Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپائیکر: متعدد اسٹورز میں جینز کےعلاوہ بھی بہت کچھ دستیاب ہے

Updated: April 08, 2025, 10:41 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

جینز کیلئے شہرت رکھنے والے اس برانڈ کےملک بھر میں پھیلے متعدد اسٹورز اور آن لائن ذرائع سے آپ کئی قسم کی چیزیں خرید کر اسٹائلش بن سکتے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اسپائیکر کا نام سامنے آتے ہی سب سے پہلے جو تصور ذہن میں آتا ہے وہ جینز کا ہے۔ اس کمپنی کی جینز ہی بہت زیادہ مقبول ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ یہ کمپنی صرف جینز ہی بناتی ہے بلکہ اس کے یہاں ہر طرح کے ملبوسات تیار اور فروخت کئے جاتے ہیں جو نہایت ہی اسٹائلش اور آرامدہ ہوتے ہیں۔
دوسری بات یہ کہ اس کے تعلق سے عام خیال یہ بھی ہےکہ اس کے مصنوعات آن لائن ہی خریدے جاسکتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ اس کے اسٹورز بھی ہیں جو پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ممبئی اور قرب  وجوار میں ہی اس کے تقریباً ۱۵؍اسٹور موجود ہیں جو زیادہ تر تو مالز میں موجود ہیں لیکن کچھ اسٹور ایسے بھی ہیں جو مال میں نہیں بلکہ کسی بازار میںایک دکان کے طور پرموجود  ہیں۔
اسٹور کہاں کہاں ہیں؟
ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں اسپائیکرکے کئی آؤٹ لیٹس اور شو رومز موجود ہیں۔ان میں سے زیادہ تر تو شاپنگ مالز میں ہیں تو کچھ اسٹینڈ الون اسٹوربھی ہیں۔
اہم شاپنگ مالز میں واقع اسپائیکر کے اسٹورز:
کرلا کےایل بی ایس روڈ پرواقع فینکس مارکیٹ سٹی میں اسٹور
لوئرپریل میں واقع فنکس پلاڈیم مال میں اسٹور
نوی ممبئی کے سی ووڈ مال میں اسٹور
بوریولی کے ایس وی پی روڈ پر اسٹینڈ الون آئوٹ لیٹ
سانتاکروز کے لنک روڈ پر واقع راہیجا سینٹر میں آئوٹ لیٹ
ملاڈ میںلنک روڈ پر واقع انفنیٹی مال میں اسٹور
ملاڈ میں لنک روڈ پر ہی واقع اِ آربٹ مال میں اسٹور
گھاٹکوپر میں ایل بی ایس روڈ پر واقع آر سٹی میں اسٹور
تھانے ویسٹ میں واقع پوکھرن روڈ پر ویویانا مال میں اسٹور
واشی کے سیکٹر ۳۰؍اے میںواقع ان آربٹ مال میں اسٹور
پنویل کے فاریسٹ کالونی میں اوریون مال میں اسٹور
بھیونڈی کے آگرہ روڈ پر اسنیہ کامپلکس میںاسٹور
میراروڈ کے دہیسر چیک ناکہ کے قریب اسٹور
بھائندر کے میکس مال میں آئوٹ لیٹ
آن لائن خریداری کی بھی سہولت
 اس کے مصنوعات کو آن لائن بھی خریدا جاسکتا ہے جس کیلئے ملک کی بڑی ای کامرس سائٹس جیسے کہ منترا،اجیو،امیزون اور فلپ کارٹ پر بھی آپ جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خود اس کی بھی ویب سائٹ موجود ہے جس پر آپ خریداری کرسکتے ہیں۔
مردوں کے ملبوسات
چونکہ یہ اسٹور جینز کیلئے مشہور ہے اس لئےیہاں جینز کے تعلق سے کچھ خاص ہونا تو لازمی بات ہے۔ یہاںپر جینز کی بھی کئی اقسام موجود ہیں۔یہاں پر آج جینز کی پتلون کی جو اقسام خرید سکتے ہیں ان میں کینو،روور،ریکارڈو،اسکنی اور ریفٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کپڑوں میں یہاں شرٹ، ٹی شرٹ، پولو، ٹرائوزر، پائجامہ،شارٹ، ٹریک پینٹ اینڈ جاگرز خریدسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایکسیسریز یعنی دیگر لوازمات میں یہاں بیک پیک، بینی کیپ، بیلٹ، بیلٹ اینڈ والیٹ سیٹ، منی کلپ، مفلر اور والیٹ خرید سکتے ہیں۔اس کے علاوہ خود کو زیادہ دلکش بنانے کیلئے کئی قسم کی خوشبوئیں خرید سکتے ہیں جن میں کامبو، ڈیوڈرینٹ، پرفیوم اور پاکٹ پرفیوم شامل ہیں۔
خواتین کیلئے شاپنگ
مردوں کے علاوہ یہاں خواتین کیلئے شاپنگ کا بھی بندوبست ہے۔ یہاں خواتین کیلئے بھی جینز کی کئی اقسام موجود ہیںجن میں بیلا، اڈورا، ایما، کلیرا،امورا اور الیکسا شامل ہیں اس کے علاوہ دیگر ملبوسات میں شرٹ، ٹاپس اینڈ ٹی شرٹ،جیگنگ، پلازو اینڈ ٹرائوزر، ٹریک پینٹ، شارٹس،اسکرٹ، ڈریسیز اینڈ جمپ سوٹ اور جیکٹ شامل ہیں جو خواتین یہاں سے خرید سکتی ہیں۔اس کے علاوہ بھی یہاں دیگر کئی چیزیں دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK