سطح سمندر سے ۴۴۷۲؍فٹ کی بلندی پر واقع اس قلعہ کی تاریخ۱۱؍ویں صدی سے ملتی ہے،شیواجی کے عروج کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: February 06, 2025, 12:27 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
سطح سمندر سے ۴۴۷۲؍فٹ کی بلندی پر واقع اس قلعہ کی تاریخ۱۱؍ویں صدی سے ملتی ہے،شیواجی کے عروج کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
پرندرقلعہ مہاراشٹر کے اہم تاریخی قلعوں میں سے ایک ہے اور اس قلعےکو پورندھر قلعہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ پرندر قلعہ پونے میں مغربی گھاٹ پر واقع ہے۔ اس قلعہ کو عادل شاہی بیجاپور سلطنت اورمغلوں کے خلاف چھترپتی شیواجی مہاراج کے عروج کی علامت کےطورپر جانا جاتا ہے کیونکہ یہ شیواجی مہاراج کی پہلی فتح تھی۔ پرندرقلعہ کی سطح سمندرسے بلندی۴۴۷۲؍فٹ ہے۔ پرندر قلعہ کا نام ایک گاؤں کی مناسبت سے رکھا گیاہےجو قلعہ کے نچلے حصے میں واقع ہے اور اسے پرندر گرام کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پرندر قلعہ سنبھاجی راجے بھوسلے کی جائے پیدائش ہے۔ یہ قلعہ دو حصوں میں منقسم ہے اور قلعہ کا نچلا حصہ ماچی کے نام سے جانا جاتاہے۔ ماچی کے شمالی حصے میں ایک چھاؤنی اور ایک رصد گاہ بنائی گئی ہے۔
پرندر قلعہ کی تاریخ
خیال کیا جاتا ہے کہ پرندر قلعہ کی تاریخ۱۱؍ویں صدی کی ہے کیونکہ اس قلعہ کے تاریخی شواہت پہلی مرتبہ یادو دور تک کے ملتے ہیں۔ ۱۳۵۰ء کے دوران یہ قلعہ ان قلعہ داروں کےہاتھ میں رہا جنہوں نےقلعہ کو مضبوطی فراہم کی۔ لیکن بعد میں قلعہ حکومت کےزیر اثرآگیا اور اس دوران اسےجاگیرداروں کی پہنچ سے دور رکھا گیا۔ ۱۶۷۰ءمیں شیواجی راجے کو اس کا جاگیردار مقرر کیا گیا لیکن وہ زیادہ دنوں تک اس کے جاگیردار نہیں رہ سکے۔ ۵؍سال بعد شیواجی مہاراج نےاورنگ زیب کے خلاف بغاوت کر دی اور اس قلعے پر قبضہ کر لیا۔
پرندر قلعہ کا فن تعمیر
پرندر قلعہ کےپرکشش مجسموں میں مرارجی دیش پانڈے کا خوبصورت مجسمہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ پرندر قلعہ کا فن تعمیر قابل دیدہےقلعہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ماچی کی نچلی سطح سے ایک سیڑھی اوپری سطح پربالائی قلعے کی طرف جاتی ہے۔ قلعہ کے اندر ایک دلی دروازہ ہے جسے بالائی قلعے کی پہلی ساخت کہا جاتا ہے۔ پرندر قلعہ شیواجی مہاراج اور انگریزوں کے درمیان جدوجہد کا گواہ ہےجب انگریزوں نے یہ قلعہ فتح کیا تو مندر کے قریب یہاں ایک چرچ بھی بنایا گیا۔
قلعہ کھلنے اور بند ہونے کا وقت
پورندر قلعہ صبح۹؍ بجےسےشام۵؍بجے تک سیاحوں کے لیے کھلارہتا ہے۔ سیاح کسی بھی دن قلعہ کا دورہ کر سکتے ہیں لیکن ہندوستانی شہریوں کو اپنی شناخت اور غیر ملکی شہریوں کو اپنا پاسپورٹ دکھانا ہوتا ہے اس کے بعد ہی قلعہ میں داخلہ ملتا ہے۔
قلعہ کے قریب تفریحی مقامات
اس قلعہ کو دیکھنے کے بعد آپ اس کے قریب دیگر مقامات کی سیر بھی کرسکتے ہیں۔ اس قلعہ کے قریب ملہار گڑھ قلعہ، بھٹ گھر ڈیم، شندے چھتری، راجیو گاندھی زولوجیکل پارک، نیشنل وار میوزیم، بوند گارڈن، لال محل جیسے مقامات بھی ہیں۔
پرندر قلعہ کیسے جائیں ؟
ٹرین سے:اگر آپ نے پرندر قلعہ جانے کے لیے ریلوے کے راستے کا انتخاب کیا ہے، تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ پونے ریلوے اسٹیشن قلعہ کا قریب ترین ریلوےاسٹیشن ہے۔ جو پرندر قلعہ سے تقریباً ۲۹؍کلومیٹرکے فاصلے پر ہے اور ملک کے دوسرے بڑے ریلوے اسٹیشنوں سے اچھی طرح جڑا ہوا ہے۔
ہوائی جہاز سے:اگر آپ نے پرندر قلعہ جانے کے لیے ہوائی راستے کا انتخاب کیا ہے، تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ پرندر قلعہ کا قریب ترین ہوائی اڈہ پونےہوائی اڈہ ہے۔ جو قلعہ سےتقریباً ۴۵؍ کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں سے آپ ٹیکسی لے کر آسانی سے پرندر قلعہ پہنچ سکتے ہیں۔
سڑک سے:اگر آپ سڑک کے راستے کا انتخاب کیا ہے توواضح رہےکہ پرندر قلعہ سڑک کے ذریعے آس پاس کے شہروں سے اچھی طرح جڑا ہوا ہے۔ لہٰذا آپ بس کے ذریعے بھی آسانی سے پرندر قلعہ تک پہنچ سکتے ہیں یا کار سے بھی آسانی سے جاسکتے ہیں۔