Inquilab Logo Happiest Places to Work

جے پور: راجستھان کے روایتی انداز کی اشیاء ممبئی میں ہی دستیاب

Updated: April 15, 2025, 10:44 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

شہر کے ۳؍مختلف مالز میں واقع اس کے اسٹورز میں آپ خواتین سے لے کر مردوں اور گھریلو استعمال کی اشیاء تک بہت کچھ خرید سکتے ہیں۔

The Jaypore store located in the KR City Mall, Ghatkopar can be seen in the picture below. Photo: INN
زیر نظر تصویر میں گھاٹکوپر کے آر سٹی مال میں موجود جے پور کا اسٹور دیکھاجاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

جےپورکلیکشن نے ممبئی میں روایتی فیشن کو نئی جہت دی ہے۔ یہ برانڈ نہ صرف ملبوسات بلکہ ثقافت اور فن کا بھی نمائندہ ہے۔ اس برانڈ کی خاص بات اس کی مصنوعات میں روایتی ہنر اور جدید ڈیزائن کا امتزاج ہے، جو نہ صرف ہندوستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ اگر آپ روایتی راجستھانی فیشن کے شوقین ہیں تو جےپور کلیکشن کے اسٹورز کا دورہ ضرور کریں اور اس منفرد تجربے سے لطف اندوز ہوں۔ ​
اسٹور کہاں کہاں ہیں 
 ممبئی، جو کہ ملک کافیشن اور تجارتی مرکز ہے، میں جئے پور کلیکشن نے اپنے متعدد اسٹورز قائم کیے ہیں تاکہ مقامی صارفین کو راجستھانی ثقافت کے قریب لایا جا سکے۔ ان اسٹورز میں دستیاب مصنوعات کی وسیع رینج اور اعلیٰ معیار نے انہیں شہر کے معروف شاپنگ مقامات میں شامل کر دیا ہے۔ جےپور کلیکشن نے ممبئی کے مختلف علاقوں میں اپنے اسٹورز قائم کیے ہیں تاکہ صارفین کو آسانی سے ان کے پسندیدہ ملبوسات دستیاب ہوں۔ یہ اسٹورز عموماً مشہور شاپنگ مالز اور فیشن ہبز میں واقع ہیں، جہاں خریداروں کو روایتی اور جدید فیشن کا امتزاج ملتا ہے۔ ​بنیادی طور پر ممبئی میں اس کے ۳؍اسٹور موجود ہیں جن میں سے ایک لوئرپریل میں واقع فنکس پلاڈیم مال میں دوسرا گوریگائوں کےاوبرائے مال میں اور تیسرا گھاٹکوپر کے آر سٹی مال میں ہے۔ 
آن لائن خریداری کی بھی سہولت
 اس کے علاوہ یہاں سے آپ آن لائن خریداری بھی کرسکتے ہیں جس کیلئے آپ کوhttps://www.jaypore.com/ نامی ان کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔ 
 اس اسٹور کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پر آپ کوخواتین سے لے کر مردوں تک کے لئے ہر طرح کی چیز مل جائے گی جس میں ہر طرح کپڑوں سے لے کر چھوٹی چھوٹی چیزیں مل جائیں گی۔ 
خواتین کیلئے شاپنگ
  یہاں خواتین کیلئے کپڑوں میں کرتا، ٹیونک، ڈریسیز، ٹاپس، شرٹس ج، جیکٹ، کفتان، پینٹ، پلازو، شلوار، اسکرٹ، اور کو آرڈ سیٹ تک مل جائے گا۔ اس کے بعد چاندی کے زیورات میں ایئرنگ، نیکلس، انگوٹھی، چوڑی، پینڈنٹ، کف اور بریسلٹ، اینکلٹ، نتھنی، مانگ ٹیکا اور چاندی کے سکے بھی مل جائیں گے۔ فیشن جویلری میں یہاں ان سب کے علاوہ کمربند اور بالوں میں استعمال کے لائق مختلف اشیا مل جائیں گی۔ اس کے علاوہ قیمتی زیورات بھی یہاں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں بغیر سلاہوا کپڑا بھی ملتا ہے جس میں ساڑی، بلائوز، دوپٹہ، اسٹول، اسکارف اور شال بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بیگز میں یہاں سلنگ بیگ، پوٹلی، ٹوٹے بیگ، سلیو اینڈ پائوچ، ہینڈ بیگ، لیپ ٹاپ بیگ اور ڈفل بیگ بھی ملتا ہے جبکہ پیروں کیلئے موجڑی اورجوتی، ہیلز، کولہاپوری، فلیٹ، سینڈل، جوتے اور سلپ آن ملتے ہیں۔ 
مردوں کے ملبوسات
 مردوں کیلئے بھی یہاں کافی عمدہ کلیکشن ہے جس میں کپڑوں کے تحت کرتا، شرٹ، نہرو جیکٹ، جیکٹ، پینٹ، شارٹ، جوڑی دار، پائجامہ اور کرتا بنڈی سیٹ ہے۔ مردوں کے زیورات میں یہاں نیکلس، انگوٹھی، کف اور بریسلٹ اور پینڈنٹ ہیں۔ ایکسیسریز میں بروچ، کف لنکس، لاپیل پن، کلغی، باٹم، کالر پن ملتے ہیں۔ مردوں کے پیروں کیلئے فلیٹ، کولہاپوری، موجڑی اور جوتی، سینڈل اور جوتے ہیں۔ 
گھریلو استعمال کی اشیا
 کپڑوں میں گدے کا غلاف، چادر، تولیہ، گدا، تھرو، پردے، دوہر، گدے، کمبل اور بستر ملتا ہے۔ ٹیبل کے کپڑے میں چٹائی اور ٹیبل کی سجاوٹ کیلئے مختلف قسم کے کپڑے۔ زمین پر بچھانے کیلئے مختلف قسم کی دریاں، کچن کیلئے ٹرے، پیالے، کٹلری، رکابیاں، پلیٹر، مگ، کپ اور جار وغیرہ ہیں۔ اس کے علاوہ سجاوٹ کیلئے وال ایکسینٹ، دیوار کے فریم اور سجاوٹ کیلئے مختلف اشیا بھی یہاں ملتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK