• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کاٹن ورلڈ: سوتی کپڑوں کی رنگ برنگی دنیا، بے شمار ڈیزائن، عمدہ فیبرک

Updated: July 23, 2024, 11:31 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

قلابہ،جوہو،اندھیری،فنکس مال اور ان آربٹ مال سمیت کئی مقامات پر اس کے اسٹور موجود ہیں، اس کی مصنوعات آن لائن بھی خریدی جاسکتی ہیں۔

Women`s clothing pattern. Photo: INN
خواتین کے کپڑوں کا نمونہ۔ تصویر : آئی این این

آج کے دور میں کئی قسم کے سنتھیٹک دھاگے آچکے ہیں جن کی مدد سے کپڑے بنائے جاتے ہیں جو دیکھنے میں چمک بھڑک والے معلوم ہوتے ہیں لیکن آج بھی بڑی تعداد میں لوگ کاٹن کے کپڑوں کو ہی پسند کرتے ہیں کیوں کہ جو آرام اور لچک کاٹن کے کپڑوں میں ہوتی ہے وہ کسی اور میں نہیں ہوتی۔ ایسے میں بڑی تعداد میں لوگ کاٹن کے کپڑوں کے اسٹور تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسےبرانڈ کے تعلق سے متعارف کروارہے ہیں جو کاٹن کے کپڑوں کیلئے ہی مشہور ہے اور اس کا نام بھی ’کاٹن ورلڈ‘ ہے۔ 
کاٹن ورلڈ کا آغاز
 اس کمپنی کا قیام ۱۹۸۷ء میں عمل میں آیا۔ یہ ایک ایسا دور تھا جب سلک اور دیگر سنتھیٹک دھاگوں کی جانب عوام کا رجحان زیادہ تھا۔ ایسے میں سب سے پہلے چند شرٹ بناکر فروخت کئے گئے جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے۔ اس سے حوصلہ پاکر قلابہ علاقے میں ایک اسٹور شروع کیا گیاجو بڑھتا ہی گیا اور آج ملک بھر میں اس کے ۲۵؍ سے زیادہ اسٹور موجود ہیں جن میں سے ایک کرلا کے فنکس مال میں موجوداسٹور بھی شامل ہے۔ قلابہ اور کرلا کےعلاوہ اس کے اسٹور باندرہ ویسٹ، چمبور، سانتاکروز، جوہو، گھاٹکوپر، اندھیری، واشی، ملاڈ کے ان آربٹ مال، گوریگائوں ایسٹ کے اوبیرائے مال میں بھی اس کے اسٹور موجود ہیں۔ اس کے اسٹور ممبئی کے علاوہ احمدآباد، بنگلور، گوا، چنئی، کولکاتا، حیدرآباد، پونےاور گرگائوں میں بھی اس کے اسٹور موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے کپڑے آن لائن بھی خریدے جاسکتے ہیں جس کیلئے اس کا آن لائن اسٹور بھی ہے۔ 
کاٹن ورلڈ کا آن لائن اسٹور https://cottonworld.net/
 ان اسٹورز کے علاوہ اس کے آن لائن اسٹور میں بھی اس کے کپڑے خریدے جاسکتے ہیں۔ آن لائن اسٹور میں ہم دیکھتے ہیں کہ سب سے پہلے مردوں کے کپڑوں کا متبادل دیا گیا ہے جن میں نیو ارائیولز، شرٹس، ٹی شرٹس، گرافک ٹیز یعنی گرافک والے ٹی شرٹ، کرتا، ٹرائوزر، جاگر، شارٹس، مین کو آرڈ، لینن کلیکشن اور بیسٹ سیلر کا متبادل دیا گیا ہے۔ ان متبادلات میں بھی ذیلی متبادل موجود ہیں جن میں شرٹس کے تحت چیک والے، پرنٹ، سالڈاور لائن والے شرٹس کا متبادل ہے۔ ٹی شرٹ میں گول گلا، پولو، بیسک اور ریگولر فٹ ٹی شرٹس کا متبادل ہے۔ اس کے بعد ٹرائوزر میں کیزوئل، سلم فٹ، اسمارٹ فٹ اورڈرااسٹرنگ کا متبادل ہے۔ 
 اس کے بعدخواتین کیلئے کپڑوں کا متبادل ہے جس میں آپشن مردوں کے مقابلے کچھ کم ہیں۔ خواتین میں نیو ارائیولز، ٹاپ ویئر، ڈریسیز، ٹی شرٹ، باٹم ویئر، ویمن کو آرڈ سیٹ، لینن کلیکشن اور بیسٹ سیلر کا متبادل موجود ہے۔ یہاں بھی ذیلی متبادل کے طور پرٹاپ ویئر میں ٹاپس، کرتی، جیکٹ اور جمپ سوٹ کا متبادل ہے۔ ٹی شرٹ میں ریگولر فٹ، گول گلا، وی گلا اور ویسٹ کا متبادل ہے۔ باٹم ویئر میں ٹرائوزر، شارٹس، کولوٹ، اسکرٹ، لیگنگ، لائونج ویئراور باکسر کا متبادل پیش کیا گیا ہے۔ 
 اس کے علاوہ یہاں لینن کا ایک متبادل علاحدہ دیا گیا ہےجس میں مردوں اور خواتین کے متبادل موجود ہیں۔ مردوں میں بھی شرٹ اورپینٹ کا متبادل ہےاس کے علاوہ ۱۰۰؍فیصد لینن شرٹ اور ۱۰۰؍ فیصد لینن پینٹ کا متبادل بھی ہے۔ اس کے بعد خواتین کے زمرے میں بھی کئی متبادل ہیں جن میں ٹاپس اینڈ شرٹس، ڈریسیز، پینٹ اینڈ شارٹ کا متبادل ہے۔ اس کے علاوہ یہاں بمبو اور کو آرڈ سیٹ کا متبادل ہے۔ اس کے علاوہ سیل کا متبادل ہے جو خواتین کا پسندیدہ متبادل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کئی طرح کی مہم چلائی جاتی ہیں اس کا بھی ایک متبادل یہاں موجود ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK