اس میں ڈائمنسٹی ۷۳۰۰؍الٹرا پروسیسر کے ساتھ ۳؍ڈی کروڈ ڈسپلے، ۵۵۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائڈ ۱۴؍پر مبنی ہائپر او ایس استعمال کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 23, 2024, 12:00 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس میں ڈائمنسٹی ۷۳۰۰؍الٹرا پروسیسر کے ساتھ ۳؍ڈی کروڈ ڈسپلے، ۵۵۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائڈ ۱۴؍پر مبنی ہائپر او ایس استعمال کیا گیا ہے۔
شائومی کی نئی ریڈ می نوٹ ۱۴؍پروسیریز کو ہندوستان میں لانچ کیا گیا ہے اور اس میں ۲؍اسمارٹ فون ریڈ می نوٹ ۱۴؍پر اور ریڈ می نوٹ ۱۴؍پرو پلس لانچ کیےگئےہیں۔ نوٹ۱۴؍پرو کوڈائمنسٹی ۷۳۰۰؍الٹرا، ۳؍ڈی کروڈ امولیڈ ڈسپلے اور ۵۵۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری جیسی خصوصیات کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ ہم نے ہندوستان میں ڈائمنسٹی ۷۳۰۰؍کے ساتھ کچھ فونز دیکھے ہیں، لیکن یہ ۷۳۰۰؍ الٹراکے ساتھ آنے والا پہلا اسمارٹ فون ہوگا۔
قیمت
یہ فون ہندوستان میں ۳؍رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے دو ویریئنٹ دستیاب ہیں جس میں پہلا ۸؍ جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج پرمشتمل ہے اور اس کی قیمت ۲۴؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے جبکہ دوسرا ۸؍جی ریم اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے اور اس کی قیمت ۲۶؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔
ڈیزائن
جب آپ ریڈ می نوٹ ۱۴؍ پروکو پکڑتے ہیں، تو سب سے پہلےجو چیز آپ کو نظر آتی ہے وہ اس کا پتلاہوناہے۔ لیکن فون کی موٹائی ۸ء۴؍ملی میٹر ہے لیکن اس کے خم دار ڈسپلے اور خم دار ریئر پینل کے ساتھ یہ کافی پتلا محسوس ہوتاہے۔ کمپنی نے اسے مڑے ہوئے ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرہ ماڈیول کے مقام اور ڈیزائن میں بھی بڑی تبدیلی کی گئی ہے جس کے ساتھ یہ زیادہ پریمیم نظر آتا ہے۔
فون کےعقبی پینل پر، سب سے اوپر مرکز میں ایک مربع (گول کونوں کے ساتھ) کیمرہ ماڈیول ہے، جس میں ۴؍ حلقے ابھرے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ۳؍میں کیمرے ہیں اور ایک میں فلیش لائٹ ہے۔ کیمرہ ماڈیول کے ارد گرد ایک دائرہ ہے جو کہ چمکدار فنش اور بلیک کلر میں دیا گیاہے اور یہ کیمرے کے ماڈیول کی خوبصورتی کو مزیدبڑھاتا ہے۔
ڈسپلے
اس فون میں ۶ء۶۷؍انچ کا۳؍ ڈی خم دارامولیڈڈسپلے ہے۔ اس میں ۱ء۵؍ کےریزولوشن ہے۔
یہ اسکرین ٹی یو وی ٹرپل آئی پروٹیکشن کے ساتھ آتاہے، یعنی اس اسکرین کو استعمال کرتے ہوئے آپ کی آنکھوں کو کم سے کم نقصان پہنچےگا۔ آنکھوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس کے ریڈنگ موڈ میں دو آپشنز بھی ہیں - سائیکل (جو وقت اور ایپس کے مطابق رنگوں کو ایڈجسٹ کرے گا، تاکہ آنکھوں کو کم نقصان پہنچے) اورکلاسک (اس کا انتخاب کرنے سے، نیلی روشنی کم ہو جائے گی اور رنگ تھوڑے سادہ یا وارم (گرم) ہو جائیں گے)۔
سافٹ ویئر
اس میں ہائپر او ایس۱ء۰؍ہے، جو اینڈرائڈ ۱۴؍پر مبنی ہے۔ اگرچہ یہ ایم آئی یو آئی سےزیادہ مختلف نہیں ہے، لیکن یہ یقینی طور پر کچھ نئی خصوصیات کا حامل ہے۔ اس میں آپ کو ایک سائیڈ بار ملے گا، جس سےآپ حالیہ ایپس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ ایپس فلوٹنگ ونڈوز میں کھلتےہیں، جن کا سائز آپ اپنی پسند کے مطابق بڑھا یا گھٹاسکتے ہیں۔ اس فلوٹنگ ونڈو میں اوپر۳؍نقطے نظر آتے ہیں جن کی مدد سے اسپلٹ اسکرین میں ایک ساتھ ۲؍ ایپس کو کھولا جا سکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ جب آپ گیم کھیلتے ہیں تو یہ سائیڈ بار آپ کو گیمنگ سے متعلق خصوصیات دکھاتا ہے۔
ہارڈ ویئر
اس فون میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۳۰۰؍ الٹرا پروسیسر ہے جو بہت طاقتورہے۔ اس میں ۸؍جی بی ’ایل پی ڈی ڈی آر۴؍ایکس‘ ریم ہے جبکہ۲۵۶؍ جی بی تک ’یوایف ایس۲ء۲‘ اسٹوریج ہے۔
کیمرے
اس فون میں پیچھے کی جانب ۳؍ کیمرے اور آگے کی جانب ایک کیمرہ ہے۔ پیچھے کی جانب اہم کیمرے کے طور پر ۵۰؍میگا پکسل سونی ایل وائی ٹی ۶۰۰؍ سینسر ہے۔ الٹراوائڈ کیمرے کے طور پر ۸؍میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس ۳۵۵؍ سینسر ہے، میکرو کیلئے۲؍میگا پکسل اور آگے ۲۰؍میگا پکسل کا لینس دیا گیا ہے۔
ڈسپلے ۶ء۶۷؍انچ
پروسیسر میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۳۰۰؍الٹرا
ریم ۸؍جی بی ریم
اسٹوریج ۱۲۸؍ اور ۲۵۶؍جی بی
آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ ۱۴؍پر مبنی ہائپر او ایس ۱ء۰؍
کیمرے ۵۰؍، ۸؍ اور۲؍میگاپکسل، ۲۰؍ سیلفی
بیٹری ۵؍ہزار۵۰۰؍ ایم اے ایچ