اس آن لائن اسٹور سے آپ راجستھان کے مخصوص انداز یعنی باندھنی،وہاں کے خصوصی پرنٹ،رنگ اور ڈیزائن کےڈریس خرید سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 04, 2025, 12:49 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس آن لائن اسٹور سے آپ راجستھان کے مخصوص انداز یعنی باندھنی،وہاں کے خصوصی پرنٹ،رنگ اور ڈیزائن کےڈریس خرید سکتے ہیں۔
حالانکہ دہلی اور لکھنؤ کی تہذیب کو ملک کی عمدہ تہذیب تسلیم کیا جاتا ہے لیکن ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آپ کو بہت کچھ دیکھنے کو مل جاتا ہے۔ خصوصی طور پر ملبوسات کے معاملے میں لکھنؤ کو زیادہ شہرت حاصل ہے۔ لکھنؤ کے چکن کاری کے ملبوسات بڑے پیمانے پر پسند کئے جاتے ہیں لیکن راجستھان کے ملبوسات بھی کافی پسند کئے جاتے ہیں جن میں باندھنی کے کپڑے اور دیگر پورے ملک میں خواتین کی اولین پسند ہوتے ہیں۔ اسی مناسبت سے آج ہم ایک ایسے اسٹور کا تذکرہ لے کر حاضر ہوئے ہیں جہاں پر خصوصی طور پر راجستھان کے ملبوسات فروخت کئے جاتے ہیں۔
دی جے پور اسٹوڈیو
https://thejaipurstudio.com/
اس آن لائن اسٹور کا نام ہی’دی جے پور اسٹوڈیو‘ ہے۔ اس اسٹور کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پر آفس میں پہن کر جانے لائق، پارٹی میں پہننے کیلئے، عام طور پر گھر میں پہننے کیلئے، باہر سیر و تفریح کیلئے جاتے وقت پہننے کیلئے یا شادی بیاہ جیسی تقریبات میں پہننے لائق کپڑے بھی یہاں ملتے ہیں۔ حالانکہ جے پور اور حیدر آباد میں اس کے اسٹور بھی موجود ہیں لیکن آپ یہاں سے آن لائن خریداری کرسکتے ہیں۔ یہاں سے آن لائن خریداری کیلئے آپ کو اوپر دیئے گئے یو آر ایل پر جانا ہوگا۔
موقع کی مناسبت سے خریداری
یہاں پر خریداری کرنے کیلئے آپ کو کئی زمرے دیئے گئے ہیں جن میں پہلاہے موقع یا تقریب۔ آپ موقع یا تقریب کی مناسبت سے یہاں خریداری کرسکتے ہیں۔ اس کے تحت دیئے گئے متبادلات میں کیزوئل ویئر یعنی عام طور پر گھر میں پہننے لائق کپڑے، پارٹی ویئر یعنی کسی خصوصی تقریب یا پارٹی وغیرہ میں پہننے لائق کپڑے، فیسٹیو ویئر یعنی کسی تہوار یا خوشی کے موقع پر پہننے کیلئے کپڑے، آفس ویئر یعنی ایسے کپڑے جنہیں آپ پہن کر دفتر یا کسی ایسی جگہ جاسکیں، آئوٹنگ ویئر یعنی باہر سیر و تفریح کیلئے جاتے وقت پہننے کیلئے کپڑےخرید سکتی ہیں۔
اسٹائل کی بنیاد پر خریداری
اس کے علاوہ اگر آپ ان سب کے چکر میں نہیں پڑتا چاہتی ہیں تو آپ محض کپڑوں کے اسٹائل کی مناسبت سے بھی خریداری کرسکتی ہیں۔ ان میں انارکلی اسٹائل کے کپڑے، اے لائن، اسمیٹرک یعنی ایک ایسا انداز جس میں آپ کا لباس ایک جیسا نہیں ہوگا یعنی اگر ایک جانب سے لمبا ہے تو دوسری جانب چھوٹا ہوگا، اگر آگے سے گول دامن ہے تو پیچھے سے سیدھا اور بڑا ہوگا۔ اس کے آگے اسٹریٹ یعنی سیدھاکے تحت ایسے ملبوسات ہیں جس کے دامن سیدھے ہیں۔ اس کے آگے کچھ اور اسٹائل بھی دیئے گئے ہیں جن میں نائرا کٹ، عالیہ کٹ، کے بعد کو آرڈ سیٹ یعنی اوپر سے نیچے تک یکساں رنگ اور ڈیزائن کا کپڑا، ڈریس اور شارٹ ٹاپ جیسے اسٹائل کے ملبوسات دیئے گئے ہیں۔
یہ تو اوپر یعنی قمیص کے انداز کے مطابق ڈریسیز تھے اسے آگے باٹم یعنی شلوار کی ڈیزائن کی مناسبت سے ملبوسات دیئے گئے ہیں جن میں پینٹ سیٹ، پلازو سیٹ، افغانی سیٹ، شرارہ سیٹ اور دھوتی سیٹ جیسے نام دیئے گئے ہیں۔
اپنی مرضی سے لباس منتخب کریں
اگر آپ ان اسٹائلز کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتے تومختلف متبادلات کی بنیاد پراپنی مرضی کے مطابق لباس منتخب کرسکتی ہیں۔ اس کے لئے جو متبادل دیئے ہیں ان میں ڈسکائونٹ یعنی آ پ قیمت میں کتنے فیصدچھوٹ چاہتے ہیں، رنگ، قیمت، سائز، موقع، کپڑہ، اسٹائل اور باٹم میں سے کوئی ایک یا سب میں سے چند کو منتخب کرکے اپنی مرضی کے مطابق ڈریس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ اس ویب پر فری شپنگ یعنی آپ کے گھر تک مفت پہنچانے، سیکیور پے منٹ یعنی دام کی ادائیگی میں پریشانی سے بچنےکے ساتھ عمدہ کوالیٹی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔