• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دی لائبریری کیفے: دماغ اور شکم کی خوراک ایک ساتھ

Updated: December 13, 2024, 10:52 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

باندرہ کے کارٹر روڈ پر واقع اس کیفے میں ایک شیلف میں کتابیں رکھ کر لائبریری بنائی گئی ہے اور کئی قسم کی اطالوی اور کانٹینینٹل ڈشیز دستیاب ہیں۔

A small library has been built inside this restaurant. Photo: INN
اس ریسٹورنٹ کے اندراس طرح چھوٹی سی لائبریری بنائی گئی ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن اسٹیک، چکن لسگنے، چکن ونگز، روزمیری کرسٹیڈ لیمب چوپس، اسپینش آملیٹ، منسڈ لیمب آملیٹ، چکن پاپ کارن، ایرانی سیخ کباب، ٹونا سینڈوچ۔ 
پتہ:۳۵۵(۶)، بالمقابل گگن گیری بلڈنگ، کارٹر روڈ، باندرہ ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۲
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۸؍تا رات ۱۲؍
رابطہ : 09819115777
 آج ہماری قوم پڑھائی سے دوری اختیار کرتی جارہی ہے اور ہوٹلوں کو آباد کرتی جارہی ہے۔ اس مسئلے کا حل یہ نکالا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹس میں ہی کتابیں فراہم کردی جائیں تو شاید ہے کہ ہمارے نوجوان کتابوں کی جانب بھی مائل ہوسکیں۔ ایسے میں کارٹر روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں اس طرح کا تجربہ کیا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس ریسٹورنٹ کا نام ہی دی لائبریری کیفے رکھا گیا ہے۔ 
 اس انوکھے تجربے کے ساتھ ہی اس ریسٹورنٹ میں ڈشیز بھی کافی انوکھی رکھی گئی ہیں۔ عام طور پر ریسٹورنٹس کے مینو کا آغاز سوپ یا اسٹارٹر سے ہوتا ہے لیکن اس کے مینو کاآغاز ناشتہ سے ہوتا ہے جس میں سب سے پہلے ہیلدی بریک فاسٹ ہے اس کے علاوہ کارن فلیک، ٹوسٹیڈ بگیل، فریش فروٹ بائول، اسپینش آملیٹ، اسپینچ اینڈ مشروم آملیٹ، منسڈ لیمب آملیٹ، انگلش بریک فاسٹ، قیمہ چکن یا مٹن، فرینچ ٹوسٹ اور پین کیک جیسے متبادل ہیں۔ 
 اس کے آگےاپیٹائزر یعنی بھوک بڑھانے والی ڈشیز میں چیز بال، حمس ودھ پیٹا بریڈ، چکن پاپ کارن، ٹاکو، فش این چپس ہیں۔ اس کے بعد سوپ میں بروکلی سوپ، پمپکن سوپ، اٹالین مائن اسٹرون سوپ، کیرٹ سوپ اور ٹوماٹو باسل سوپ ہیں۔ بروشیٹا کے تحت والنٹ پیسٹوودھ مشروم بروشیٹا، اٹالین ہرب بروشیٹا ودھ چکن اور دیگر ہیں۔ اس کے علاوہ پیزا اور سینڈوچ اینڈ برگر کے تحت فلافل سینڈوچ، بی بی کیو کاٹیج چیز سینڈوچ اور ٹونا سینڈوچ جیسے متبادل ہیں۔ پاستا اینڈ ریسوٹو کے تحت الفریڈو پاستا، پین عربیاتا پاستا، ریسوٹو اور اسپیگھیٹی بولوگنیز اور دیگر متبادل ہیں۔ یہاں سلاد کی بھی کئی قسمیں ہیں۔ پھر مین کورس کا نمبر آتا ہے جس میں کاٹیج چیز اسٹیک، بیکڈ جیکٹ پوٹیٹو، چکن ونگز، ایرانی سیخ کباب، پومفریٹ گرلڈ فش اور دیگر کئی متبادل ہیں۔ 
 اس کے علاوہ یہاں مشروبات کا بھی علاحدہ مینو ہے جس میں ہاٹ کافی اینڈ ٹی میں اسپریسو، مچیاتو، امریکانو، افوگیٹو، فلیٹ وھائٹ کے علاوہ ہاٹ چاکلیٹ اور چائے کے ساتھ عربی قہوہ کا بھی متبادل ہے۔ گرم کافی کے علاوہ یہاں برف پرکافی بھی ملتی ہے جس میں کئی متبادل ہیں۔ اسمودی اور ملک شیک بھی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK