• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرتاپ گڑھ قلعہ: مہاراشٹر کی ایک اہم تاریخی یادگار

Updated: October 31, 2024, 11:17 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۱۶۵۶ء میں شیواجی کے ذریعہ تعمیرکیا گیا یہ قلعہ اپنے اندر کئی تاریخی واقعات سمیٹے ہوئے ہے، افضل خان کا قتل بھی اسی قلعہ میں ہوا تھا۔

The entire fort can be seen in this picture. Photo: INN.
اس تصویر میں پورے قلعہ کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستان اپنی تاریخی مقامات اور جغرافیائی محل وقوع کیلئے دنیا بھرمیں مشہور ہے ہندوستان میں بہت سے قلعے اور محلات ہیں جو اپنی تاریخی اہمیت کے لئے مشہور ہیں اور کئی مشہور تاریخی ورثے بھی ہیں جنہیں یونیسکو اور نیشنل ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آج ہم ایسےہی ایک قلعے کے بارے میں جانیں گے جس کا نام ’پرتاپ گڑھ قلعہ‘ ہے، جسے’سہاہسی قلعہ(حوصلہ مند قلعہ)‘ بھی کہا جاتا ہے۔ 
قلعہ کی تاریخ
پرتاپ گڑھ قلعہ چھترپتی شیواجی نے ۱۶۵۶ءعیسوی میں تعمیر کیا تھااور اسی قلعہ کی مدد سےچھترپتی شیواجی مہاراج نےبیجاپورسلطنت کے کئی صوبوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ 
اسی وجہ سے مہاراجہ شیواجی کی جیت سےحسد کرنے والے حکمرانوں نےافضل خان کو شیواجی پر قابوپانےکیلئےاسی قلعہ میں بھیجا لیکن شیواجی نے افضل خان کو قتل کر دیا۔ افضل خان کی قبر اب بھی وہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ 
قلعہ کی فن تعمیر
پرتاپ گڑھ قلعہ مہاراشٹرکے شہر مہابلیشور کے مشہورہل اسٹیشن پر واقع ہےیہ قلعہ مہاراشٹر کےسب سے مشہور اور بڑے قلعوں میں سےایک ہے جو زمین سے تقریباً۳۵۰۰؍فٹ کی بلندی پر بنایا گیا ہے۔ یہ قلعہ ۲؍حصوں میں منقسم ہے، ایک کو اوپری قلعہ اور دوسرے کونچلے قلعےکے نام سے جانا جاتا ہے، اوپری قلعے میں کئی عمارتیں، محلات اور ایک مندر ہے، جو چاروں جانب سے تقریباً۲۵۰؍میٹر اونچی چٹانوں سے گھرا ہوا ہے۔ 
نیز، زیریں قلعے کو گڑھوں اور اونچے میناروں سے بچانے کیلئے ایک اونچی اورمضبوط دیوار بنائی گئی ہے اور شیواجی مہاراج کی کلدیوی کامندر اور سب سے مشہور دیوی بھوانی بھی نچلے قلعے کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔ 
پرتاپ گڑھ قلعےکے اندر۴؍جھیلیں بھی موجود ہیں اور قلعہ سے تھوڑے ہی فاصلے پر افضل خان کی قبر بھی موجود ہے۔ 
یہی نہیں پرتاپ گڑھ قلعے میں تالاب، بڑے کمرے اور مہاراشٹر کی مشہور ثقافتی لائبریری بھی ہے۔ 
قریبی سیاحتی مقامات
اگر آپ پرتاپ گڑھ قلعہ دیکھنے کا ارادہ کر رہے ہیں تو آپ کو بتاتےچلیں کہ پرتاپ گڑھ قلعے کے علاوہ پرتاپ گڑھ میں کئی دیگر کئی مشہور سیاحتی مقامات بھی ہیں جو کہ قلعے کے قریب واقع ہیں۔ اگر آپ پرتاپ گڑھ جارہے ہیں تو ان مقامات پربھی جانا چاہئے۔ 
چِلبلا پارک
شہید ادیان پارک
شاہ آباد گنگا گھاٹ مانک پور
بنٹی جھیل کنڈا
کیسے پہنچیں ؟
سڑک کے ذریعے: اگر آپ سڑک کے ذریعے پرتاپ گڑھ قلعہ جانا چاہتےہیں تو آپ اپنی گاڑی یا ٹیکسی وغیرہ کے ذریعہ وہاں پہنچ سکتے ہیں جبکہ ایس ٹی یا دیگر بسوں کا بھی سہارا لے سکتے ہیں۔ 
ٹرین کے ذریعے: اگر آپ ٹرین کے ذریعہ پرتاپ گڑھ قلعہ تک جانےکا سوچ رہے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ پرتاپ گڑھ قلعہ کاقریب ترین ریلوے اسٹیشن پونے ریلوے اسٹیشن ہے، جو کہ ہندوستان کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں سےبھی جڑا ہوا ہے، آپ ریلوے اسٹیشن سےبس سے جا سکتے ہیں۔ یا ٹیکسی کریں اور قلعہ تک پہنچ جائیں۔ 
ہوائی جہاز سے: اگر آپ ہوائی جہاز سے جانا چاہتے ہیں تو پونےشہرمیں واقع ہوائی اڈہ پرتاپ گڑھ قلعے کے قریب ہے جو کہ صرف ۱۵۰؍کلومیٹرکی دوری پر ہے اوریہ ہوائی اڈہ ہندوستان کےتمام بڑےشہروں سے جڑا ہوا ہے۔ آپ ہوائی اڈے سے بس یا ٹیکسی کے ذریعہ قلعہ تک پہنچ سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK