مائیکروفون، سم کارڈ ٹرے(جس میں ۵؍جی والے ۲؍سم یا ایک سم اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈرکھا جاسکتاہے)، آواز بڑھانے اور کم کرنے کے بٹن دیئے گئے ہیں۔ دونوں کناروں پر ڈوئل اسپیکر، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور ۳ء۵؍ایم ایم ہیڈ فون جیک دیئے گئے ہیں۔ اس کے بائیں کچھ نہیں ہے۔ مجموعی طورپر یہ بہت اچھی طرح بنایا گیا ٹیبلٹ ہے۔ 
ڈسپلے
 اس میں ۱۲ء۱؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے چاروں جانب یکساں اور قدرے موٹا بیزل دیا گیا ہے۔ اسے کورننگ کے گوریلا گلاس ۳؍ کی مضبوطی حاصل ہےجبکہ ۲ء۵؍ کے (یعنی ۲۵۶۰؍ بائی ۱۶۰۰؍ پکسل) کا ریزولیوشن دیا گیا ہے۔ ڈسپلے میں ڈولبی ویژن دیا گیا ہےاور اس کی برائٹ نیس ۶۰۰؍ نٹس تک کی ہے۔ اس کے باوجود اسے گھر سے باہر دیکھنا دلکش تجربہ نہیں ہوتا کیوں کہ اس کی روشنی اتنی زیادہ معلوم نہیں ہوتی۔ 
 آواز کی بات کی جائے تواس میں کواڈ اسپیکر سیٹ اپ دیا گیا ہےجو ڈولبی ایٹموس کو سپورٹ کرتا ہے۔ آپ ۳ء۵؍ایم ایم جیک کے ذریعہ بھی عمدہ آواز سن سکتے ہیں۔ 
سافٹ ویئر
 پوکو نے اینڈرائیڈ ۱۴؍کی بنیاد پر بنایا گیا ہائیپر او ایس استعمال کیا ہے جس میں بلوٹ ویئر بھی کافی کم ہیں۔ اس میں آپ کو ایم آئی کینوس ایپ ملتا ہے جس پر آپ پوکو پین کے ذریعہ اسکیچ وغیرہ بناسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہائپر او ایس کی دیگر کئی خصوصیات بھی ہیں۔ 
سافٹ ویئر
 اس میں اسنیپ ڈریگون ۷؍ایس جنریشن ۲؍ کا پروسیسر استعمال گیا ہے جبکہ ۸؍جی بی ریم بھی شامل ہے۔ اسٹوریج کیلئے اس میں ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ 
کیمرہ
 اس میں پیچھے کی جانب ۸؍میگا پکسل کا کیمرہ اور ایل ای ڈی فلیش دیا گیا ہےجبکہ آگے کی جانب سیلفی کیلئے بھی ۸؍میگا پکسل کا کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔ 
 بیٹری
 حالانکہ اس میں۱۰؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی گئی ہے لیکن لگاتار ایچ ڈی ویڈیو دیکھنے پر یہ محض ۱۱؍گھنٹے اور ۵۰؍منٹ میں ہی ختم ہوجاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK