• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

باندرہ کے ہل روڈ پرکفایتی قیمت پرعمدہ سامان خریدا جاسکتاہے

Updated: April 02, 2024, 10:35 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

نوجوانوں کیلئے یہاں ہر طرح کی چیزفروخت ہوتی ہےپھر چاہے وہ جینز ہو،جوتے چپل ہوں یاکارٹون کے کرداروں والے کپڑے۔

A unique style of t-shirt can be found in the shop called Beyond 2000 Plus. Photo: INN
بیانڈ ۲۰۰۰؍پلس نامی دکان میں منفرد انداز کی ٹی شرٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر : آئی این این

ممبئی میں اچھے اور بڑے بازاروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان دنوں رمضان کی شاپنگ کی وجہ سے بازاروں میں بھیڑ بھاڑ اور بڑھ گئی ہے جس سے یہ بازار مزید پررونق ہوگئے ہیں۔ آج ہم ایسے ہی ایک بازار کا تذکرہ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ آج ہم جس بازار کا ذکر کررہے ہیں وہ باندرہ میں واقع ہل روڈ کا بازار ہے۔ ویسے تو باندرہ میں کئی بازار ہیں جن میں کئی بہت زیادہ مشہور اور مقبول ہیں جیسے کہ باندرہ کے لنکنگ روڈ پر واقع فیشن اسٹرین جہاں پر آپ کئی طرح کے چیزوں کی خریداری کرسکتے ہیں لیکن آج ہم باندرہ کے ہل روڈ پر واقع بازار میں موجود چند دکانوں سے متعارف کروائیں گے۔ 
ڈی۲؍ کلیکشن D2 Collection
 باندرہ ہل روڈ پر واقع اس دکان والے خود کو ڈینم یعنی جینز کا ماہر قرار دیتے ہیں خاص طور پر خواتین کی جینزکیلئےانہوں نے خود کو متعارف کروارکھا ہے۔ ویسے جب آپ اس دکان پر نظر ڈالیں گے تب آپ پائیں گے کہ یہ اپنے دعوے میں حق بجانب بھی ہیں۔ یہاں پر مختلف اقسام اور مختلف سائز کی جینز مل جائے گی۔ یہاں آپ سادی جینز سے لےکر ہائی ویسٹ اور رپڈ یعنی پھٹی ہوئی جینز بھی مل جائے گی جو کہ آج کل نوجوانوں میں کافی شہرت رکھتی ہے۔ 
لا جوڈیLa Judi
 اگر آپ اپنے یا اپنے بچوں کیلئے جوتے اور چپل لینا چاہتے ہیں تو آپ کو اس دکان کا رخ کرنا ہوگا جہاں آپ کر ہر قسم کے جوتے اور چپلیں مل جائیں گے۔ آفس میں پہن کر جانے کیلئے فارمل جوتوں سے لے کر کیزوئل آکسفورڈ یا اسنیکر تک آپ کو ہر قسم کا جوتا مل جائے گا۔ اسی طرح ہر طرح کی چپلیں بھی یہاں مل جائیں گی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں ملنے والے جوتوں اور چپلوں کی کوالیٹی بہت عمدہ ہوتی ہے کہ وہ اتنا چلتے ہیں کہ آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کا پیسہ بےکار نہیں گیا ہے۔ یہاں ملنے والے جوتوں کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہوتی کہ آپ کیلئے انہیں خریدنا مشکل ہو۔ 
فار ایور Forever
 یہ دکان ہل روڈ پر چھپے ہوئے خزانے کی مانند ہے جہاں آپ انتہائی اعلیٰ کوالیٹی کے کپڑے کفایتی داموں میں خرید سکتے ہیں۔ یہاں پر آپ کو زارا اور ایچ اینڈ ایم جیسے اعلیٰ کوالیٹی کے برانڈ سے لے کر نان برانڈیڈ ایکسپورٹ کوالیٹی کے کپڑے بھی مل جائیں گے۔ یہاں کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ڈیبٹ کارڈ بھی قبول کرتے ہیں تاکہ آپ کو خریداری میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ 
بیانڈ ۲۰۰۰پلسBeyond 2000 Plus
 اگر آپ کفایتی قیمت میں سوپرہیرو ٹی شرٹ خریدنا چاہتے ہیں تو بیانڈ ۲۰۰۰؍ پلس شاپ آپ کیلئے ہی ہے۔ اگر آپ مارویل اور ڈی سی کے علاوہ مشہور ٹی وی شو، اینیمے، کارٹون اور ایسے ہی کرداروں یا ان سے منسلک چیزوں کےپرنٹ والے ٹی شرٹ تلاش کررہے ہیں تو وہ آپ کو یہاں ملیں گے۔ اس کے علاوہ یہاں پر مشہور ڈائیلاگز اور بیانات لکھے ہوئے ٹی شرٹ بھی مل جائیں گے۔ اس کے علاوہ جدید اسٹائل کی کیپ بھی یہاں بڑی مقدار میں ملتی ہیں۔ 
نرڈ اریناNerd Arena
 اگر آپ یا آپ کے بچے سوپر ہیرو والی چیزوں کے شوقین ہیں تو یہ ایک اور دکان ہے جہاں سےایسی چیزیں خریدی جاسکتی ہیں۔ یہاں صرف کپڑے نہیں بلکہ کھلونے وغیرہ بھی سوپر ہیروز پر مبنی خریدے جاسکتے ہیں۔ یہاں پر آپ کا استقبال بڑے سے نیون بیٹ مین کے سائن سے کیا جاتا ہے۔ یہاں پر آپ سوپر ہیروز کے کھلونے، جمع کرنے والی چیزیں اور ٹی شرٹ وغیرہ خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ دکان پر جانے سے قبل ان کی چیزوں کا جائزہ لیں تو ان کی ویب سائٹ بھی موجود ہے جہاں سے آپ جائزہ لے سکتے ہیں۔ ان کی ویب سائٹ https://nerdarena.in/ ہے۔ 
ردھی آرٹ جویلریRiddhi Art Jewellery
 اس دکان پر آپ کو روایتی بیگ اور جویلری کفایتی دام میں مل جائے گی۔ ان کے یہاں بلنگ بیگ، سلنگ بیگ، کلچ، منی بیگ، بریسلٹ، ایئرنگ اور نیکلیس جیسی چیزیں مل جائیں گے۔ اس کے علاوہ یہاں روز مرکے استعمال کی جویلری بھی ملتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK