باندرہ کے بعد اندھیری اور جوگیشوری میں ایس وی روڈ سے متصل کئی ایسی دکانیں موجودہیں جن میں ہاتھ سے نقاشی کرکے بھی فرنیچر بنایا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: December 31, 2024, 11:06 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
باندرہ کے بعد اندھیری اور جوگیشوری میں ایس وی روڈ سے متصل کئی ایسی دکانیں موجودہیں جن میں ہاتھ سے نقاشی کرکے بھی فرنیچر بنایا جاتا ہے۔
آج کے دور میں جبکہ ہر چیزتنزلی کی جانب گامزن ہے۔ آج ہر چیز کو بنانے کیلئے سستے سے سستا مٹیریل استعمال کیا جارہا ہے جس سے جس سےوہ چیزیں چلتی بھی کم ہیں۔ پرانے زمانے میں اکثر چیزیں لکڑی سے بنائی جاتی تھیں اور وہ بہت زیادہ مضبوط بھی ہوا کرتی تھیں۔ یہ بات خاص طور پر فرنیچر کیلئے کہی جاسکتی ہے جب زیادہ تر چیزیں عمدہ قسم کی لکڑی سے بنتی تھیں۔ درختوں کی گھٹتی تعداد کے پیش نظر ان کے تحفظ کیلئے اور دوسری جانب سستے مٹیریل کی تلاش میں نئی نئی چیزیں استعمال کی جارہی ہیں۔ لکڑی کے بعد مختلف قسم کی دھاتوں سے فرنیچر بنائے جانے لگے۔ اس کے علاوہ پلاسٹک سے بھی فرنیچر بنائے جاتے تھے۔ اس کے بعد پلائی ووڈ کا دور آیا جس سے بناہوا فرنیچر پھر بھی حد تک مضبوط ہوتا تھالیکن آجکل تولکڑی کے بھوسے یا دیگر قسم کے کوڑے کو جمع کرکے اسے دباکر اس سے ہی فرنیچر بنادیا جاتا ہے۔ اس بورڈ کے اوپر پلائی یا ایسا ہی کوئی مٹیریل لگانے سے معلوم تو نہیں ہوتا کہ وہ کس چیز سے بنایا گیا ہے لیکن وہ مضبوط قطعی نہیں ہوتا۔ آج بھی مضبوطی کیلئے لکڑی ہی پسند کی جاتی ہے، حالانکہ یہ بہت مہنگی ہوتی ہے لیکن پائیدار بھی اتنی ہی ہوتی ہے۔ اس پر اگر اس لکڑی کو تراشا گیا ہو تو وہ نہایت ہی دلکش بھی نظر آنے لگتی ہے۔ اچھی جگہوں پر آج بھی لکڑی اور اس پر تراش خراچ کر بنائی ہوئی ڈیزائن ہی پسند کی جاتی ہے۔ آج ہم ایسی ہی ڈیزائن والی لکڑی کے فرنیچر کے تعلق سے بتائیں گے کہ آپ ایسا فرنیچر کہاں سے خرید سکتے ہیں۔ اسے خریدنے کا بہترین ٹھکانہ تو باندرہ اور اندھیری میں ایس وی روڈ پرواقع چند دکانیں ہیں جہاں سے آپ اس قسم کا عمدہ فرنیچر خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن بھی اسے خریدا جاسکتا ہے۔
انجم ووڈ کارونگ
باندرہ میں مسجد کی گلی میں واقع اس دکان میں ’دوستی‘ کی تھیم پر بنائے گئے فریم اور دیگر چیزیں خریدنے کو ملتی ہیں۔ یہاں ملنے والے فریمز میں نہایت شوخ اور عمدہ رنگ استعمال کئے جاتے ہیں تاکہ آپ کی یادیں ان میں دلکش لگ سکیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو اپنی مرضی کے مطابق بھی فریم بنواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ آئینے کیلئے بھی ان فریم کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں فرنیچر میں دیگر چیزیں جیسے کہ صوفہ، الماری، کیبنٹ اور دیگر چیزیں خرید سکتے ہیں۔
پون میٹریس اینڈ فرنیشنگ
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گدے اور بستربھی آپ کے ڈیکوریشن سے میل کھاتا ہوا ہو تو آپ باندرہ میں واقع اس اسٹور کا رخ کرسکتے ہیں۔ یہاں پر آپ کو منفرد قسم کے گدے اور دیگر فرنیچر خریدنا چاہتے ہیں جس میں شوخ رنگوں کا استعمال کیا گیا ہو، عمدہ پرنٹ ہو، انگریزی اور ہندی میں اقوام لکھے ہوئے اور ایسے مٹیریل سے بنایا گیا ہو جسے آپ دھوسکتے ہیں تو آپ کی تلاش یہاں ختم ہوتی ہے۔ یہاں پر آپ کو عمدہ قسم کے گدے، لیمپ شی، چادریں اور ایسی ہی دیگر چیزیں ملیں گی۔ یہ زیادہ تر ہول سیل آرڈر لیتے ہیں۔
صباکیوریوس، جوگیشوری
جیسا کہ پہلے کہا گیا اس طرح کی چیزوں کیلئے باندرہ کے علاوہ اندھیری اور جوگیشوری کا علاقہ بھی مشہور ہے۔ جوگیشوری میں واقع صبا کیوریوس بھی ایسا ہی ایک اسٹور ہےجہاں سے آپ قدیم طرز کا، اعلیٰ معیار اور آرٹسٹک سامان خرید سکتے ہیں۔ یہاں آپ لیپ شیڈ سے لے کر بڑے آئینے والے کیبنٹ تک خرید سکتے ہیں۔ یہا ں کا ہر سامان نہایت ہی نفاست سے بنایا ہوا ہوتا ہے۔
عطاری اینٹکس، جوگیشوری
اگر آپ اپنے گھر کو شاندار انداز میں سجانے کیلئے اینٹک سامان خریدنا چاہتا ہے تو جوگیشوری ہی میں واقع عطاری اینٹکس کا رخ کرسکتے ہیں۔ یہاں ملنے والی عمدہ اشعیا کی مناسبت سے اسے جوگیشوری میں پوشیدہ ہیرا بھی کہا جاسکتا ہے۔ یہاں ملنے والے فرنیچر پر اس انداز سےنقاشی کی جاتی ہے کہ آپ ان سے اپنے گھر کوسجانا ضروری محسوس کریں گے۔