• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریئل می ۱۳؍پرو پلس: عمدہ کیمرے والا اسمارٹ فون

Updated: August 19, 2024, 2:00 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

کمپنی نے ۵۰؍میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ۵۰؍میگا پکسل کاٹیلی فوٹو کیمرہ استعمال کیا ہے، وائڈ اینگل کیلئے ۸؍ اور سیلفی کیلئے۳۲؍میگا پکسل کیمرہ ہے۔

Accessories included with Realme 13 Pro Plus Photo: INN.
ریئل می ۱۳؍ پرو پلس۔ تصویر: آئی این این۔

ریئل می ۱۳؍ پروسیریز کا فون سامنے آگیا ہے۔ حالانکہ اس میں ریئل می ۱۲؍پرو پلس کے مقابلے زیادہ کچھ تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں لیکن اس کاہارڈویئر کافی بہتر بنایا گیاہے۔ اس کے علاوہ اس میں اے آئی کا فیچر شامل کیا گیا ہےجس کے تعلق سے دعویٰ ہے کہ اس کی وجہ سے آپ کے تصویر کشے کے تجربہ میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ گزشتہ سال کے ریئل می ۱۲؍پرو پلس کی طرح یہ فون بھی کیمرے کیلئے جانا جائے گا۔ اس میں ٹیلی فوٹو سینسر استعمال کیا گیا تھا جبکہ ۱۳؍پرو پلس میں نئے قسم کا ٹیلی فوٹو سینسر استعمال کیا گیا ہے لیکن یہ تھوڑا زیادہ مہنگابھی ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت ۳۲؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے جس میں آپ کو ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج ملتا ہے۔ اس کے علاوہ ۱۲؍ جی بی ریم اور ۲۵۶؍ اسٹوریج کے علاوہ ۱۲؍جی بی ریم اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج والا متبادل بھی پیش کیا گیا ہے جن کی قیمت بالترتیب ۳۴؍ہزار ۹۹۹؍ روپے اور ۳۶؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ 
ڈیزائن
نئے ۱۳؍پروپلس کا ڈیزائن گزشتہ سال والے فون کے جیسا ہی ہے لیکناس میں پیچھے کی جانب کانچ والا متبادل بھی پیش کیا گیا ہے۔ مونیٹ گولڈ کلر کے متبادل میں پیچھے کا پینل کانچ کا ہےجس کی وجہ سے اسے پکڑنا آسان ہوتا ہے۔ فریم اب بھی پلاسٹک کا ہے۔ 
ریئل میں نے گھڑی کے ڈائل جیسا کیمرہ موڈیول رکھا ہے اور فلیوٹ بیزیل دیا گیا ہے لیکن اس میں نیچے جانب ہائپر امیج پلس لوگو دیا گیا ہے۔ اس کے پیچھے جانب کا پینل اس مرتبہ زیادہ صاف ہے، جس میں گزشتہ فون کی طرح ایک پٹی بھیں نہیں دی گئی ہے۔ 
ڈسپلے
اب ہم آگے کی جانب آتے ہیں جہاں جانا پہچانا ڈسپلے سیٹ اپ ہے۔ اس میں ۶ء۷؍انچ امولیڈ کروڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو فل ایچ ڈی پلس ریزولیوشن کا حامل ہے۔ اس میں ۱۲۰؍ہرٹز کا ریفریش ریٹ ہے۔ ڈسپلے میں چاروں جانب پتلا بیزل ہےاور اوپر کی جانب ہول پنچ کٹ آئوٹ ہے۔ اس میں نیچے کی جانب ڈسپلے کے اندر ہی فنگر پرنٹ اسکینر دیا گیا ہے۔ یہ سب چیزیں تو ۱۲؍پرو میں بھی تھیں لیکن اس میں روشنی زیادہ ہے۔ ڈسپلے پر پروٹیکشن فلم پہلے سے لگی ہوئی آتی ہے۔ تحفظ کی بات کریں تو اس میں آرمر شیلڈ گلاس کے ساتھ کورننگ گوریلا گلاس ۷؍آئی لگایا گیا ہے۔ 
سافٹ ویئر
اس زمرے کے زیادہ تر فون کی طرح اس میں بھی کئی کار آمد فیچر دیئے گئے ہیں۔ اس میں چند اے آئی کی مدد سے چلنے والے سافٹ ویئر دیئے گئے ہیں جو پورے سسٹم میں چلتے ہیں۔ اس فون میں اینڈرائڈ ۱۴؍کی بنیاد پر بنایا گیا ریئل می یو آئی ۵ء۰؍ آئوٹ آف دی باکس آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریئل می نے ۲؍سال سافٹ ویئر اپڈیٹ اور ۳؍سال تک سیکوریٹی پیچ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اگر آپ ہاٹ ایپس اور ہاٹ گیمز، لاک اسکرین اور اشتہارات سے پر کی بورڈ جیسے بلوٹ ویئر کو نظر انداز کردیں تو ہم پائیں گے کہ یو آئی بہت ہی عمدہ کام کرتا ہے۔ 
کیمرہ
اس فون میں پیچھے کی جانب مین کیمرہ کے طور پر ۵۰؍میگا پکسل سونی ایل وائی ٹی ۷۰۱؍سینسر استعمال کیا گیا ہےجبکہ ٹیلی فوٹو کیمرے کے طور پر ۵۰؍میگا پکسل کا سونی ایل وائی ٹی ۶۰۰؍ کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔ الٹرا وائڈ تصویر کھینچنے کیلئے ۸؍میگا پکسل کیمرہ ہے جبکہ سیلفی کیلئے آگے کی جانب ۳۲؍ میگا پکسل کا سونی آئی ایم ایکس۶۱۵؍سینسر استعمال کیا گیا ہے۔ 

بیٹری
اس میں ۵؍ہزار ۲۰۰؍ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی گئی ہے جسے ۸۰؍واٹ فاسٹ چارجنگ سے چارج کیا جاسکتاہے جبکہ ایساچارجر باکس کے اندر ہی دیا جاتا ہے جس کیلئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس میں ایچ ڈی ویڈیولگاتار دیکھا جائے تب بھی اس کی بیٹری ۳۲؍گھنٹے چلتی ہے۔ اس کی بیٹری ایک گھنٹہ ۱۰؍منٹ میں پوری چارج ہوجاتی ہے۔ 
ڈسپلے               ۶ء۷؍انچ
پروسیسر            اسنیپ ڈریگون۷؍ایس، جنریشن ۲؍
ریم                    ۸؍ اور ۱۲؍جی بی ریم
اسٹوریج             ۲۵۶؍ اور۵۱۲؍جی بی
برائٹ نیس          ۲؍ہزار نٹس
کیمرہ                ۵۰؍، ۵۰؍۸؍ اور۱۶؍میگاپکسل سیلفی
بیٹری                 ۵؍ہزار۲۰۰؍ ایم اے ایچ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK