لوکھنڈوالا میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو توا پلائو کے علاوہ مختلف قسم کے رول، نان سینڈوچ،بیدہ روٹی کے ساتھ مین کورس بھی ملے گا۔
EPAPER
Updated: October 11, 2024, 12:45 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
لوکھنڈوالا میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو توا پلائو کے علاوہ مختلف قسم کے رول، نان سینڈوچ،بیدہ روٹی کے ساتھ مین کورس بھی ملے گا۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن کستوری نان سینڈوچ، چکن عراقی نان سینڈوچ، چکن ترکش رول، مٹن توا بھیجا رول، چکن کھرچن، چکن لکھنوی بیدہ روٹی، چکن شعلے ٹکہ، چکن چٹنی ٹکہ۔
پتہ:شاپ نمبر ۱۹۱، نیو لنک روڈ، اندھیری لوکھنڈوالا، اندھیری ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۱۰۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:شام ۷؍بجےسےرات۴؍ بجے تک
رابطہ : 8758316316
عام طور پر کھانا پکانے کیلئے دیگ، ہانڈی اور بھگونے کا استعمال کیاجاتا ہے جبکہ روٹی یا پراٹھا پکانے کیلئے توے کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ توے پر ہی پورا کھانا پکا لیتے ہیں۔ اندھیری کے لوکھنڈوالا میں ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ ہےجس میں توے پر ہی سب کچھ پکایا جاتا ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام ہی توا ماسٹر ہے۔
انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ سب سے پہلے ایک انوکھی ڈش پیش کی جاتی ہے جو کہیں کہیں ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس ڈش کا نام نان سینڈوچ ہے۔ جی ہاں اس میں برگر بن کے بجائے عام طور پر ملنے والی نان کو بیچ میں سے کاٹ کر اس میں مسالہ رکھ کر پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے تحت چکن نان سینڈوچ کے علاوہ دیگر کئی متبادل پیش کئے جاتے ہیں جن میں چکن کستوری، چکن چیز، چکن لکھنوی، چکن لکھنوی چیز اورچکن عراقی نان سینڈوچ کے علاوہ مٹن کےتحت بھی کئی نام دیئے گئے ہیں۔
اس کے بعد رول کا نمبر آتا ہے، اس میں بھی چکن رول کے علاوہ، چکن چیز، چکن کریم، چکن کستوری، بٹرچکن، چکن ترکش، چکن لکھنوی، چکن کپتانی قیمہ، چکن برہ، چکن لاہوری اور دیگر نام ہیں۔ اس بعد کچھ نام بیدہ روٹی کے تحت بھی دئے گئے ہیں۔
اس کے بعد مین کورس کا نمبرآتا ہے جس میں چکن بھونا، بٹر چکن، چکن کریم مسالہ، چکن توا مرغ چٹپٹا، چکن کھرچن، مٹن بھونا، مٹن زعفرانی، مٹن سیخ کھرچن، مٹن گردہ مسالہ اور دیگر نام ہیں۔
اس کے بعد رائس میں چکن توا پلائو، چکن الہ آباد پلائو، چکن کشمیری پلائو، مٹن بھیجا مسالہ پلائو، مٹن گردہ الہ آبادی پلائو جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد نان ویج گرِل کے تحت چکن ملائی ٹکہ، چکن شعلے ٹکہ، چکن چٹنی ٹکہ، چکن کلیجی اور مٹن سیخ جیسے دیگر نام بھی شامل ہیں۔
اس کے بعد ٹکہ رومالی رول کا نمبر آتا ہے جس میں رومالی روٹی کے اندر مختلف قسم کے ٹکہ رکھ کر رول بناکر دیئے جاتے ہیں۔ ان میں چکن ملائی ٹکہ رول، چکن شعلے ٹکہ رول، چکن رس بیری ٹکہ رول، مٹن سیخ رول ہیں۔ ویج مینو سے قبل مٹھائی کے تحت تھائی پراٹھا، سیزنل تھائی پراٹھا، نٹیلا برائونی اور دیگر نام شامل ہیں۔