یہ مشہور شوروم کالبادیوی کے علاوہ ،کیمپس کارنر اور کلیان میں بھی واقع ہے۔ آپ یہاں سے آن لائن خریداری بھی کرسکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 18, 2025, 1:02 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
یہ مشہور شوروم کالبادیوی کے علاوہ ،کیمپس کارنر اور کلیان میں بھی واقع ہے۔ آپ یہاں سے آن لائن خریداری بھی کرسکتے ہیں۔
ممبئی میں خریداری خصوصی طور پر ملبوسات کی خریداری کیلئے لامحدود متبادل موجود ہیں۔ ایک سے ایک بڑے اور چھوٹے مال سے لے کر بڑے چھوٹے بازار اور بڑی تعداد میں شوروم موجود ہیں جن میں کچھ تو بہت ہی چھوٹے ہیں جبکہ کئی ایسے بھی ہیں جو بڑی بڑی عمارتوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ویسے ان دنوں رمضان المبارک کا آدھا مہینہ گزرچکا ہے اور بقیہ آدھے مہینے میں اکثر لوگ خریداری میں مصروف رہتے ہیں۔ ایسے میں اکثر لوگ محمد علی روڈ، بھنڈی بازار، ناخدا محلہ، منیش مارکیٹ اورمدنپورہ جیسے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک الگ قسم کے بازار سے متعارف کروارہے ہیں جو ہے تو جنوبی ممبئی میں لیکن ان تمام علاقوں سے الگ ہٹ کر۔ ہم آپ کو مرین لائنز اسٹیشن کے قریب واقع کالبا دیوی روڈ پر لے جارہے ہیں جہاں ایک بہت بڑا شوروم موجود ہے جس کا نام’کیرون‘Carron ہے۔ ان کے شورومز کالبادیوی، کیمپس کارنر، اور کلیان میں واقع ہیں، جہاں وہ مردوں، عورتوں، اور بچوں کے لیے متنوع ملبوسات پیش کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اس رمضان کے مہینے میں لمبا سفر کرکےکسی شوروم میں جانا نہیں چاہتے تو آپ آن لائن بھی یہاں سے خریداری کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے آپ کو ان کی ویب سائٹ https://carronclothing.com/ پرجانا ہوگا جہاں آپ اپنی مرضی کے کپڑے خریدسکتے ہیں۔
یہاں کی اہم خصوصیات
اس شوروم کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ جنوبی ممبئی کےکالبادیوی علاقے میں واقع ہے۔ یہ علاقہ ممبئی کے سب سے مصروف تجارتی علاقوں میں سے ایک ہے، جو خاص طور پر تھوک اور خوردہ خریداری کے لیے مشہور ہے۔ کیرون کلوتھنگ کی مصنوعات میں نفیس ڈیزائن، اعلیٰ معیار کےکپڑے، اور جدید فیشن کے امتزاج کو اہمیت دی جاتی ہے، جو ہر عمر کے افراد کے لیے مناسب ہیں۔ یہ شوروم جدید ہندوستانی لباس کیلئے جاناجاتا ہے۔ اس شوروم کی ایک خاص بات یہ بھی ہےکہ یہاں خواتین کے علاوہ مردوں کیلئے بھی خریداری کا عمدہ انتظام ہے۔
مردوں کیلئے خریداری
جیسا کہ اوپر کہا گیا یہاں پر مردوں کیلئے بھی خریداری کی جاسکتی ہے۔ یہاں مردوں کیلئے روایتی طرز کے کپڑوں میں کرتا سیٹ اور بنڈی سیٹ، شیروانی، انڈو ویسٹرن، سوٹس اینڈ جودھپوری طرز کے ملبوسات ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ عام حالات میں پہننے کیلئے کیزوئل کپڑوں میں شرٹ اور ٹی شرٹ، کو آرڈ سیٹ، باٹم اور نائٹ ویئر یعنی رات کو سوتے وقت پہننے والے کپڑے بھی ملتے ہیں۔
خواتین کیلئے ملبوسات
خواتین کیلئے روایتی لباس میں پینٹ سیٹ اور پلازو سیٹ، انارکلی اور گائون، گھاگراچولی کے علاوہ یہاں گھاگرا اور شرارہ جیسے لباس ملتے ہیں اس کے علاوہ کیزوئل میں ٹاپ اور ٹی شرٹ، کرتی اور کرتی سیٹ، کو آرڈ سیٹ، مغربی طرز کے لباس اور جمپ سوٹ اور نائٹ ویئر ملتے ہیں۔
لڑکوں کیلئے
یہاں بچوں کے ملبوسات میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ملبوسات کو بھی علاحدہ رکھا گیا ہے۔ اسی طرح لڑکوں کیلئےروایتی طرز کے کپڑوں میں کرتا سیٹ اور بنڈی سیٹ، انڈو ویسٹرن/ شیروانی سوٹ اور جودھپوری ہے جبکہ کیزول میں شرٹ، ٹی شرٹ، کو آرڈ سیٹ، باٹم اور نائٹ ویئر ہیں۔
لڑکیوں کیلئے
لڑکیوں کیلئے چوڑی دار، غرارہ، دھوتی اور پلازو سیٹ، گھاگرا چولی، گائون اور پارٹی فراک کے علاوہ ٹاپس، ٹی شرٹ، کرتی، کوآرڈ، ویسٹرن ڈریس اور جمپ سوٹ اور نائٹ ویئر ہیں۔
عید کلیکشن
اس اسٹور کی خاص بات یہاں پر عید کی مناسبت سے خصوصی نظم کیا گیا ہے اور ہر ایک کیلئےیعنی مردوں، خواتین، لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے عید کی مناسبت سے خصوصی ملبوسات پیش کئے جارہے ہیں۔