• Mon, 03 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دفتر کی جانب سے منعقدہ تقریب کیلئے چند عمدہ متبادل

Updated: January 28, 2025, 12:12 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس سلسلے میں کفتان ڈریس زیادہ بہتر متبادل ثابت ہوتے ہیںجبکہ دیگر قسم کے ڈریس جیسے کہ سلٹ کٹ اسٹائل اور انارکلی ڈریس بھی پہنا جاسکتا ہے۔

Bandhani Print Kaftan. Photo: INN
باندھنی پرنٹ کفتان۔ تصویر: آئی این این

 اکثر لوگوں کو مختلف تقریبات میں شرکت کیلئے دعوت ملتی ہے اور وہ اس میں شرکت کرتے وقت اس کی نوعیت کی مناسبت سے تیار ہوتے ہیں اور اس میں شرکت کرتے ہیں۔ دیگر تقریبات میں شرکت کیلئے تو ہمارے پاس متعدد متبادل ہوتے ہیں۔ اگر کسی شادی بیاہ میں جانا ہے تو شرارہ، غرارہ، انارکلی اور مختلف قسم کے دلکش کفتان کا متبادل ہمارے سامنے موجود ہوتا ہے۔ لیکن تقریبات صرف اسی قسم کی نہیں ہوتیں بلکہ دیگر کئی اقسام کی تقریبات بھی ہوتی ہیں جن میں دفتر کی جانب سے منعقد کی گئی کوئی تقریب بھی ہوسکتی ہے۔ جب بھی ہمیں کسی دفتری تقریب کے بارے میں اطلاع ملتی ہےتو ہم ہمیشہ اپنے لیے پیشہ ورانہ لباس منتخب کرنے کے تعلق سے غور کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ دفتر کی مناسبت سے آپ پروفیشنل ہی نظر آنا چاہتی ہیں۔ لیکن چونکہ وہ ایک تقریب ہے اس میں تقریب جیسے کپڑےپہننا چاہئےلیکن چونکہ یہ دفتر کا بھی معاملہ ہے تواس میں ایسے کپڑوں کا انتخاب کرنا چاہئے جو کہ دونوں کا امتزاج ہوں۔ اس لئے ہمیں لباس کےدیگر متبادلات بھی آزمانا چاہئے۔ ایسے میں ہم یہاں چند متبادل پیش کررہے ہیں جواسٹائلش بھی ہیں اورسوبر بھی تاکہ تقریب کی مناسبت سے آپ اسٹائلش نظر آئیں اور دفتر کی مناسبت سےسوبر۔ ان کیلئےآپ کفتان کے اسٹائل میں کئی متبادلات پر غور کرسکتی ہی۔ 
بندھنی پرنٹ کفتان ڈریس
 اگر آپ کے دفتر کی جانب سے کوئی اگلی تقریب منعقد ہوتی ہے اور آپ اس اسٹائل کے لباس کو زیب تن کرنے کی کوشش کریں۔ اس قسم کا لباس پہننےکےبعد پرکشش بھی نظر آئیں گی اورایک دفتری شخص بھی۔ اس قسم کے مکمل لباس میں آپ کو بندھنی پرنٹ ڈیزائن ملےگا۔ اس کے ساتھ، آپ کو مختلف پیٹرن کے کپڑے ملیں گے۔ اسےپہننے سے آپ خوبصورت لگیں گی۔ اس قسم کے لباس میں، آپ مختلف رنگوں کےمتبادلات پر بھی غورکر سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ اچھی جیولری بھی پہن سکتی ہیں۔ 
سلٹ کٹ اسٹائل کا لباس
 اگر آپ کے دفتر میں کوئی خاص تقریب ہے تو آپ اس کے لیے سلٹ کٹ اسٹائل کاکفتان بھی پہن سکتی ہیں۔ اس قسم کا لباس پہننےکے بعد بہت اچھا لگے گا۔ اس کے علاوہ اس میں آپ کا روپ کسی اداکارہ سے کم نہیں نظر آئےگا۔ اس قسم کے لباس میں آپ کو دونوں طرف کٹ ڈیزائن ملے گا۔ اس کے ساتھ گلے میں پھولوں کا کام ملے گا جو آپ کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا کرے گا۔ 
پرنٹ شدہ کفتان لباس
 خوبصورت نظر آنے کے لیے آپ پرنٹ شدہ ڈیزائن کے ساتھ کفتان پہن سکتی ہیں۔ دفتری تقریبات کے لیےاس قسم کا لباس پہننےکے بعد اچھا لگتا ہے کیوں کہ سادہ اور خوبصورت ہوتا ہے۔ اس میں آپ کو ٹیسل ڈیزائن ملیں گے۔ آگے کی جانب ڈوری ملے گی۔ جب آپ اسے زیب تن کریں گی تو مزید نکھار پیدا ہوگا۔ 
 اس بار یہ لباس کسی دفتری تقریب میں پہنیں۔ اس سے اچھی نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ، آپ دوسروں سے قطعی مختلف بھی دکھائی دیں گی۔ اس قسم کا لباس پہننے کے بعد آپ کو بہت سی چیزوں کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 
انارکلی کرتا مع دوپٹہ
 کفتان کے علاوہ آپ انارکلی ڈریس بھی زیب تن کرسکتی ہیں جس میں کرتا اور شلوار تو سادے کپڑے سے بنایا گیا ہے لیکن اوڑھنی میں نہایت دلکش ڈیزائن تیار کیا گیا ہے جو ڈیزائن کی ساری کمی پوری کردے گی۔ ریان کے کپڑے سے بنائے گئے اس لباس میں آپ کی شخصیت نکھر کر سامنے آئے گی۔ اس میں آپ سادہ کے ساتھ دلکش نظرآئیں گی جسے کسی دفتری تقریب کیلئے مناسب قرار دیا جاسکتاہے۔ اس کےساتھ اگر آپ نے کوئی ہلکی پھلکی جویلری جیسے کہ چھوٹا سا پینڈینٹ یا بندے بھی پہن لئے اور آپ کی شخصیت میں مزید نکھار آجائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK