• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دی آرچیز: گرین پارک کو بچانے والے دوستوں کی کہانی

Updated: December 09, 2023, 10:00 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

سہانا خان، اگستیہ نندہ اور خوشی کپور کے فلم کریئر کا آغاز کے ساتھ ساتھ اس فلم میں اور بہت کچھ ہے، نوجوانوں اداکاروں نے محنت کی ہے۔

Young actors in a scene from The Archies. Photo: INN
دی آرچیز کے ایک منظر میں نوجوان اداکار۔ تصویر : آئی این این

 دی آرچیز(The Archies)
اسٹار کاسٹ:سہانا خان، اگستیہ نندہ، خوشی کپور، علی خان، کوئل پوری، ونے پاٹھک۔
ہدایتکار:زویااختر
کہانی:عائشہ دیوترے ڈھلوں ،ریما کاگتی، زویا اختر
 مکالمے : فرحان اختر
پروڈیوسر:زویا اختر، ریما کاگتی ،شرد دیوراجن
 موسیقی:شنکر-احسان-لوئے ،انکور تیواری، آدیتی سیگل
سنیماٹوگرافی:نیکوس اینڈرٹساکیس
بیک گراؤنڈ اسکور: شنکر-احسان-لوائے،جم ستیہ
 پروڈکشن: ٹائیگر بی بی فلم 
 ریٹنگ: ****

سہانا خان، اگستیہ نندہ اور خوشی کپور کے فلم کریئر کا آغاز طویل عرصے سے موضوع بحث ہے۔یہ تینوں بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کے خاندان سے ہیں ، یعنی اسٹارکڈس ہیں ۔ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا، امیتابھ بچن کے پوتے اگستیہ اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور آج تک اپنے والدین اور خاندان کے ناموں سے جانی جاتی ہیں لیکن اب فلم ’دی آرچیز ‘سے یہ تینوں نوجوان ستارے فلمی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں ۔زویا اختر نے جب فلم `دی آرچیز کا اعلان کیا تھا تو انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ۶۰ءکی دہائی میں شروع ہونے والی اس کامک کو اپنی فلم میں اسی انداز میں دکھائیں گی جس میں آج تک ہم سب نے آرچی اینڈریوز کی کہانی پڑھی ہے۔ آرچیبلڈ اینڈریوز عرف آرچی ایک عام لڑکا رہا ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ نئی مہم جوئی کرتا ہے۔ اس کی بچپن کی دوست بٹی کپور اور اس کی معشوقہ ویرونیکا لاج ہے۔ اس کہانی میں ریجی، جگ ہیڈ، ڈلی اور ایتھل جیسے کردار بھی شامل کئے گئے ہیں ۔ زویا نے فلم `دی آرچیز میں ان سب کو جمع کیا ہے۔
 کہانی :فلم کی کہانی بہت سادہ ہے اور زویا نے اپنے بہترین ڈائریکشن اور نوجوان اداکاروں نے اپنے شوخ انداز سے اس سادہ کہانی میں رنگ بھرے ہیں ۔ فلم کی ابتداء آرچی (اگستیہ نندا) سے ہوتی ہے جو اپنے چھوٹے ہل اسٹیشن `ریورڈیل کی تاریخ بیان کرتا ہے۔ ریورڈیل کو ہندوستان کی آزادی سے قبل ایک اینگلو انڈین جوڑے نے آباد کیا تھا۔ آزادی کے بعد بہت سے لوگ بیرون ملک چلے گئے اور باقی لوگ اس خوبصورت ہل اسٹیشن ہی میں ر ہ گئے ۔ ریورڈیل کے وسط میں گرین پارک نامی جگہ ہے جو سب پہلے آباد ہوئی اور جب یہاں کا ہر بچہ ۵؍سال کا ہو جاتا ہے تو گرین پارک میں ایک درخت لگایا جاتا ہے۔آرچی کے دوست بٹی کپور (خوشی کپور)، جگ ہیڈ (مہر آہوجا)، ریگی (ویدانگ رینا)، ڈلی (یوراج مینڈا) اور ایتھل (ڈاٹ) ہیں ۔ ان سب کے علاوہ ویرونیکا لاج (سہانا خان) آرچی کی خاص دوست ہے جس سے وہ دل بھی لگاچکا ہے۔ ویرونیکا لندن میں دو سال گزارنے کے بعد ریورڈیل واپس آئی ہیں ۔ جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پڑھائی اور تفریح ​​کرنے میں مصروف ہے، اس کے والد ہائرم لاج (علی خان) کا کچھ اور ہی منصوبہ ہے ۔ ہائرم ایک بڑا تاجر ہے جو ریورڈیل میں ایک بڑا پلازہ بنانا چاہتا ہے۔ اس نے اس کام کیلئے گرین پارک کا انتخاب کیا ہے جس کی وجہ سے لازماً بستی میں رہنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسے میں آرچی اور ان کے دوست گرین پارک کو کیسے بچائیں گے؟ یہی سوال فلم کو آخر تک دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔ یہ دیکھنا باقی ہے۔
ہدایت کاری : فلم میں ۱۹۶۴ء کا وقت دکھایا گیا ہے۔ اس میں پرانے وقتوں کا مکمل احساس ہے۔ اس تصوراتی دنیا کو دیکھ کر بھی اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اینگلو انڈین میں لوگ کیسے رہتے ہوں گے؟ کہانی کے کردار ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ، ایک دوسرے کی پسند اور ناپسند کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کی پروا بھی کرتے ہیں ۔ یہ سب دیکھ کر آپ کو بہت اچھا لگتا ہے اور آپ فلم سے جڑ جاتے ہیں ۔ یہ ہل اسٹیشن رنگین ہے اور خوشی کے احساس سے بھرا ہوا ہے۔ ایسے میں جب ریورڈیل کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ کو بھی ان کی مشکلات کا احساس ہوتا ہے۔ ہدایت کار زویا اختر نے اس پر بہت اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہانی کو اچھی طرح سے بنا ہے اور اس میں اپنے کردار کو بھی مہارت سے پیش کیا ہیں ۔ ان کی ہدایت کاری بہترین ہے۔
اداکاری :اگستیہ نندہ نے آرچی کے کردار میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ اس نے اپنے کردار کو سمجھ کرا چھی طرح نبھایا ہے۔ سہانا خان اور خوشی کپور بھی اپنے کردار سے انصاف کیا ہے۔ سہانا کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ سنیما کیلئے بنی ہیں ۔ انہوں نے ویرونیکا کے کردار اچھی طرح نبھایا ۔ ان کی اداکاری فطری ہے ۔ بٹی کپور کے کردار میں خوشی کپور کی بھی اداکاری لاجواب ہے۔ مہر آہوجا، یوراج مینڈا، ڈاٹ، ویدانگ رینا نے بھی اپنے کردار بہت اچھے طریقے سے نبھائے ہیں ۔مجموعی طور پر بہترین لوکیشن اور نوجوانوں کی اداکاری سے سجی یہ فلم دیکھنے کے لائق ہے ، موڈ فریش ہوجائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK