• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دی بریانی ہائوس: کلیان میں مختلف قسم کی بریانی کا مرکز

Updated: January 03, 2025, 11:41 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہاں ہندوستان میں سب سے زیادہ مختلف قسم کی بریانی پیش کی جاتی ہیں،کباب اور تندوری بھی ملتے ہیں۔

This restaurant is beautifully designed. Photo: INN
اس ریسٹورنٹ کو شاندار انداز سے بنایا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن وہائٹ تندوری، چکن سورج مکھی تندوری، مٹن چاپ، چکن ریشمی کباب، چکن پتنگا کباب، مٹن بوٹی کباب، چکن دم مسکا پلائو، دال مٹن، چکن پاپ کارن
پتہ:شاپ نمبر ۴؍، وجے نگر چوک، نزد چیتنیا اسپتال، پونے لنک روڈ، کلیان، تھانے۔ ۴۲۱۳۰۶
ہوٹل کھلنےکے اوقات: دوپہر ۱۲؍ سے رات ۱۱؍تک
رابطہ : 7506422459
اب تک ہم نےممبئی اور قرب وجوار کے متعدد ریسٹورنٹس کا جائزہ لیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ صرف ممبئی میں ہی عمدہ ریسٹورنٹس موجود ہیں بلکہ عروس البلاد سے کچھ باہر نکل کر بھی عمدہ ریسٹورنٹس دستیاب ہیں۔ آج ممبئی سے قریب واقع علاقے کلیان کےایک ریسٹورنٹ کا انتخاب کیا گیا ہے جو خصوصی طور پر بریانی، تندوری اور کباب کیلئے مشہور ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام بھی ’دی بریانی ہائوس‘ رکھا گیا ہے۔ اس ریسٹورنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہاں دم بریانی کی ہندوستان میں سب سے زیادہ اقسام پیش کی جاتی ہیں۔ 
 انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹونٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز تندوری ڈشیز سے ہوتا ہے جس میں چکن بنجارہ تندوری، چکن پہاڑی تندوری، چکن وہائٹ تندوری، چکن سورج مکھی تندوری، مٹن چاپ، تندوری چکن لیگ اور فرائڈ لیگ کا متبادل موجود ہے۔ اس کے بعد کباب کا نمبر آتا ہے جس میں چکن پہاڑی کباب، چکن ملائی کباب، چکن تنگڑی کباب، چکن ریشمی کباب، چکن شامی کباب، چکن پتنگا کباب اور مٹن بوٹی کباب پیش کئے جاتے ہیں۔ 
 اس کے بعد چکن پلائو کی اقسام ہیں جو کلوگرام کی مناسبت سے فروخت ہوتا ہے جس میں چکن پلائو، چکن مسور پلائو، چکن لکھنوی پلائو، چکن دم مسکا پلائو، چکن ہریالی پلائو، چکن تندوری پلائو اور چکن تنگڑی پلائو ہیں۔ چکن گریوی بھی کلو گرام کے حساب سے ہیں جن میں چکن مسالا، چکن قورمہ، چکن گرین قورمہ، چکن مغلائی، چکن انگارہ، بٹر چکن، چکن دو پیازہ، چکن ہانگ کانگ قورمہ، چکن سوکھا، چکن کولہاپوری اور چکن پٹیالا ہیں۔ اس کے بعد مٹن کے سالن میں نلی نہاری، مٹن دالچا، دال مٹن اور دیگر عام ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد فرائی یا سوکھی ڈشیز میں مختلف چائنیز ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد مٹن بریانی میں مٹن دم بریانی، بھٹی مٹن دم بریانی، بوٹی مٹن دم بریانی، مٹن سیخ کباب دم بریانی، رام دم بریانی، نلی نہاری دم بریانی، بھیجا دم بریانی، اٹالین مٹن دم بریانی، منڈی مٹن دم بریانی اور دیگر نام شامل ہیں۔ اس کے بعد انڈا دم بریانی، آملیٹ دم بریانی، فش دم بریانی اور جھینا دم بریانی کے علاوہ چکن اور ویج میں بھی مختلف اقسام کی بریانی ہے۔ 

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK