کاندیولی ایسٹ کےٹھاکرولیج میں ٹھاکر کالج کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میںبنگالی کے علاوہ ہندوستانی،چائنیز اور تھائی ڈشیز بھی ملتی ہیں۔
EPAPER
Updated: December 06, 2024, 11:49 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
کاندیولی ایسٹ کےٹھاکرولیج میں ٹھاکر کالج کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میںبنگالی کے علاوہ ہندوستانی،چائنیز اور تھائی ڈشیز بھی ملتی ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
فش فنگر، فرائڈ فش، فش پکوڑا، فش کری، فش کالیا، رائی پارسے، پران ملائی کری، ٹینگڑا، ٹیلپیا، ایگ ڈیول، چکن کوسا تھالی، سوکتو، موچا، پرانز تندوری
پتہ:۱۸-۱۹؍رنگولی، وسنت اتسو، ٹھاکر کالج، ٹھاکر ولیج، کاندیولی ایسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۱۰۱
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ساڑھے۱۱؍تا رات ساڑھے ۱۱
رابطہ : 02228851122
کولکاتا یعنی بنگال کا ذائقہ وہاں سے تعلق رکھنے والوں کے منہ اس قدر چڑھا ہوتا ہے کہ وہ چاہے کہیں بھی رہیں اسے تلاش کر ہی لیتے ہیں، یہی وجہ ہےکہ بنگال کا ذائقہ پیش کرنے والے ریسٹورنٹ ایسی جگہ بھی ہیں جہاں آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔ آج ہم ایک ایسے ریسٹورنٹ کا تعارف پیش کررہے ہیں جو کاندیولی ایسٹ کے ٹھاکر ولیج میں واقع ٹھاکر کالج کے قریب موجود ہے۔
انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں بنگالی طرز کی ڈشیز کے علاوہ دیگر عام طرز کی ڈشیز بھی پیش کی جاتی ہیں جو کہ ہمیں عام ریسٹورنٹس میں بھی کھانے کو مل سکتی ہیں۔ یہاں پر بنگالی ڈشیز کے علاوہ تھائی، چائنیزکے علاوہ ہندوستانی طرز کی ڈشیز بھی دستیاب ہیں۔ یہاں کے مینو کا آغازسوپ سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد ویج اسٹارٹر، نان ویج اسٹارٹر، رائس کے تحت مختلف قسم کے فرائڈ رائس، نوڈل، چکن، سی فوڈ اور ویجیٹیبل پر مبنی ڈشیز موجود ہیں۔
اس کے بعدہندوستانی طرز کی ڈشیز کے تحت پرائڈ آف باسمتی کے تحت چکن، مٹن، ویج، انڈے اور جھینگوں پر مشتمل کئی طرح کی بریانی پیش کی جاتی ہے۔ اس کے بعد چکن، مٹن، سی فوڈ اور ویجیٹیبل پر مبنی کئی طرح کے سالن ملتے ہیں۔ اس کے بعد کئی طرح کی تندوری ڈشیز اور کئی طرح کی روٹیاں ہیں۔
اس کے بعد کہیں جاکر بنگالی ڈشیز کا نمبر آتا ہےجس میں اسنیکس کے طور پر ویج چوپ کا نام دیا گیا ہے۔ نان ویج اسنیکس میں فش فنگر، فش کٹلیٹ، فش کوبیراجی، فش پکوڑا کے بعد چکن پر مبنی بھی یہی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ انڈے میں ایگ ڈیول ہے۔ رول کارنر یعنی فرینکی میں ویج، ایگ، چکن، مٹن پر مبنی کئی متبادل ہیں۔ اس کے بعد ویج میں آلو پوستو، آلو بھاجا، سوکتو، موچاجیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد فش پر مبنی ڈشیز میں فش کری(روہو)، فش کالیا، رائی پارسے، رائی پابڑا، پرانز ملائی کری، ٹینگڑا اور ویٹکی جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ مٹن اور چکن میں بھی کئی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کئی قسم کی تھالیاں بھی دستیاب ہیں۔ مٹھائی میں اسمال ڈوئی، چٹنی(آم/ ٹماٹر)، رس گلا/ چنار جلابی دستیاب ہیں۔