• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دی لوم میں عمدہ قسم کے روایتی کپڑوں کے ساتھ زیورات بھی دستیاب

Updated: October 01, 2024, 11:39 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اعلیٰ معیار کےشرارے اور غرارے کےعلاوہ انارکلی،اے لائن اور کفتان جیسے لباس مختلف قسم کے کپڑوں کے متبادل میں ملتے ہیں۔

Various styles of fabrics available at The Loom Store. Photo: INN
دی لوم اسٹور پر دستیاب مختلف انداز کے کپڑے۔ تصویر : آئی این این

ہمارے یہاں خواتین کی پہلی پسند شرارہ اور غرارہ رہے ہیں۔ یہ نہ صرف فیشن اسٹیٹمنٹ ہے بلکہ ہماری روایتوں کے امین بھی رہے ہیں۔ حالانکہ آج یہ کبھی کبھی ہی فیشن میں آتے ہیں ورنہ عام مواقع پر خواتین دیگر قسم کے کپڑے زیادہ پہننے لگی ہیں۔ اس کے باوجود جب بھی یہ سامنے آتے ہیں پسند ہی کئے جاتے ہیں۔ ایسے میں آج ہم ایک ایسے ہی اسٹور کے تعلق سے معلومات لے کر آئے ہیں جہاں پر آپ عمدہ قسم کے شرارہ اور غرارہ خرید سکتے ہیں۔ اس آن لائن اسٹور کا نام’دی لوم‘ ہے۔ جی ہاں وہی لوم جس پر کپڑا بنا جاتا رہا ہے اور آج بھی آپ کو بھیونڈی اور مالیگائوں میں بڑی تعداد میں لوم دیکھنے کو مل جائیں گے۔ یہ نام رکھنے کا مقصد شاید یہی رہا ہو کہ یہاں پر روایتی طرز کے کپڑے ملتے ہیں وہ بھی دیگر کے مقابلے قدرے کم قیمت پر۔ 
دی لوم اسٹور
https://theloom.in/
 حالانکہ دہلی میں ان کا ایک فزیکل اسٹور بھی موجود ہےجبکہ ملک کے دیگر علاقوں بلکہ دنیا بھرکے مختلف علاقوں میں آپ ان کے آن لائن اسٹور سےہی خریداری کرسکتے ہیں۔ اس اسٹور پر سب سے زیادہ جو چیز خریدی جا سکتی ہے وہ ہیں خواتین کے کپڑے جس میں ہر طرح کا پہناوا آپ کو مل جائے گا۔ اس کے علاوہ یہاں بچوں کے کپڑے اور خواتین کیلئے زیورات بھی مل جائیں گے۔ 
خواتین کیلئے شاپنگ
 اس اسٹور کی ویب سائٹ پرسب سے پہلا متبادل سوٹ سیٹ کا ہے۔ اس میں خصوصی کے تحت بیسٹ سیلریعنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والے سوٹ، نیو ارائیول یعنی نئے آئے ہوئے کپڑے، ریڈی ٹو شپ یعنی ایسے کپڑے جن کا آرڈر موصول ہوتے ہیں انہیں روانہ کردیا جائے گا۔ اس کے آگے ایک اور متبادل ہے جسے میٹرنٹی سوٹ سیٹ کہا جاتا ہے۔ 
 اس کے آگے یہاں پر مختلف اسٹائل کے کپڑوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جس میں اسٹریٹ، انارکل، کفتان، اے لائن، چوغہ، گیدرڈ اور پاکستانی اسٹائل کے کپڑے یہاں ملتے ہیں۔ اسٹائل کے علاوہ یہاں مخصوص موقع کی مناسبت سے بھی کپڑے فروخت کئے جاتے ہیں جن میں کیزوئل ویئر یعنی عام طور پر پہنے جانے والے کپڑے، فیسٹیو ویئر یعنی تہواروں میں پہننے لائق کپڑے، ویڈنگ ویئر یعنی ایسے کپڑےجوشادیوں پہنے جاسکیں، آفس ویئریعنی ایسے کپڑے جنہیں پہن کرآفس جایا جاسکے اور آخر میں بالی ووڈ اسٹائل دیا گیا ہے جس میں ایسے کپڑے دیئے گئے ہیں جو بالی ووڈ کی اداکارائیں پہنتی ہیں جن میں ایک ملائکہ اروڑا کے ذریعہ پہنے ہوئے کپڑے جبکہ ایک وہ ڈریس بھی ہے جسے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بھی پہنا تھا۔ اس کے آگے کپڑے کی مناسبت سے بھی ڈریس دستیاب ہیں جن میں کاٹن، چندیری، سلک، آرگینزا، کاٹن سلک، لنین، موڈل، ویلویٹ، وسکوس، جارجٹ، ساٹن، رایون، اونی اور کریپ کےکپڑوں سے بنے ہوئے ڈریس خریدے جاسکتے ہیں۔ 
کلاتھنگ
 اس کے آگے کلاتھنگ کے تحت کرتا میں اسٹریٹ، اے لائن، گیدرڈ، فلیئر، انارکلی اور کفتان ٹائپ کے کرتے دیئے گئے ہیں۔ ڈریس میں شارٹ، مڈی، لانگ، ریڈی ٹو شپ اورمیٹرنٹی ڈریسیز کا متبادل دیا گیا ہے۔ ویسٹرن ٹائپ کے کپڑوں میں کو آرڈ، کفتان، ٹاپس/ٹیونک اور میٹرنٹی کفتان دیئے گئے ہیں۔ سیٹ میں لہنگا سیٹ، شرارہ سیٹ، سلیپ ویئر/لانج ویئریعنی سوتے وقت پہننے کے کپڑوں کا سیٹ بھی یہاں مل جائے گا۔ 
بچوں کے کپڑے بھی لڑکا اور لڑکی کی مناسبت سے جبکہ عمر کے حساب سے بھی خریدے جاسکتے ہیں۔  اس کےجویلری کے تحت فیشن جویلری اور سلور جویلری کا متبادل ہے جس میں ایئر رنگ، نیک لیس اور پینڈینٹ، انوگھی، چوڑیاں، اینکلیٹ اور نوز پن کے متبادل دستیاب ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK