• Tue, 28 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سلیمز شاہی سیگڑی: باندرہ میں متعدد قسم کے کبابوں کی بہار

Updated: January 17, 2025, 11:40 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں ویج سے لے کر انڈے، چکن، مٹن اور آبی حیات تک کے کباب اور دیگر ڈشیز ملتی ہیں، اس کے علاوہ دیگرمتعدد ڈشیز بھی دستیاب ہیں۔

There is a wonderful restaurant in Salem Shahi Seegri located on Bandra Hill Road. Photo: INN
باندرہ ہل روڈ پر واقع سلیم شاہی سیگڑی کا ایک شاندار ریسٹورنٹ موجود ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مٹن دہی سیخ کباب، مٹن ملائی سیخ کباب، مٹن بہاری بوٹی، مٹن ایرانی بوٹی، ریشمی تندوری، مٹن کٹاکٹ پلائو، چیلو کباب، گرلڈ فش اینڈ رائس، کُنگ پائو، کرسپی نوڈل
پتہ:شاپ نمبر ایک، سلور کروفٹ، ۱۶؍واں اور اے ایم پی، ۳۳؍واں کراس روڈ پالی ہل، باندرہ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ساڑھے۱۲؍تا صبح ۴؍ بجے
رابطہ : 09967138646
 کھانا پکانے کیلئے ویسے تو کئی طرح کی چیزیں استعمال کی جاتی ہیں جن میں چولہے کے علاوہ، تندور اور سیگڑی بھی شامل ہیں۔ لیکن ان میں سیگڑی زیادہ پسند کی جاتی ہے کیوں کہ اس میں سے کوئلے کی آگ کے ساتھ اس کا دھواں بھی نکلتا ہےجو کھانے کو پکانے کے ساتھ اس میں ایک قسم کی سوندھی خوشبو شامل کردیتا ہے۔ سیگڑی کو عام طور پر کباب وغیرہ بھوننے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں کباب جیسی ڈشیز خصوصی طور پر پیش کی جاتی ہیں ان ریسٹورنٹس کے نام میں سیگڑی کا لفظ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ باندرہ کے پالی ہل میں واقع ہے جس کا نام سلیمز یعنی سلیم کی شاہی سیگڑی رکھا گیا ہے۔ اس ریسٹورنٹس میں آپ کو بڑی تعداد میں مختلف قسم کے کباب کھانے کو ملیں گے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز ہی گرل یعنی سیگڑی میں پکائی جانے والی چیزوں سے ہوتا ہے۔ ان میں ویج کے تحت اچاری آلو، تندوری آلو، پنیر ٹکہ اور دیگر ڈشیز ہیں جبکہ نان ویج کے تحت چکن ریشمی ٹکہ، چکن کالی مری ٹکہ، چکن کستوری ٹکہ کے علاوہ مٹن کی بھی متعدد ڈشیز ہیں۔ سی فوڈ میں فش ٹکہ اور پرانز ٹکہ ہیں۔ 
 توا رول میں بھی اسی طرح ویج، چکن اور مٹن کی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں چائنیز رول میں بھی ویج اور نان ویج کے تحت چلی رول، شیزوان رول اور منچورین رول ہیں۔ اس کے بعد تندوری کا تڑکا کے تحت کئی طرح کی تندوری ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد بیدہ روٹی کے تحت کئی طرح کی بیدہ روٹی ہیں۔ اس کے بعد مغلائی رائس کے تحت سب سے پہلے کئی طرح کے کبسہ رائس، بریانی اور پلائو کی ڈشیز ہیں جس میں ویج، نان ویج میں چکن، انڈا، مٹن اور آبی حیات کی ڈشیز ہیں۔ یہاں فیوژن رائس بھی ہے جس میں جوجیہ کباب، چیلو کباب، گرلڈ فش یا پرانز اینڈ رائس ہیں۔ اس کے بعد مغلائی مین کورس کا نمبر آتا ہے جس میں ویج اور نان ویج کی متعدد ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ویک اینڈ اسپیشل کے تحت سنیچر اور اتوار کومٹن نہاری، مٹن کٹا کٹ اور دیگر ڈشیز کے بعد چائنیز کے تحت بھی پورا رینج یعنی اسٹارٹر، گریوی، رائس اور نوڈل دستیاب ہیں۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK