• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

استری ۲: ایک ہی وقت میں ڈرانے اور ہنسانے کا عمدہ امتزاج

Updated: August 24, 2024, 11:39 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

شردھا کپور،راج کمار رائو اور اپارشکتی کھرانہ جیسے اداکاروں پر مشتمل فلم میں مردوں کے علاوہ خواتین کا دشمن بھی دکھائی دیتا ہے۔

Rajkumar Rao and Shraddha Kapoor can be seen jumping from behind in a scene from the movie `Istra 2`. Photo: INN
فلم ’استری ۲‘ کے ایک منظر میں راج کمار رائو اورپشت سےشردھا کپور کودیکھاجاسکتاہے۔ تصویر : آئی این این

استری ۲ (Stree 2)
اسٹار کاسٹ:شردھا کپور، راج کمار رائو، پنکج ترپاٹھی، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، انیا سنگھ، سنیتا راجور، اروند بلگیاں 
 ڈائریکٹر :امر کوشک
رائٹر: نیرین بھٹ
پروڈیوسر: جیوتی دیشپانڈے، دنیش ویجان، پوجا ویجان، پوجا پریم پتھیجا، شردھا کرکی، سید زید علی، ہیمنت دوبے، راجدیپ گپتا
سنیماٹوگرافی:جشنو بھٹاچارجی 
 میوزک: بادشاہ، جام ۸؍، سچن سنگھوی، جگر سریا
 آرٹ ڈائریکشن: سبیا ساچی مشرا
 ایڈیٹنگ: ہیمنت سرکار
پروڈکشن ڈیزائن: میور شرما
 کاسٹیوم ڈیزائن: شیتل شرما 
 ریٹنگ: ***
ہارر کامیڈی کی صنف کو مقبول بنانے کا سہرا’استری‘کو جاتا ہے، لیکن جب میکرز کو اپنی کامیاب اور مشہور ہارر کامیڈی فلم کا سیکوئل بنانا ہوتاہےتو چیلنج زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ فلمساز کو ایسی خیالی دنیابنانی پڑتی ہے، جو آپ کو ہنساتے ہوئے ڈراتی ہے اور ڈراتے ہوئے ہنساتی ہے۔ لیکن جب ناظرین اس دنیا کا حصہ بن جائیں اور خوفزدہ ہونےلگیں، کچھ کہنے لگیں تو سمجھ لیں کہ قلعہ فتح ہے۔ ڈرانے اورہنسانےکے اس سلسلے میں ڈائریکٹر امر کوشک نے کوئی شکست نہیں کھائی۔ ’استری۲‘ میں پارٹ ون کے کرداروں کی دلکشی کے ساتھ ساتھ کچھ حیران کن کردار بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اس بار کامیڈی اور ہارر کا امتزاج بھی کم جان لیوا نہیں۔ 
فلم کی کہانی
 کہانی کے بارے میں بات کریں تو’استری‘کےپرستار جانتے ہیں کہ پارٹ ون میں، استری نےمردوں کو اغوا کیا تھا، لیکن اس بار کہانی میں ایک نیا خوفناک شیطان سرکٹاداخل ہوا ہے۔ سرکٹاخواتین پرحملہ کرتا ہے اور انہیں اغواکرتاہے۔ کہانی اسی چندیری گاؤں سے شروع ہوتی ہے، جہاں کل تک لوگ ’استری‘ سےدہشت زدہ ہوتے تھے، لیکن اب دیواروں پر لکھا ہے، اواستری رکشا کرنا‘گاؤں میں اس وقت تک سب کچھ ٹھیک چل رہا ہوتاہے جب اچانک ایک دن بٹو (اپارشکتی کھرانہ) کی گرل فرینڈ چٹی کو سرکٹا تباہی مچاکر لے جاتا ہے۔ بکی(راج کمار راؤ) اب بھی نامعلوم پراسرار لڑکی (شردھا کپور)کا انتظارکر رہا ہے، لیکن ایک دن ایک خط کے ذریعہ چندیری پران کےپھٹے ہوئےصفحات موصول ہوتے ہیں، جس سے یہ نتیجہ اخذکیا جاتا ہے کہ دہلی میں رہنے والےجنا (ابھیشیک بنرجی) کی مدد سے سرکٹاکا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ 
 دریں اثنا، پراسرار لڑکی شردھابھی واپس چندیری آگئی ہے، لیکن جب سرکٹا بھی رودر کی ڈانسر گرل فرینڈ شما (تمنا بھاٹیہ) کو اغوا کر لیتاہے اور بٹو سمیت گاؤں کے کئی مردوں کو کنٹرول کرکے عورتوں کی آزادی پر پابندیاں لگادیتاہے۔ پھر رودر، شردھا، بکی اور جنا سرکٹاکو مارنےکے لیے کمر کس لیتے ہیں۔ کیا ان کی چوکڑی سرکٹاکوختم کر سکتی ہے؟ کیا گاؤں سے اغوا ہونے والی لڑکیوں کو سرکٹاکےچنگل سے بچایاجا سکتا ہے؟ کیا اس باربکی کو اس کی محبت ملتی ہے؟ ان تمام سوالوں کے جواب آپ کو فلم میں مل جائیں گے۔ 
ہدایت کاری
 ہدایت کار امر کوشک فلم کےابتدائی نصف حصے میں کافی تفریح فراہم کرتےہیں۔ خوفناک شیطان کے داخلے سے لے کر تمام کرداروں کے خوف اور اس خوف سے پیدا ہونے والی کامیڈی تک، یہ تفریح کی ایک بڑی خوراک پیش کرتی ہے، لیکن دوسرے ہاف میں کہانی قدرے اوسط بن جاتی ہے۔ فلم میں شیطان اور اس کی سلطنت کی تباہی کےحوالے سے جس طرح کی دنیا اور منظر پیش کیے گئے ہیں، اس میں وی ایف ایکس کابہترین استعمال کیا گیا ہے۔ کلائمکس میں ورون دھون کےساتھ اکشے کمار کی انٹری نہ صرف تفریح میں اضافہ کرتی ہےبلکہ ہارر کامیڈی کی اس دنیامیں عورت اور بھیڑیے کے امتزاج کا اشارہ بھی دیتی ہے۔ اس سیکوئل میں ہدایت کار امر کوشک بھی خواتین کی آزادی کےمسئلےپر تفریحی انداز میں بات کرتے ہیں۔ ہاں، اختتام تھوڑاسا کھینچا ہوا لگتا ہے۔ تاہم، اگرہم موسیقی کے بارے میں بات کریں، تو آئی نئی، خوبصورت اور آج کی رات جیسے گانے پہلے ہی پسند کیے جا رہے ہیں۔ ہاں، پس منظر کی موسیقی بہتر ہو سکتی تھی۔ 
اداکاری
 اداکاری ہر طرح سےبہترثابت ہوتی ہے۔ فلم کی پوری کاسٹ نےاپنے کرداروں کے ذریعے ہارر کامیڈی کو زندہ کیا ہے۔ راج کمار راؤ اور شردھاکپور بطور بکی ایک بار پھر فلم کو اپنے کرداروں سے مالا مال کررہےہیں۔ راجکمار کا دیسی لہجہ اور باڈی لینگویج لوگوں کو بہت ہنساتی ہے۔ شردھا کپور بہت خوبصورت اور طاقتور لگ رہی ہیں۔ عفریت کاسامنا کرنے والے اس کے مناظر عمدہ ہیں۔ 
نتیجہ
 اگر آپ ایک بھرپور تفریح سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اس فلم کو ضرور دیکھنا چاہیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK