یہاں کپڑوں سے لے کر ایکسیسریزتک اور گھر میں استعمال ہونے والا ہر قسم کا سامان ملتا ہے جسے بنانے میںانسانی ہاتھوں کا ہی استعمال ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 29, 2025, 11:15 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
یہاں کپڑوں سے لے کر ایکسیسریزتک اور گھر میں استعمال ہونے والا ہر قسم کا سامان ملتا ہے جسے بنانے میںانسانی ہاتھوں کا ہی استعمال ہوتا ہے۔
گزشتہ ہفتہ ہم نے آدیام ہینڈ وون نامی اسٹور کے تعلق سے تفصیل پیش کی تھی، اسی کی طرز پر اس ہفتہ بھی ہم ایک ایسے ہی برانڈ کے تعلق سے معلومات لے کر حاضر ہوئے ہیں۔
زمانےکی دوڑ میں جب فیشن کا میدان مصنوعی کپڑوں، چمکتی دمکتی شوخ مارکیٹنگ، اور مشینی انداز میں تیار شدہ ملبوسات سے بھرا ہوا ہے، وہاں کہیں ایک گوشہ ایسا بھی ہے جہاں آج بھی انسانی محنت اور ہاتھ سے بنائی ہوئی اشیاء کی قدر کی جاتی ہے۔ ارتھ وھائل ایک ایسا ہی برانڈ ہے جوانسان کی محنت اور لگن سے بنائی ہوئی چیزوں کو فروخت کرتا ہے۔ یہاں مصنوعی ذہانت نہیں حقیقی ذہانت کارفرما ہوتی ہے اور ہر چیز کو ہاتھوں سے بنایا جاتا ہے۔
یہاں کی خصوصیت
اس کی مصنوعات کسی بےجان مشین کی پیداوار نہیں ہوتی بلکہ یہ مقامی کاریگروں کے ہاتھوں کے لمس سے تخلیق پاتی ہیں۔ یہ کپڑے ہینڈلوم یافریم لومز پر بُنے جاتے ہیں، ہر دھاگہ کسی کسان کی محنت، کسی کاریگر کی دعاؤں اور کسی خاتون ہنرکار کی مہارت کا گواہ ہوتا ہے۔ سلائی کا عمل بھی بڑی محبت سے ہوتا ہے۔ اس برانڈ کیلئے خواتین کی قیادت میں چلنے والی چھوٹی ورکشاپس میں محدود مقدار میں کپڑے سیئے جاتے ہیں تاکہ ہر جوڑا اپنی کہانی کہہ سکے۔ یہاں ہر کپڑا اپنے اندر وقار، وقت اور محنت کی خوشبو سمیٹے ہوتا ہے۔
خریداری کہاں اور کیسے؟
اگر آپ ارتھ وھائلکی مصنوعات خریدنا چاہتے ہیں تویہ برانڈ فی الحال آن لائن دستیاب ہے۔ آپ ان کے آفیشل انسٹاگرام (earthwhile.in) سے تازہ ترین مجموعے دیکھ سکتے ہیں یا پھر (flourish.shop) سے آرڈر دے سکتے ہیں۔
کپڑوں کی خریداری
یہاں کپڑوں کی خریداری کے نام پر ملبوسات، پہننے لائق اضافی اشیا، کے علاوہ گھر میں استعمال کے لائق اشیا، بچوں کے کپڑے اور تحفہ میں دینے لائق اشیاء ملتی ہیں۔ سب سے پہلے یہاں ملنے والے ملبوسات کی بات کرتے ہیں جنہیں دو زمروں یعنی خواتین کیلئے اور مردوں کیلئے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک سیکشن ایسا بھی رکھا گیاہے جس میں ایسے کپڑے ملتے ہیں جو کوئی بھی پہن سکتا ہے، اس میں جنس کی کوئی امتیاز نہیں ہوتی۔ خواتین کے ملبوسات میں ڈریسیز، ٹاپس اینڈ ٹیونک، کرتا، کوآرڈ سیٹ، باٹم ویئر، جمپ سوٹ ساڑی، جیکٹ اورکپڑوں کے اندر پہننےلائق کپڑے شامل ہیں۔ اس کے بعد مردوں کے ملبوسات میں شرٹ اور ٹی شر، جیکٹ، کرتا اور باٹم ویئر ہیں۔
ایکسیسریز
ایکسیسریز میں ایسی تمام چیزیں شامل ہوتی ہیں جو ہم کپڑوں کے علاوہ پہنتے یا استعمال کرتے ہیں۔ یہاں پر انہیں ۳؍زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا ہے جویلری، دوسرا ہے بیگ اور تیسرافیشن ایکسیسریز ہیں۔ جویلری میں نیک لیس، ایئررنگ، بریسلیٹ اینگ بینگل یعنی چوڑیاں، رنگز یعنی انگوٹھیاں، جویلری سیٹ اور اس کے علاوہ دیگرمتعدد چیزیں ملتی ہیں۔ اس کے بعد بیگز کے تحت ٹوٹے بیگ، کراس باڈی، بیک پیک، کلچ اینڈ پائوچ، والیٹ، ٹریول بیگ اینڈ ایکسیسریز، لیپ ٹاپ سلیوز اینڈ بیگ، شولڈر بیگ یعنی کاندھے پر لٹکایا جانے والا بیگ اور دیگر متعدد چیزیں۔ فیشن ایکسیسریز میں اسٹول اور دوپٹہ، فوٹ ویئر یعنی جوتے چپل، بچوں کی ایکسیسریز، مردوں کی ایکسیسریز، ذاتی ایکسیسریز اور دیگر متعدد اشیاء۔
گھریلو استعمال کی اشیاء
کپڑوں کے مقابلےیہاں گھر یلو استعمال کی اشیازیادہ تعداد میں ملتی ہیں۔ یہاں ہوم ڈیکور کے تحت گھر کی سجاوٹ کا سامان جیسے کہ فرنیچر، لائٹنگ، واس اورپیڑ پودوں کا سامان۔ اس کے علاوہ بیڈ روم اور لیونگ روم میں استعمال کا سامان جیسے تکیہ، گدے وغیرہ۔ اس کے ٹیبل اینڈ ڈائننگ، کچن اینڈ ہوم، اسٹیشنری، پرسنل کیئر اور کھانے پینے کا سامان بھی ملتا ہے۔