آبجیکٹری نامی آن لائن اسٹور سے آپ ہر طرح کا انوکھا سامان خرید سکتے ہیں ۔ کم قیمت سامان کیلئے یہاں چند متبادل پیش کئے گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 21, 2025, 11:50 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
آبجیکٹری نامی آن لائن اسٹور سے آپ ہر طرح کا انوکھا سامان خرید سکتے ہیں ۔ کم قیمت سامان کیلئے یہاں چند متبادل پیش کئے گئے ہیں۔
گھر کو سجانا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے۔ ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ اس کا گھر انتہائی شانداراور منفرد انداز میں سجا ہو کہ دیکھنے والا دیکھتا ہی رہ جائے۔ اس کیلئے کچھ منفرد انداز کے فرنیچر اور ایسی ہی دیگر چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن عام طور پر جب ہم اپنے قریب کی کسی دکان میں فرنیچر خریدنے جاتے ہیں تو ہمیں عام سافرنیچر یعنی وہی کرسی ٹیبل اور ہر جگہ نظر آنے والے صوفے اور ٹیبل وغیرہ نظر آتے ہیں۔ لیکن ان سے ہمارا گھر روایتی نظر آتاہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسا فرنیچر کہاں سے خریدا جائے جو منفرد نظر آئے؟ آئیے ہم ایسے ہی چند مقامات کا جائزہ لیتے ہیں جہاں سے آپ منفرد قسم کا فرنیچر خرید کر اپنے گھر کو انوکھے انداز سے سجا سکتے ہیں۔ ایسا سامان آپ’آبجیکٹری‘ نامی آن لائن اسٹور سے خرید سکتے ہیں۔ اس اسٹور پر آپ کوگھر کی ہر ضرورت کا سامان منفرد انداز اور انوکھے انداز میں بنا ہوا مل جائے گا۔ لیکن اس کی دقت یہ ہے کہ یہاں کا سامان اچھا ہونے کے ساتھ کافی مہنگا بھی ہوتا ہے۔ ایسے میں ہم آپ کوایسے دیگر متبادلات سے متعارف کرواتے ہیں جہاں سے آپ ایسا ہی سامان قدرے کم قیمت میں خریدسکتے ہیں۔
لکڑی کا بنا ہوا شیلف
آبجیکٹری جیسا سامان بنانے والی ایک اور کمپنی ایلیمنٹری Ellementry ہےجہاں سے آپ گھر کی سجاوٹ کیلئےایسا ہی منفرد سامان خرید سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر یہاں لکڑی سے بنایا گیا ایسا شیلف خرید سکتے ہیں جسے دیوار سے لگا کرآپ اس پر کوئی بھی سامان رکھ سکتے ہیں۔ یہاں پرگھر کی سجاوٹ یا فرنیچر کے طور پراستعمال کیلئے ایسا ہی سامان خرید سکتے ہیں۔ یہاں پر ہاتھ سے بنایا ہوا ایسا سامان ملتا ہے جو آپ کے گھر کو منفرد اور انوکھا بناسکتاہے۔
سیاہ پتھر سے بنا ٹیبل
آبجیکٹری کے علاوہ ’ڈیکور ریمیڈی‘ بھی ایسا ایک برانڈ ہے جہاں سے آپ منفرد انداز کا فرنیچر خرید سکتے ہیں۔ حالانکہ ان کی زیادہ توجہ فرنیچر پر نہیں ہوتی لیکن یہ چند منفرد انداز کے ٹیبل، پودے رکھنے کیلئےگملے، کھانا پیش کرنے کیلئے رکابیاں اور روشنی کیلئے ٹیبل لیمپ وغیرہ بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ایسا سامان بھی ملتا ہے جوآپ تحفے کے طور پربھی کسی کو دے سکتے ہیں۔ ان کے ٹیبل لکڑی کو منفرد انداز میں منتقل کرکے بنائے جاتے ہیں۔
لکڑی سے بنی ہوئی سرونگ ٹرے
آبجیکٹری میں جب آپ دیکھیں گے تو آپ پائیں گے کہ یہاں پرہر طرح کا سامان ملتا ہےجن میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والابھی حتیٰ الامکان پتلا اوردلکش ہوتا ہے۔ ایسا ہی سامان بنانے والا ایک اور برانڈ ہے جس کا نام ڈیکور مارٹ ہے۔ یہاں بھی آپ کو کچن کیلئے نازک اور شاندار سامان ملتا ہے جو آبجیکٹری کے سامان سے ملتا جلتا ہے۔ یہاں کے بھی ٹیبل پر استعمال کرنے کا سامان، کھانا پیش کرنے کا سامان، مگ اور کپ تک منفرد انداز میں بنایا جاتا ہے۔
واری کا ڈیکوریشن کا سامان
حالانکہ آبجیکٹری کا ڈیکوریشن کا سامان انتہائی عمدہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ کم قیمت میں ویسا ہی سامان خریدنا چاہتے ہیں تو واریVaree سے بھی خریدسکتے ہیں۔ یہاں بھی گھر کی سجاوٹ کا عمدہ سامان ملتا ہے جبکہ ان کا لائٹ اور لیمپ سیکشن کافی عمدہ ہے۔
کچن کے سامان کیلئے پٹارا پروجیکٹ
آبجیکٹری میں کچن کا سامان انتہائی شاندار اور انتہائی دلکش ہوتا ہے لیکن اگر آپ اپنے باورچی خانے کیلئے تقریباًایسا ہی سامان خریدنا چاہتے ہیں توپٹارا پروجیکٹ کاکچن اور ڈائننگ سیکشن کا سامان خرید سکتے ہیں۔ اس اسٹور کی مالک جیوتیکا جھنگیانی ایسا سامان بنانا چاہتی ہیں جو دیکھنے میں دلکش اور منفر ہو۔ حالانکہ ان کے یہاں ڈیکوریشن کا سامان بھی ملتا ہےلیکن کچن اور ڈائننگ کا سامان ان کی سب سے بڑی خصوصیت ہےجس میں ہر سامان منفرد ہوتا ہے۔