ولے پارلے میں واقع اس ریسٹورنٹ میں بنیادی طور پر تندور میں بنائی گئی ڈشیز ملتی ہیں، اس کے علاوہ ۳؍مختلف خطوں کے پکوان بھی ملتے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 27, 2024, 11:30 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
ولے پارلے میں واقع اس ریسٹورنٹ میں بنیادی طور پر تندور میں بنائی گئی ڈشیز ملتی ہیں، اس کے علاوہ ۳؍مختلف خطوں کے پکوان بھی ملتے ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
پرانز گوان کری، پامفریٹ امرتسری، پنیر مکھنی، ملائی کوفتہ، دال بخارہ، گارلک نان، میتھی پراٹھا، ریشمی پراٹھا، پودینہ پراٹھا، چکن اینڈ چپس۔
پتہ: ہوٹل ٹرانزٹ، ڈومیسٹک ایئرپورٹ کے قریب، نہرو روڈ، ولے پارلے ایسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۷
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۸؍ سے رات ۱۲؍تک
رابطہ: 22 2610 5785
آج ہم آپ کو ایک مرتبہ پھر ایک ایسے ریسٹورنٹ سے متعارف کروارہے ہیں جو کہ ایک ہوٹل کے اندر موجود ہے۔ یہ ریسٹورنٹ بھی تندوری ڈشیز کیلئے مشہور ہے جس میں آپ دیگر ممالک کی ڈشیز بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز تندوری ڈشیزہی سے ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تندوری مرغ، مرغ ٹکہ، پہاڑی ٹکہ، ریشمی کباب، بنجارہ کباب، تندوری پومفریٹ، پومفریٹ چٹنی والا، تندوری پرانز کے علاوہ کچھ ویج ڈشیز بھی ہیں۔
اس کے بعد سالن کی باری آتی ہے جس میں انڈہ کری یا مسالا، مرغ کڑاہی، مرغ حیدرآبادی، مرغ مکھن والا، مرغ ٹکہ مسالا، پرانز گوان کری، پومفریٹ امرتسری، پرانز مسالا بھی موجود ہے۔ اس کے بعد ویج متبادل کے تحت پنیر ٹکا مسالا، پنیر مکنی، پالک پنیر، ملائی کوفتہ، ویج کولہاپوری، ویجیٹیبل جلفرازی، چنا مسالا، ویج کڑائی، دال تڑکا، دال مکھنی اور دال بخارا بھی ہیں۔
اس کے بعد چاولوں کے تحت مٹر پلائو، دال کھچڑی، دہی چاول، ویج بریانی، انڈا بریانی ہیں۔ ہندوستانی روٹی کے تحت روٹی، نان، بٹر نان، مسی روٹی، کشمیری نان، گارلک نان، میتھی پراٹھا، پودینہ پراٹھا، چیز نان اور ریشمی پراٹھا جیسے متبادل ہیں۔
اس کےبعد کانٹی نینٹل ڈشیز کے تحت چکن اینڈ چپس، گِرلڈ چکن، ٹینڈرلوائن اسٹیک، ٹینڈرلوائن اسٹیو ہیں۔ اس کے بعد چائنیز ڈشیز کا نمبر آتا ہے۔ اس میں سوپ کے تحت ویج سوپ، چکن سوپ، لونگ فونگ سوپ، سی فوڈ منچائو سوپ ہیں۔ نان ویج ڈشیز میں چکن چلی، چکن منچورین، سویٹ اینڈ سور چکن، گارلک چکن، جنجر چکن، چکن لالی پال، کرسپی چکن، ٹینڈرلوائن چلی۔ ویج کے تحت ویجیٹیبل منچورین، سویٹ اینڈ سور ویجیٹیبل، ویجیٹیبل ان ہاٹ گارلک ساس، پنیرچلی، کرسپی ویجیٹیبل اور ویجیٹیبل چائو چائو ہے۔ رائس اینڈ نوڈل کے تحت ویج فرائڈ رائس، ویج شیزوان فرائڈ رائس، ویج شیزوان نوڈل، ویج ہکا نوڈل، چکن ہکا نوڈل، چکن شیزوان نوڈل، چکن شیزوان فرائڈ رائس اور پرانز فرائڈ رائس ہیں۔