Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

موسم سرما میں سردی سے بچنے کیلئے سویٹروں کے مختلف انداز

Updated: December 10, 2024, 10:57 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

سردی کے موسم میں عام طور پرسویٹر کی وجہ سے فیشن خراب ہوجاتا ہے لیکن ان متبادلات کا استعمال کرکے خود کو اسٹائلش بھی رکھاجاسکتا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

سردیوں کاموسم آخر کار آن پہنچا ہے خاص طور پر ہمارے ممبئی شہر میں جہاں عام طور پرموسم معتدل رہتا ہے لیکن ان دنوں کافی زیادہ سردی محسوس کی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ ممبئی کا درجہ حرارت مہابلیشور جیسے ہل اسٹیشن کے درجہ حرارت سے بھی کم ہوگیا ہےجبکہ عام طور پر مہابلیشور کو ایک سرد مقام تصور کیا جاتا ہے۔ 
 ایسے میں ممبئی میں پائی جانے والی اس سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے سویٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن جب خواتین کے سویٹر کی بات آتی ہے تو اس میں بھی فیشن کا دخل ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں ہم یہاں پر خواتین کیلئے سویٹر کے چند متبادلات پیش کر رہے ہیں جنہیں خرید کر خواتین اس شدید سردی کا بھی مقابلہ کرسکتی ہیں اور خود کو فیشن ایبل بھی رکھ سکتی ہیں۔ 
 سویٹر عام طور پر ایسا لباس تصور کیا جاتا ہے جسے آپ جسم کے اوپری حصے میں پہن سکتے ہیں کیوں کہ عام طور پر سویٹر کے ساتھ پتلون کا متبادل بہت کم ملتا ہے ایسے میں آپ چاہیں تو جینز کی پتلون بھی پہن سکتے ہیں جو موٹی ہونے کی وجہ سے آپ کو سردی سے بھی بچا سکتی ہے اورایسے فیشن ایبل سویٹر کے ساتھ اچھی بھی لگے گی۔ 
بڑے سائز کا سویٹر اسٹائل بھی
 آپ ڈینم جینزکے ساتھ پہننے کیلئے بڑے سائزکا سویٹر استعمال کرسکتی ہیں جوآپ کو پوری طرح ڈھانک لے گا اور آپ کو قطعی سردی نہیں لگے گی۔ اس قسم کا سویٹر پہننےکےبعدآپ انتہائی اسٹائلش نظر آئیں گے۔ اس میں آپ کو گول گلے کا متبادل ملے گا جس سے آپ گردن تک خود کو محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ اس گول گلے کے علاوہ اس میں آپ کو بڑے گلے کا متبادل بھی دستیاب ہوگا۔ اس سے سویٹر پہننے کے بعد گرمی کا خوشگواراحساس ملتا ہے۔ آپ اسے کسی بھی ڈینم کے ساتھ پہن سکتےہیں۔ آپ سویٹر کے شیڈ کے مطابق بھی ڈینم کارنگ منتخب کر سکتےہیں۔ اس سےآپ دیدہ زیب لگیں گے۔ 
گول نیک لائن ڈیزائن سویٹر
 اگر آپ کی نظر میں خود کو زیادہ نمایاں دکھانا اہم نہیں ہے اور خود کو صرف سردی سے بچانا ہی اہم تو آپ گول گلے والے سیاہ رنگ کے سویٹر کو منتخب کرسکتے ہیں۔ اس میں آپ بہت زیادہ چمک بھڑک کے بغیر سیدھے سادے انداز میں دلکش نظر آئیں گے۔ آپ اس قسم کے سویٹر میں اچھے لگیں گے۔ آپ اسے ڈینم جینز کے ساتھ بھی پہن سکتےہیں۔ اس میں آپ کو سیلف ڈیزائن کے ساتھ ساتھ فر سویٹر بھی ملےگا۔ اسے پہننے سے آپ کی دلکش نظر آنے لگیں گے۔ یہ آپ کو مارکیٹ میں آسانی سے مل جائے گا۔ اگر آپ چاہیں تو اس کے ساتھ جیولری یا فیشن کے لوازمات بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ 
پرنٹ شدہ سویٹر کو اسٹائل کریں 
 عام طور پر لوگ کہیں اچھی تقریب میں جانے کیلئےعمدہ لباس پہنتے ہیں لیکن سردی سے بچنے کیلئے آپ کواس کے اوپر سویٹر پہننا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس ڈریس کی خوبصورت چھپ جاتی ہے اور آپ سادےنظر آنے لگتے ہیں۔ یا اگر آپ اپنے لباس کے نیچے سویٹر پہنتے ہیں تواس اضافی لباس کی وجہ سے آپ موٹے نظر آنے لگتے ہیں یاآپ کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ اس کا حل یہ بہترین ڈیزائن والاسویٹر ہے۔ آپ ڈینم جینز کے ساتھ اس پرنٹ شدہ سویٹر کوپہنسکتےہیں۔ اس قسم کا سویٹر پہننے کے بعد آپ کوکسی ڈیزائنر لباس کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔ اس طرح آپ کسی اضافی لباس کے بغیر یعنی صرف ایک ہی لباس میں خود کو سردی سے محفوظ رکھتے ہوئےاور اسٹائلش نظر آتے ہوئےکسی بھی تقریب میں شرکت کرسکتے ہی۔ اس قسم کا سویٹر پہننے کے بعد آپ اچھے لگیں گے۔ مارکیٹ میں آپ کو مختلف ڈیزائن کے ایسے سویٹر مل جائیں گے۔ اسے پہن کر آپ اسٹائل کے ساتھ کہیں جاسکتے ہیں۔ اس بار ان سویٹروں کو ڈینم جینزکےساتھ پہن کرخود کو اسٹائلش بنائیں۔ اس سے آپ اور بھی خوبصورت نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ، آپ کے کچھ نئے فیشن رجحانات بھی لوگوں کو نظر آئیں گے۔ n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK