جوگیشوری میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو بنگال کے مخصوص ذائقے والی ویج اور نان ویج ڈشیز ملتی ہیں جن میں مچھلیوں کی ڈشیز بطور خاص شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: November 22, 2024, 11:00 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
جوگیشوری میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو بنگال کے مخصوص ذائقے والی ویج اور نان ویج ڈشیز ملتی ہیں جن میں مچھلیوں کی ڈشیز بطور خاص شامل ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مٹن کوشا، بھیٹکی فرائی، کٹلا کالیا، بیگن بھجا، بیٹکی پتوری، بنگال چکن کٹلیٹ، ڈیمر ڈیول (چکن قیمہ)، بامبے ڈک فرائی، فش فنگر، فش اورلی، روئی ماچ بھاجا۔
پتہ:شاپ نمبر ۲۲؍نزد اوشیوارہ لنک پلازہ، نیو لنک روڈ، جوگیشوری، ممبئی۔ ۴۰۰۱۰۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح۱۱؍سےرات ساڑھے۱۲؍بجے
رابطہ : +919082442420
اس سے قبل ہم ملک اور بیرون ملک کے مختلف علاقوں کی ڈشیز پیش کرنے والے متعددریسٹورنٹس کا جائزہ لےچکے ہیں۔ آج ہم بنگال سے تعلق رکھنے والے پکوان پیش کرنے والے ریسٹورنٹ کا جائزہ لیں گے۔ جوگیشوری میں واقع اس ریسٹورنٹ میں بنگال کی خصوصی ڈشیز ملتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں ویج کے تحت آلو ٹکیا، پنیر پکوڑا، ویجی ٹیبل چوپ بابوگھاٹ اسپیشل اور نان ویج میں چکن کبیراجی اسپیشل، ڈیمر ڈیول(چکن قیمہ)، وکٹوریہ مٹن کٹلٹ، پران کٹلٹ اور فش کبیراجی جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ویج اور نان ویج کے کئی رول کے بعد مغلائی پراٹھا کے تحت چکن، مٹن اور انڈا اورپنیر کا مغلائی پراٹھاملتا ہے۔ اس کے بعد بنگالی ذائقہ کی کئی قسم کی بریانی کے نام دیئے گئے ہیں۔
اس کے بعد مین کورس کانمبر آتا ہے جس میں پہلے مچھلی کی ڈشیز ہیں جن میں روئی شورشے، روئی جھال، روئی جھول، روئی ڈوئی اور ایسے ہی متعدد متبادل موجود ہیں جوتقریباً ۵؍ صفحات پر مشتمل ہیں۔ اس کے بعد انڈے اور گوشت پر مشتمل مین کورس کا نمبر آتا ہے جس میں ڈھاکائی چکن، چکن ڈاک بنگلہ، جھال مرغی، مرغیر منگشور جھول، کوشا مرغیر منگشو، مٹن ڈاک بنگلہ ودھ ایگ، رائل بنگال مٹن چاپ، روبی بارر منگشور جھول جیسی متعدد ڈشیز ہیں۔ اس کےبعد یہاں مختلف قسم کے تھال بھی دستیاب ہیں جن میں ویج، ایگ، مٹن، فش اور چکن تھالی شامل ہیں۔ رائس اور بریڈ کے تحت توا روٹی مٹر پنیر، توا پنیر مٹن کوشا، توا روٹی چکن کوشا، لچا پراٹھا، پلائو بسنتی اور دیگر کئی نام دیئے گئے ہیں۔ اس کے آگے ساتھ میں کھانے والی چیزوں کے تحت بومبیٹے بیگن بھاجا، سونار جھوری آلو بھاجا اور گندھراج لیبو کا نام ہے۔ آخر الذکر دراصل بنگال کا خوشبو دار لیموں ہے۔ اس کے بعد مٹھائی کے تحت نولین گوریر آئس کریم، مستی ڈوئی، بردھمانیر میہیدانا آئس کریم، کھیر پتیشپتا، مستی پائیش، روسوگولار پائیش موجود ہیں۔ اس کے بعد مشروبات میں یہاں آم پورا شوربوت ہے جو دراصل کچے آم کو بھون کر اس کے گودے سے بنایا جانے والا شربت ہے۔