• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیمسنگ گلیکسی ایم ۳۵؍، ۵؍جی:کم قیمت میں عمدہ فون

Updated: August 26, 2024, 12:31 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

کمپنی نے اس نئے فون میں ہارڈویئر کو بہتر بنایا ہے جبکہ ڈیزائن میں بھی کچھ تبدیلیاں کی ہیں، اس کی بیٹری وعدے کے مطابق تقریباً۲؍دن چلتی ہے۔

Samsung Galaxy M35 can be seen in different colors. Photo: INN.
سیمسنگ گلیکسی ایم ۳۵؍ کے مختلف رنگ دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

گلیکسی کی ایم سیریز کم قیمت میں عمدہ خصوصیات فراہم کرنے کیلئے جانی جاتی ہے۔ سیمسنگ کے ایم سیریز میں جاری ہونے والے نئے فون گلیکسی ایم ۳۵؍، ۵؍جی نے اس روایت کو برقرار رکھا ہے۔ اس نئے فون میں ہارڈویئر کو بہتر بنایا گیا ہے جبکہ ڈیزائن میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس زمرے میں اینڈرائڈ سافٹ ویئر کا اپ گریڈسب سے زیادہ اس فون میں پیش کیا جارہا ہے۔ ان تبدیلیوں کے ساتھ اس کی قیمت میں بھی کچھ اضافہ کیا گیا ہے۔ 
قیمت
اس کی قیمت کی بات کریں تو اس کا ۶؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت ۱۹؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ۸؍ جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج کے ساتھ ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج کامتبادل بھی دستیاب ہے جن کی قیمت بالترتیب ۲۱؍ہزار ۴۹۹؍ روپے اور ۲۴؍ہزار ۲۹۹؍ روپے ہے۔ 
ڈیزائن
پیچھے جانب کے پینل کیلئے سیمسنگ نے پولی کاربونیٹ کا استعمال کیا ہے۔ اس میں گزشتہ فونز کی طرح تین کیمروں کا سیٹ اپ استعمال کیا گیا ہے لیکن اس میں کیمروں کے حلقے زیادہ واضح ہیں۔ پیچھے جانب ڈیزائن کے ساتھ ہی رنگوں کے متبادلات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اس میں سم ٹرے آپ کوبائیں جانب اور والیوم کے علاوہ پاوراور فنگرپرنٹ اسکینر کا بٹن دائیں جانب دیا گیا ہے۔ سیمسنگ نے گلیکسی ایم ۳۵؍ ۵؍جی سے ۳۵؍ایم ایم کا ہیڈ فون پورٹ نکال دیا ہے۔ اس میں آئی پی ریٹنگ نہیں ہے اور نہ ہی سم ٹرے کے ارد گرد گیسکٹ بھی نہیں ہے اس لئے اسے سوئمنگ پول سے دور ہی رکھیں تو اچھا ہوگا۔ 
ڈسپلے
اس میں بڑا ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ بیزل چاروں جانب سے ایک جیسا اور پتلا ہے۔ سیلفی کیمرے کیلئے ہول پنچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ سیمسنگ نے ڈسپلے پروٹیکشن کو گوریلا گلاس وکٹس پلس سے بڑھایا ہےجو کہ اس قیمت میں نایاب ہے۔ 
سافٹ ویئر
اس میں ون یو آئی ۶ء۱؍ کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ اینڈرائڈ ۱۴؍ پر بنایا گیا ہے۔ اس میں بلوٹ ویئر بھی کافی کم دیئے جاتے ہیں۔ یقینی طور پر آپ کو اس میں بھی چند پہلے سے انسٹال کئے ہوئے ایپ نظر آئیں گے لیکن تمام غیر ضروری ایپ نکالے جاسکتے ہیں۔ اس میں ایپ ڈرائر بھی دیا گیا ہے جہاں سے آپ اپنی مرضی کے ایپ تلاش کرکے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں لیکن پلے اسٹور سے ایپ ڈائون لوڈ کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ 
اس میں آپ کو کوئک شیئر، موڈس اور عام طور پر دستیاب ’آلویز آن ڈسپلے‘ کا فیچر بھی دیا جاتا ہے۔ سیمسنگ وعدہ کرتا ہے کہ وہ ۴؍سال تک آپ کو اینڈرائڈ او ایس کا سیکوریٹی پیچ فراہم کرے گا۔ یہ حیرت انگیز ہے کیوں کہ دوسرا کوئی مینوفیکچرراس قیمت کے فون کے تعلق سے ایسا وعدہ نہیں کرتا۔ 
کیمرہ
سیمسنگ نے ۳؍کیمروں کا سیٹ اپ دیا ہے جو کافی اچھے ہیں۔ اس میں پہلا کیمرہ ۵۰؍میگا پکسل کا ہے۔ اس کے علاوہ الٹرا وائڈ اینگل کیلئے ۸؍میگا پکسل کا کیمرہ ہے جبکہ تصویر میں گہرائی شامل کرنے کیلئے ۲؍میگاپکسل کا کیمرہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سیلفی کیلئے ۱۳؍میگا پکسل کا کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ اس کا کیمرہ ایپ بھی اچھا ہے جس میں تمام اہم موڈ آپ کی پہنچ میں رکھے گئے ہیں تاکہ آپ کوکسی طرح کا موڈ استعمال کرنے میں دشواری نہ ہو۔ 
بیٹری
اس میں ۶؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی گئی ہے جبکہ اسے چارج کرنے کیلئے ۱۸؍واٹ کا فاسٹ چارجر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کا چارجر آپ کو خود خریدنا ہوگا کیوں کہ بکسے میں وہ ساتھ نہیں دیا جاتا۔ اس کے اشتہار میں ۲؍دن بیٹری چلنے کا دعویٰ کیا گیا ہےجوو سچا ثابت ہوتا ہے۔ ایچ ڈی ویڈیو کو لگاتار چلانے پر بھی اس کی بیٹری ۴۷؍گھنٹے اور ۱۷؍منٹ تک چلتی ہے۔ 
ڈسپلے              ۶ء۶؍انچ ایکسی 
پروسیسر           نوس ۱۳۸۰؍ ایس او سی 
ریم                   ۶؍ اور۸؍جی بی ریم 
اسٹوریج            ۱۲۸؍ اور۲۵۶؍جی بی 
آپریٹنگ سسٹم     ون یو آئی ۶ء۱؍، اینڈرائڈ ۱۴؍ کی بنیاد پر
کیمرہ              ۵۰؍، ۸؍، ۲؍ اور۱۳؍میگاپکسل سیلفی
بیٹری              ۶؍ہزار ایم اے ایچ

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK