مشرقی خواتین روایتی طور پر شلوار قمیص پر مبنی سوٹ پسند کرتی آئی ہیں جنہیں گوٹا کناری، سلمیٰ ستارے اورامبرائیڈری سے سجایا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: December 17, 2024, 11:26 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
مشرقی خواتین روایتی طور پر شلوار قمیص پر مبنی سوٹ پسند کرتی آئی ہیں جنہیں گوٹا کناری، سلمیٰ ستارے اورامبرائیڈری سے سجایا جاتا ہے۔
خاتون مشرق خصوصی طور پر ہندوستانی خواتین روایتی طور پر شلوار قمیص پرمبنی سوٹ پہنتی آئی ہیں۔ پرانے دور سے لے کر آج تک کسی بھی خاص و عام تقریب میں پہننے کیلئےیہ ایک بہترین متبادل ثابت ہوتا رہا۔ یہ ایک ایسا متبادل ہے جسے آپ چاہیں تو شادی بیاہ جیسی اہم تقریبات میں بھی پہن سکتی ہیں جبکہ روز مرہ کی بنیادپر گھر میں رہ کر بھی آپ اکثر شلوار قمیص پر مبنی سوٹ ہی پہن سکتی ہیں۔ محض رنگوں اور اسٹائل کی مناسبت سےیہ مختلف ہوجاتے ہیں یعنی اگر آپ کا سوٹ شوخ رنگوں اوردیگرلوازمات سے لیس ہے تو آپ اسےاہم تقریبات میں پہنیں گی اور یہ عام سےرنگوں اور سادہ اندازمیں ہے تو آپ اسےگھر میں ہی پہننے کو ترجیح دیں گی۔ آج ہم ایسے ہی چند شلوار قمیص پر مبنی سوٹ کے متبادل پیش کررہے ہیں۔
گوٹا کناری سے لیس سوٹ
خواتین کو گوٹا کناری لگے ہوئےسوٹ بہت پسند ہوتے ہیں کیوں کہ وہ بہت ہی زیادہ اسٹائلش نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ اسٹائلش نظر آنے کے لیےاس قسم کے گوٹا کناری لگا ہوا سوٹ سلوار کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ پرانے زمانے میں خواتین گوٹا کناری کیلئے علاحدہ شاپنگ کیا کرتی تھیں اور اپنی پسند کی بیل اور کناری خرید کرلاتی تھیں اور اسےخود اپنے ڈریس میں اپنی پسند کے مطاق لگایا کرتی تھیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوا کرتی تھی کہ اس وقت زیادہ ترخواتین سینے پرونےمیں ماہر ہوا کرتی تھیں لیکن آج کے دور میں بیشتر خواتین اس ہنرسے نا آشنا ہوا کرتی ہیں لیکن گوٹا کناری پہننا آج بھی متعدد خواتین کو پسند ہوتا ہے۔ ایسے میں وہ براہ راست گوٹا کناری لگا ہوا سوٹ خرید کر پہن سکتی ہیں۔ آن لائن دستیاب اس سوٹ میں بہت خوبصورت گوٹاکناری کا کام کیا ہواہے اور یہ گہرے رنگ میں دستیاب ہے۔ اس قسم کے سوٹ میں آپ کاشاہی انداز واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ آپ کو اس سوٹ کیلئے زیادہ رقم خرچ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سوٹ کے ساتھ آپ مرر ورک جیولری اور جوتے پہن سکتی ہیں۔
پرنٹ شدہ تھریڈ ورک سوٹ
گوٹا کنارے کے بعد دھاگے سے کیا ہوا کام خواتین کو زیادہ پسند آتا ہے اس میں بھی خواتین بہت زیادہ دلکش لگتی ہیں۔ اس سوٹ پربہت خوبصورت ڈیزائن پرنٹ کیا گیا ہے اور اس پر دھاگے کا کام بھی کیاگیاہے۔ آپ اس قسم کا سوٹ بازار سےخرید سکتے ہیں اور آپ اسے آف لائن بھی ایک تا ۲؍ہزارروپے کی قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سوٹ کے ساتھ آپ چوکر کو سادہ ہیلس اور جیولری پہن کردلکش نظر آسکتی ہیں۔
پٹیالہ سوٹ
پٹیالہ سوٹ بھی خواتین کو کافی پسند آتا ہے۔ اس طرح کے سوٹ پہن کر آپ پر وقار معلوم ہوتی ہیں اس لئےیہ ہمیشہ ڈیمانڈ میں رہتا ہے۔ اس طرح کے کپڑوں کی خوبصورتی کا ایک رازاس میں لگائے گئے سلمیٰ ستارے بھی ہیں۔ اس سوٹ میں بہت خوبصورت دیدہ زیب کڑھائی اور سلمیٰ ستارےکاکام کیا گیاہےجو نہایت دلکش معلوم ہوتا ہے۔ اس سوٹ میں آپ بہت خوبصورت نظر آئیں گی اور آپ اسےسستے داموں خرید کرسکتی ہیں۔ آپ اس قسم کا سوٹ کسی درزی سےبھی سلوا سکتے ہیں۔ آپ اس قسم کے سوٹ کو اپنی پسند کے مطابق سلواکر اسے مزید دیدہ زیب بنا سکتی ہیں۔
پھولوں کی کڑھائی کے کام کا سوٹ
ان سب کے علاوہ کڑھائی جسے عرف عام میں ایمبرائڈری بھی کہا جاتا ہےبھی خواتین میں ہمیشہ ہر دل عزیز رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب ممبئی میں ہی امبرائڈری کے بڑے بڑے کارخانے ہوا کرتے تھے کیوں کہ ان میں بڑے پیمانے پر کام ہوتا تھا اورخواتین وہاں کے پروڈکٹس کو بہت زیادہ پسند بھی کیا کرتی تھیں۔ آج بھی یہ خواتین کی پہلی پسند ہوا کرتےہیں کہ اس سے بڑے پیمانے پر پھول پتیاں بنائی جاتی ہیں جو خواتین کے کپڑوں پربہت پسند کی جاتی ہیں۔ آپ بھی اسے پہن کر خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔