• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پوئٹری بائی لَو اینڈ چیز کیک میں کھانے کو فن کا درجہ دیا گیاہے

Updated: September 13, 2024, 10:50 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

باندرہ کے اس ریسٹورنٹ میں کانٹی نینٹل ، سینڈوچ،برگر،فنگر فوڈ،بیکری مصنوعات، مٹھائیاں،مشروبات اور کئی قسم کی کافی پیش کی جاتی ہے۔

Located in Bandra, this restaurant is designed in a very grand style. Photo: INN
باندرہ میں واقع یہ ریسٹورنٹ نہایت ہی شاندار انداز میں بنایا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
کانٹی نینٹل بریک فاسٹ، آل امریکن بریک فاسٹ، ترکش ایگ(انڈہ)، اسٹفڈ آملیٹ، دی پوپ آئی، اسکنی آملیٹ، عربک چکن سلاد، چکن پاکٹ
پتہ:شاپ ایک اور ۲؍، گرائونڈ فلور، کمل وشرانتی کٹیر، ۲۴؍واں روڈ، پالی ہل باندرہ ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح۸؍سےرات ۱۲؍ بجے تک
رابطہ : 918291295412
 کہا جاتا ہے کہ کھانا پکانا بھی ایک فن ہے جس طرح پوئٹری یعنی نظم فنون لطیفہ کا حصہ ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے ریسٹورنٹ سے متعارف کروارہے ہیں جہاں ان دونوں کویکجا کردیا گیا ہے۔ باندرہ کے پالی ہل علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ کا نام ہی پوئٹری بائی لَو اینڈ چیز کیک رکھا گیا ہے۔ یہاں کی ڈشیز کو ایک منفرد انداز میں تیار کیا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ ریسٹورنٹ کے شیف نے اپنے تعلق سے معلومات فراہم کرنے کیلئے نظموں کی طرح عنوان دیئے ہیں اور ان کےآگے قوسین میں انگریزی کے مشہور پوئٹس یعنی شاعروں جیسے کہ ای ای کمنس، رابرٹ فراسٹ اورمایااینجیلو کے نام لکھے گئے ہیں۔ ریسٹورنٹ کے مینو کو ۳؍حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلا حصہ ناشتہ کے مینو کا ہے جو صبح ۸؍بجے سے دوپہر ۱۲؍بجے تک ملتا ہے۔ پھر کچھ ایسی ڈشیز ہیں جو دن بھر ملتی ہیں اور پھر ان ڈشیز کا نمبر آتا ہے جو دوپہر ۱۲؍سے رات ۱۱؍بجے تک ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی ڈشیز موجود ہیں۔ 
 ناشتہ والے مینو میں کانٹی نینٹل بریک فاسٹ، فل انگلش بریک فاسٹ اور آل امریکن بریک فاسٹ کی ۳؍اقسام ہیں۔ اسی طرح ویجی ٹیرین بریک فاسٹ کی بھی ۳؍اقسام ہیں۔ ناشتہ میں تربوز، چقندر، گاجر اور سبزیوں کا جوس دیا جاتا ہے۔ چائے میں آسام، گرین اور انگلش بریک فاسٹ کا متبادل ہے، گرم چاکلیٹ میں ایسپریسو، ڈبل ایسپریسو، امریکنو، کپوشینو، کیفے لیٹے، فلیٹ وہائٹ، ماشیاٹو کے متبادل ہے جبکہ گرم چاکلیٹ بھی ملتی ہے۔ 
 پورے دن کے مینو میں کئی طرح کے انڈے اور آملیٹ ملتے ہیں جن میں اپنی مرضی کے مطابق لوازمات سے بنایا گیا انڈہ، ترکش ایگز، اسٹفڈ آملیٹ، اسکریمبلڈ ایگز، اسکنی آملیٹ، دی پوپ آئی، دی برنچ برگر اور دیگر متبادل ہیں۔ دن بھر کیلئے مینو میں اسموتھی بائول کے دو متبادل کے علاوہ سوپ اور سلاد ، اسمال پلیٹس کے کئی متبادل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی طرح کے سینڈوچ، پاستا، بگ پلیٹ کے متبادل دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مشروبات کا علاحدہ مینو ہے جس میں فریش جوس، ملک شیک اینڈ اسموتھی، گرم اور سرد کئی طرح کی کافی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK