یہاں کفتان کے کچھ ایسےڈیزائن اور اسٹائل پیش کئے جارہے ہیں جنہیں آپ موقع کی مناسبت سے زیب تن کرکے دلکش نظر آسکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 07, 2025, 12:32 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
یہاں کفتان کے کچھ ایسےڈیزائن اور اسٹائل پیش کئے جارہے ہیں جنہیں آپ موقع کی مناسبت سے زیب تن کرکے دلکش نظر آسکتے ہیں۔
خواتین کے فیشن چند برسوں میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں ، ایسے میں جو موجودہ ٹرینڈ ہوتا ہے وہ اولڈ فیشن بن جاتا ہے اور کوئی نئی چیز فیشن میں آجاتی ہے۔ خواتین کے فیشن میں ایسی ہی ایک چیز کفتان بھی ہے۔ اسے دیکھنے پر بظاہر ایسا لگتا ہے کہ دو بڑے کپڑوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر سی دیا گیا ہےاور اس میں آستینوں اور گلے کے لئے جگہ چھوڑ دی گئی ہےلیکن حقیقت میں وہ بھی فیشن کا ایک منفرد اسٹائل بن چکا ہے۔ سادہ سے نظر آنے والے اس لباس میں بھی فیشن کے منفرد اسٹائل اور ڈیزائن تیار کرلئے گئے ہیں جو دیکھنے میں بہت ہی دلکش نظر آتے ہیں۔ آج ہم آپ کے سامنے کفتان کے ایسے ہی چند منفرد انداز لے کر حاضر ہوئے ہیں۔
جیڈ گرین کفتان
چونکہ کفتان کافی ڈھیلے ڈھالے ہوتے ہیں اس لئے گرمیوں کے موسم میں اسے پہننا زیادہ مناسب ہوتا ہے کہ اسے پہن کر بھی آپ کو زیادہ گرمی نہیں لگتی۔ ایسے میں اگرآپ کے کسی دوست یا رشتہ دار کے یہاں گرمیوں میں شادی ہونے والی ہے تو اس تقریب میں پہننے کیلئے آپ اسے اپنی پسند کی فہرست میں شامل کرسکتی ہیں۔ ریان سے بنے ہوئےکپڑےگرمی کے دنوں میں شادی سے پہلے کی تقریبات کے لیے ایک بہترین انتخاب ہوتے ہیں جب آپ شادی کی تقریب کی بھیڑ بھاڑمیں ہونے کے باوجودشدید گرمی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ ایساکچھ ہلکاپھلکا کپڑاپہننا چاہتے ہیں۔ ہلکے سبز رنگ کے بندھنی والے اس کپڑے میں گلابی رنگ کا وی شیپ گلا دیا گیا ہے جو شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے عمدہ انتخاب ہوسکتا ہے۔
سفید رنگ کا نرم ملائم کفتان
اس کفتان کی سادگی اس کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔ خالص سفیدپر دلکش سن برسٹ پرنٹ نہایت دلکش نظرآتاہے۔ اسے پہن کر آپ کی شخصیت شاہانا انداز کی ہوجائے گی۔ یہ آپ کی اگلی ہاؤس پارٹی یا دوستوں کے ساتھ گپ شپ کی تقریب میں پہن کر جانے کے لیے بہترین لباس ہےجب آپ آزادانہ طور پرکھل کر سب سے ملنا اور بات چیت کرناچاہتےہیں۔ انتہائی نرم موڈل فیبرک سے بناکفتان کافی ہوادار ہے جس سے یہ گرمیوں کے موسم میں استعمال کے لیے اور بھی زیادہ موزوں ہے۔
بوٹےوالی بیلٹ کے ساتھ کفتان
گرمیوں میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کے لیے ایک اورکفتان۔ خوبصورت پھولوں والا بوٹا پرنٹ اس کفتان کو مجموعی طور پرنازک بناتا ہے جو گہرے نیلے رنگ کے کنٹراسٹ کو متوازن کرتاہے۔ مناسب لوازمات کے ساتھ موقع کے مطابق اس کفتان کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کی کمر پربنائی گئی کڑھائی سے ملتے جلتے ڈیزائن والے گلوبندیا دھوپ کے چشمے کے ساتھ اسے پہننے سے اس کی رونق دوبالا ہوجائے گی۔
نیلا مکس اینڈ میچ والا کفتان
لکشیتا نامی کمپنی کے اس وضع دار کفتان کو آپ کام کی جگہ پر پہن کر جانے والا پسندیدہ لباس بنا لیں گی۔ اسے کلائنٹ کی میٹنگز کے لیےپہنیں یا سورج کی دھوپ میں کہیں تفریح کے لئے جاتے وقت فلپ فلاپ کےساتھ پہن سکتی ہیں۔ بٹن والی قمیص کی طرحنظر آنے والے اس کفتان میں بوہیمین پرنٹ دیا گیا ہے جس سے یہ ایک جدید طرز کا لباس نظر آتا ہےجبکہ غیر متناسب لہریئے دار ہیم لائن اسےہوا داربنادیتی ہے جس سے یہ مزید آرامدہ محسوس ہوتا ہے۔
سفید کفتان
یہ رمولا بچن کا ریزورٹ میں پہننے والے کپڑوں میں سے ایک ہے، جسے ریزورٹ کے ساتھ ساحل سمندرپر بھی پہنا جاسکتاہے۔ یہ درمیانی لمبائی کا کاٹن آئیلیٹ کفتان ان لوگوں کے لیے ہے جو ہمیشہ رواں دواں رہتےہیں وہ اس آرام دہ اورپرسکون لباس چاہتے ہیں تو اسے اپنی الماری کی زینت بناسکتے ہیں۔ یہ کفتان آپ کو مختلف آن لائن اسٹورز پراور آئوٹ لیٹ میں مل جائیں گے۔