• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریئل می جی ٹی ۷؍پرو: جدید ترین پروسیسر کا حامل فون

Updated: December 02, 2024, 1:02 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اسنیپ ڈریگن ۸؍ایلیٹ چپ سیٹ کے حامل اس فون میں بڑا ڈسپلے ہے لیکن وزن زیادہ ہے، اس سے پانی کے اندر بھی تصویر کشی ممکن ہے۔

All the items available in his box can be seen. Photo: INN.
اس کے بکس میں دستیاب تمام چیزیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

اسنیپ ڈریگن ۸؍ایلیٹ چپ سیٹ نے۲۰۲۴ءمیں کافی سرخیاں بنائیں۔ اسی چپ سیٹ پر مبنی ریئل می کمپنی نے ایک نیا فون لانچ کیا ہے جس کا نام ریئل میں جی ٹی ۷؍پرو ہے۔ اس میں اس چپ سیٹ کے علاوہ دیگربہت سے پریمیم فیچرز بھی ہیں۔ اس میں سیمسنگ کاشاندار ڈسپلے، الٹراسونک فنگر پرنٹ سینسر، مضبوط بلڈ کوالٹی، بڑی بیٹری، تیز چارجنگ، اورعمدہ سافٹ ویئرپیش کیا گیا ہے۔ 
قیمت
۱۲؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج کےساتھ اس کے بیس ماڈل کی قیمت ۵۶؍ہزار ۹۹۹؍روپےسےشروع ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ فون کا ایک اور ویرینٹ میں بھی دستیاب ہے، جس میں ۱۶؍جی بی ریم اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج ہے، آپ اسے ۶۲؍ہزار ۹۹۹؍ روپے میں خرید سکتے ہیں۔ یہ فون دو رنگوں میں دستیاب ہے - مارس اورنج اور گلیکسی گرے۔ 
ڈیزائن
ریئل میں جی ٹی ۷؍پروایک بڑاڈیوائس ہے، جس میں ۶ء۷۸؍انچ ڈسپلےہے۔ یہ دوسرے اسمارٹ فونز کے مقابلے تھوڑا چوڑا اور تھوڑا لمباہے۔ اس کا وزن بھی ۲۲۳؍گرام ہےجس کی وجہ سےیہ تھوڑا سا ٹھوس اور بھاری محسوس ہوتا ہے لیکن یہ ہاتھ میں پکڑنے پر اچھا بھی محسوس ہوتا ہے۔ فون کا ڈسپلے کورننگ گوریلا گلاس ۷؍آئی سےمحفوظ بنایا گیاہے، جب کہ پچھلے پینل کے لیے پانڈا گلاس استعمال کیا گیا ہے، جس میں میٹ فنش ہے، جس کی وجہ سے یہ فنگر پرنٹس ظاہر نہیں ہونےدیتا۔ اس کے اطراف میں ایلومینیم کا فریم ہے، جس پر اینٹینا واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ 
ڈسپلے
پہلی نظر میں اس کا ڈسپلے بہت متاثر کرتا ہے۔ ریئل می نے اس میں سیمسنگ کا ڈسپلے استعمال کیا ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ کمپنی فولڈ ایبل ٹیکنالوجی متعارف کروا رہی ہے۔ اس میں ۶ء۷۸؍انچ، کا ۱ء۵؍ کے سیمسنگ ایکو۲؍ اوایل ای ڈی کواڈ کرو ڈسپلےہے، جو کورننگ گوریلا گلاس ۷؍آئی کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے۔ یہ ایک بڑے اور چوڑے اسکرین پر مبنی ہے، جو گیمنگ کے لیے بہترین ہے۔ 
اس کا ڈیزائن چاروں کناروں پر خم دار ہے، جس کی وجہ سے کسی بھی سمت میں سوائپ کرنا ہموار اور آسان محسوس ہوتا ہے۔ تاہم، فلیٹ ڈسپلے کے مقابلے اس کے بیزلز قدرے موٹے ہیں۔ 
سافٹ ویئر
ریئل می جی ٹی ۷؍ پرومیں ریئل می یو آئی ۶ء۰؍ ہے، جو اینڈرائڈ۱۵؍پر مبنی ہے۔ ریئل می کے اس سافٹ ویئر میں نیا لاک اسکرین حسب ضرورت پہلے سے بہتر اینیمیشنز، اور لائیو الرٹس جیسی چیزیں پیش کرتا ہے۔ اےآئی فیچرزکے ساتھ یہ یوزر انٹرفیس اور بھی بہتر اور پرکشش نظر آتا ہے۔ ان سب کے باوجود اس میں بہت سارے بلوٹ ویئر بھی دیئے گئے ہیں۔ ایپ مارکیٹ، گلوبل سرچ اور فون منیجرجیسے ایپس کافی خلل ڈالتےہیں۔ وہ بار بارنوٹیفکیشن بھیجتے رہتےہیں، جو تھوڑا سا پریشان کن ہو سکتا ہے۔ 
ہارڈ ویئر
ریئل می جی ٹی ۷؍پرو اسنیپ ڈریگون۸؍ایلیٹ چپ سیٹ پر کام کرتا ہے، یہ ہندوستان میں اس چپ کے ساتھ آنے والا پہلا اسمارٹ فون ہے۔ گرافکس کے لیے اس میں ایڈرینو ۸۳۰؍ جی پی یو موجود ہے، اور فون میں ۱۶؍ جی بی ریم اور ۵۱۲؍ جی بی تک ریم ہے۔ 
کیمرہ
اس فون کی خاص بات اس کا عمدہ ہارڈ ویئر ہے لہٰذاآپ کو یہاں شاندار کیمرے کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔ اس کا پرائمری کیمرہ ۵۰؍ میگا پکسل، الٹرا وائڈ کیمرہ ۸؍میگا پکسل، پیری اسکوپ لینس ۵۰؍میگا پکسل اور آگے کی جانب سیلفی کیلئے ۱۶؍میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ 
پانی کے اندر تصویر کشی
اس فون کے ساتھ، آپ پانی کے اندر بھی تصاویراور ویڈیوزبنا سکتےہیں۔ لیکن اس کیلئے آپ کو کچھ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرنا ہونگی جس کے تحت آپ اسے۲؍ میٹر سے زیادہ گہرائی میں نہ لے جائیں اور۲۰؍منٹ سے زیادہ پانی میں نہ رکھیں۔ 
ڈسپلے                            ۶ء۷۸؍انچ 
پروسیسر                        اسنیپ ڈریگون ۸؍ایلیٹ چپ سیٹ
ریم                                 ۱۲؍ اور ۱۶جی بی ریم
اسٹوریج                         ۲۵۶؍ اور ۵۱۲؍ جی بی 
آپریٹنگ سسٹم                  اینڈرائڈ ۱۵؍پر مبنی ریئل می یو آئی۶ء۰
کیمرے                         ۵۰؍، ۸؍ اور۵۰؍میگاپکسل، ۱۶؍ سیلفی
بیٹری                            ۴؍ہزار۸۰۰؍ ایم اے ایچ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK