• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سردار جی: اندھیری میں منفردانداز میں پنجابی ڈشیز کا ذائقہ

Updated: May 17, 2024, 9:17 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

لوکھنڈوالامیں واقع اس ریسٹورنٹ میںبٹرچکن جیسی ڈشیز کو سلائڈر، رول اور دیگر انداز میں پیش کیا جاتا ہے، کباب، ٹکہ اور بریانی بھی یہاں ملتی ہے۔

Sardarji restaurant has good seating arrangements. Photo: INN
سردار جی ریسٹورنٹ میں بیٹھنے کیلئے عمدہ انتظام کیا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مرغ ریشمی کباب، چکن سلائڈر، لسی، چکن دم بریانی، چکن مومو، بٹر چکن سلائڈر، تندوری آلو رول، بٹر چکن رول، پنیر چٹنی والے ٹکہ، پنیر پراٹھا، چیز پراٹھا۔ 
پتہ:پلاٹ نمبر ۷۱/۷۲، شاپ نمبر ۱۴؍، گرائونڈ فلور، نیو لنک روڈاندھیری لوکھنڈوالا، اندھیری ممبئی ۴۰۰۰۵۳ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات:شام ۷؍ تاصبح ۴؍بجے 
رابطہ : 8655521999
 پنجابی ڈشیز بھی اپنی الگ شناخت رکھتی ہیں، لیکن اگر آپ ممبئی ہی میں پنجابی ڈشیز کا ذائقہ چکھنا چاہتے ہیں تو اندھیری کے لوکھنڈوالا میں واقع سردارجی نامی ریسٹورنٹ کا رخ کرسکتے ہیں، یہاں نارتھ انڈین کے علاوہ مغلائی، کباب، رول، مومو، بریانی جیسی ڈشیز بھی مل جائیں گی۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغازایک نئی قسم کی ڈشیز سے ہوتا ہے جس کا نام سلائڈر ہے۔ بنیادی طور پر سلائڈرایک قسم کے چھوٹے برگر کو کہا جاتا ہے جس میں بن کے بیچ میں مختلف چیزیں رکھ کر برگر بنایا جاتا ہے۔ اس طرح عمومی طور پرسلائڈرہر اس چیز کو کہا جانے لگا ہے جس میں دوپرتوں کے بیچ میں کھانے کی چیز رکھ کر پیش کیا جائے۔ اس ہوٹل میں پیش کئے جانے والے سلائڈر میں عام طور پر روٹی کی دو تہوں کے بیچ میں سالن رکھ کر پیش کیا جاتا ہے۔ یہاں ملنے والے مختلف سلائڈرز میں ویج مکھن والا سلائڈر، کڑاہی پنیر سلائڈر اور نان ویج کے تحت بٹر چکن سلائڈر، چکن ٹکہ مسالہ سلائڈر، چکن بھناسلائڈر اور ایسی ہی دیگر ڈشیز دستیاب ہیں۔ اس کے بعد رول کا نمبر آتا ہے جس میں تقریباً یہی مسالہ استعمال کیا جاتا ہےجبکہ تندوری آلو رول کا اضافہ ہے۔ اس کے بعد موموزویج اور نان ویج کے تحت ۳؍، ۳؍ قسم کے موموز ہیں جن میں اسٹیم مومو، تندوری مومو اور شیزوان مومو شامل ہیں۔ اسٹارٹر میں ویج کے تحت تندوری آلو، تندوری مشروم، ویج سیخ کباب اور دیگر ڈشیز کے بعد نان ویج میں چکن لاہوری ٹکہ، چکن ریشمی ٹکہ، چکن ٹکہ انگارہ، چکن غلافی کباب کے علاوہ رامپورمٹن سیخ، لکھنؤی لیمب گلاؤٹی کباب، فش امرتسری ٹکہ، کالی مری پرانز اوردیگر ڈشیز ہیں۔ 
 مین کورس میں ویج مکھن والا، مشروم دوپیازہ اور ادرکی آلو کے بعد نان ویج میں بٹر چکن، چکن نوابی، روغنی چکن ٹنگڑی، نیمبو چکن، چکن پیشاوری، گوشت کھڑے مسالا، میتھی مٹن کے علاوہ مچھلی کی کئی ڈشیز بھی ہیں جو آپ اپنی پسند کے حساب سے لے سکتے ہیں۔ 
 آخر میں بریانی کے تحت ویج دم بریانی، پنیر ٹکہ بریانی، توا پلائو، اسپینچ دال کھچڑی۔ پھر نان ویج میں چکن دم بریانی، بٹر چکن بریانی، چکن توا پلائو اور پرانز بریانی جیسی ڈشیز ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK