• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

روزینہ: باندرہ ہل روڈ پر واقع شاندار اور عمدہ کپڑوں کامرکز

Updated: August 27, 2024, 10:58 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں انڈو ویسٹرن کپڑوں کے متعدد متبادل موجود ہیںجبکہ آپ کی مرضی کے مطابق بھی کپڑے تیار کرکے دیئے جاتے ہیں۔

Anarkali with Koti. Photo: Rozina
انارکلی مع کوٹی۔ تصویر : روزینہ

شادی کسی بھی شخص کی زندگی کا اہم ترین موڑ ہوتا ہے، ایک طرح سے وہ ایک نئی زندگی شروع کر رہا یا رہی ہوتی ہے۔ ایسے میں وہ چاہتا ہےکہ اس موقع پر وہ سب سے خاص اور سب سے الگ نظر آئے۔ کیوں کہ وہ ان دو افراد کا ہی دن ہوتا ہے جن کی شادی ہورہی ہوتی ہے۔ اس دن کیلئے وہ جیسے بادشاہ اور رانی بن جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اردو میں دولہے کو ’نوشاہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ایک دن کیلئے ہی سہی بادشاہ اور رانی کیلئے کپڑے بھی خاص ہونا چاہئے۔ آج ہم آپ کیلئے ایک ایسے ہی اسٹور کے تعلق سے معلومات لے کر حاضر ہوئے ہیں جہاں سے خصوصی طور پر شادی کیلئے بھی دلہن کے کپڑے خرید سکتے ہیں۔ باندرہ کے ہل روڈ پر واقع اس اسٹور کا نام’روزینہ‘ ہے۔ 
 اس دکان پر دستیاب کپڑے دلہن کیلئے ہی مخصوص نہیں ہیں بلکہ دیگر مواقع پر بھی آپ پہن سکتی ہیں۔ حالانکہ یہ اسٹور باندرہ کے ہل روڈ پر واقع ہے لیکن اگر آپ وہاں نہیں جاسکتیں یا جانا نہیں چاہتیں تو آپ اپنے گھر میں بیٹھے بیٹھے بھی یہاں سے کپڑے خرید سکتی ہیں۔ جی ہاں اس اسٹور کا آن لائن متبادل بھی موجود ہے جہاں تمام طرح کی سہولیات دستیاب ہیں۔ آپ اپنے گھر سے ہی یہاں کے شاندار لہنگے، انارکلی، جیکٹ، کرتے، پلازو اور ایسے ہی دیگر کپڑے خریدسکتی ہیں۔ 
روزینہ
https://www.rozinaa.com/
 یہاں ایک سے ایک شاندار کپڑے دستیاب ہوتے ہیں جنہیں لگژری کپڑے بھی کہا جاسکتاہے۔ حالانکہ وہ زیادہ ترتیار کپڑے ہوتے ہیں لیکن وہ آپ کو آپ کی مرضی کے مطابق تبدیل کرکے بھی پیش کرسکتے ہیں۔ اگر آپ باندرہ کے ہل روڈ میں واقع ان کے بوٹک میں جاتی ہیں اور آپ کے ذہن میں کوئی نقشہ ہے کہ آپ کس طرح کے اور کیسے کپڑے پہننا چاہتی ہیں تو وہ اسی مناسبت سے کپڑے تیار کرکے دیتے ہیں۔ روزینہ کو خواتین کےکپڑوں میں مہارت حاصل ہے اور ان کےیہاں سیکڑوں انڈوویسٹرن کپڑوں کے متبادل موجود ہیں۔ یہاں آپ دھوتی سے لے کر میش کے اسکرٹ تک بہت کچھ خرید سکتی ہیں۔ 
کیسے کپڑے یہاں ملتے ہیں 
 یہاں انارکلی، جیکٹ، لہنگا، کرتا، پلازو، ساڑی، گائون، ڈریس، جمپ سوٹ کے زیر عنوان متعدد قسم کے کپڑے ملتے ہیں۔ 
انارکلی
 انارکلی کے تحت جب ہم دیکھتے ہیں تو کئی شاندار قسم کے انارکلی سوٹ دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں پہلا بلیک انارکلی (سیاہ انارکلی) ہے جو بنیادی طور پر سیاہ رنگ کا ہے لیکن اس میں جو گلا بنایا گیا ہے اس میں سنہرے رنگ کا ریشم اور شیشے کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس میں سرخ اور دیگر رنگوں کے امتزاج والے دلکش ڈیزائن کے کپڑے کی انارکلی جوڑی گئی ہےجس سے یہ دیکھنے میں کافی دلکش لگتی ہے۔ دوسرا متبادل ’این انارکلی ود کوٹی‘ ہے جس میں سفید رنگ کے کپڑے جس میں سلیٹی رنگ کے ڈیزائن بنے ہوئے ہیں سے انارکلی سوٹ بنایا گیا ہے جبکہ اس کے اوپر ایک کوٹی بناکر دی جاتی ہے جو اس شاندار انارکلی سوٹ میں چار چاند لگا دیتی ہے۔ تیسری ’اے گولڈ انارکلی‘ ہے جسے سنہرے رنگ جالی دار اور دلکش ڈیزائن والے کپڑے سے بنایا گیا ہے۔ 
جیکٹ
 اسی طرح جیکٹ کے تحت بھی کئی دلکش کپڑے پیش کئے گئے ہیں جن کے اوپر ایک جیکٹ بھی ہے عام جیکٹ کے سائز سے لے کر اوپر سے نیچے تک کے سائز کے ہیں۔ اسی طرح دلکش لہنگے، کرتے، پلازو، ساڑیاں اور گائون بھی ہیں۔ یہاں کے جمپ سوٹ بھی عام جمپ سوٹ سے قطعی مختلف ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK