• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیمسنگ گلیکسی ایف ۵۵: خصوصیات کاحامل اسمارٹ فون

Updated: July 01, 2024, 11:45 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

قیمت کے اعتبار سے اس اسمارٹ فون کاکیمرہ بہترین ہے، ۵؍ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹر ی کا بیک اپ بھی مضبوط ہے۔

Samsung Galaxy F55 has the best camera compared to other smartphones in this price range. Photo: INN
سیمسنگ گلیکسی ایف ۵۵ ؍میں اس قیمت کے دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں بہترین کیمرہ ہے۔ تصویر : آئی این این

سیمسنگ گلیکسی ایف ۵۵؍سیمسنگ کاپہلا اسمارٹ فون ہے جس میں آپ کو کافی عرصے بعد بہت سی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ دراصل ایسا لگتا ہے کہ سیمسنگ نے مڈ سیگمنٹ میں دوسرے اسمارٹ فونز سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ یہ سوال بھی ہے کہ کہیں سیمسنگ سےیہ تبدیلیاں کرنے میں دیر تو نہیں  ہوگئی ہے ؟ آپ آج کے جائزے میں جان لیں گے کہ سیمسنگ گلیکسی ایف ۵۵؍ اسمارٹ فون خریدنے کے قابل ہے یا نہیں۔ 
ڈیزائن
 سیمسنگ گلیکسی ایف ۵۵؍ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ سیمسنگ نے خاص طور پر ڈیزائن کے معاملے میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ سیمسنگ نے صارفین کیلئے ویگن لیدر ڈیزائن والا ایک نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔ یہی نہیں فون کے ایج کو گولڈن کلر میں پیش کیا گیا ہے۔ پچھلے حصے سے سیمسنگ نے پہلے کی طرح بٹن اسٹائل میں تین کیمرہ کٹ آؤٹ دیئے ہیں۔ فلیش لائٹ کیلئے بھی سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔ دائیں جانب پاور بٹن کے ساتھ والیوم بٹن اور نیچے ٹائپ-سی چارجنگ پورٹ کے ساتھ اسپیکر کا آپشن ہے۔ سم ٹرے کا آپشن بائیں جانب دستیاب ہے۔ فرنٹ میں ایک پانچ سوراخ والا کیمرہ کٹ آؤٹ فراہم کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر سیمسنگ نے ڈیزائن کے لحاظ سے ایک بڑی تبدیلی کی ہے، جو صارفین میں کافی پسند کی جارہی ہے۔ 
ڈسپلے
 فون میں ۶ء۷؍ انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے۔ اس میں فل ایچ ڈی پلس سپر امولڈ پلس ڈسپلے ہے۔ اس صورت میں آپ کو شاندار کلرس ملتے ہیں۔ فون میں ۱۲۰؍ ایچ زیڈ ریفریش ریٹ سپورٹ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ایک ہزارنٹس کی پیک برائٹنس دی گئی ہے۔ یعنی اگر ہم دوسرے اسمارٹ فونز کے مقابلے ڈسپلے کو دیکھیں تو گلیکسی ایف ۵۵؍اسمارٹ فون سب سے آگے ہوگا۔ فون میں کمال کے کلرس دستیاب ہیں، جو آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کو بہتر بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ جب آپ کوئی ویڈیو دیکھتے ہیں تو آپ کو بھلا لگتا ہے۔ اس دوران بہترتجربہ ہوتا ہے۔ 
 بناوٹ 
  آپ کو فون میں لیدر فنش ملتا ہے جس سے اچھی گرپ ملتی ہے۔ ہولڈ کرنے پر فون پھسلتا نہیں۔ اس کے علاوہ لیدن فنیش کی وجہ سے دیکھنے میں فون ایک پریمیم فون جیسا لگتا ہے۔ اس کا وزن۱۸۰؍ گرام ہے۔ موٹائی۷ء۸؍ ملی میٹر ہے۔ گیمنگ کے دوران فون کو زیادہ دیر تک پکڑے رکھنے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوتی۔ فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر سپورٹ دستیاب ہے۔ 
کیمرے
 اگر ہم کیمرے کی بات کریں تو گلیکسی ایف ۵۵؍ اسمارٹ فون میں ۵۰؍ ایم پی کا مین کیمرہ دیاجائے گا، جو او آئی ایس سپورٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اس کا پر چر سائزایف /۱ء۸؍ ہے۔ اس کے علاوہ ۵؍ ایم پی کا الٹرا وائیڈ کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ۲؍ایم پی ڈیپتھ سینسر دیا گیا ہے۔ فون کے فرنٹ میں ۵۰؍ ایم پی کیمرہ دیا گیا ہے۔ عام طور پر سیمسنگ ۳۰؍ ہزار روپے کی قیمت میں ۳۲؍ ایم پی سیلفی کیمرہ پیش کرتا تھا لیکن اس بار کمپنی نے۵۰؍ایم پی کا فرنٹ کیمرہ دیا ہے جو کہ ایک اچھا قدم ہے۔ پورٹریٹ موڈ سےشاندار تصاویر پر کلک کی جاسکتی ہیں۔ اس میں اچھا ڈیپتھ ملتا ہے، اس طرح آپ کیمرے کی طرح فوٹو کلک کر سکتے ہیں۔ فون میں کئی آپشنز دستیاب ملتے ہیں جیسے فوڈ، پینوراما، مائیکرو، سپر سلو موشن، سلو موشن، ہائپر لیپس، ڈوئل ریکارڈنگ اور سنگل ٹیک۔ آپ فون سے۳۰؍ ایم پی ایس پر یو ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈ کر سکیں گے۔ اگر ہم مجموعی طور پر دیکھیں تو یہ۳۰؍ ہزار روپے کا ایک زبردست کیمرہ والا فون ہے۔ 
بیٹری
 اگر ہم بیٹری کی بات کریں تو فون میں ۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری ہے، جو پورے دن آسانی سے چل سکتی ہے۔ فون کو۴۵؍ ڈبلیو فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کیا گیا ہے۔ کمپنی نے۲۵؍ ڈبلیو چارجنگ کے مقابلے میں بہتری لا نے کی کوشش ہے لیکن کمپنی کو چاہئے کہ وہ۶۷؍ ڈبلیو یا ۱۰۰؍ ڈبلیو فاسٹ چارجنگ پیش کرے، کیونکہ آج کے دور میں فون کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ایسی صورت میں بیٹری تیزی سے ڈسچارج ہو جاتی ہے۔ فون کی ابتدائی قیمت تقریباً ۲۵؍ ہزار روپے ہے جبکہ اس کے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت تقریباً ۳۰؍ ہزار روپے ہے۔ ایسی صورتحال میں ۲۵؍ سے۳۰؍ ہزار روپے کی قیمت کو دیکھتے ہوئے یہ فون کافی اچھا ہے کیونکہ اس قیمت کے دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے سیمسنگ بہترین ڈسپلے اور کیمرہ کاتجربہ فراہم کرتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK