• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دی ریبٹ ہائوس: نفسیاتی بیماری پر مبنی سسپنس اور تھریلر فلم

Updated: January 04, 2025, 12:10 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

سال کے آغاز پر پہلی ہی فلم کئی ایوارڈ جیت چکی ہے، چھوٹے بجٹ کی فلم ہونے کے باوجود آپ اسے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Amit Ryan can be seen jumping in a scene from the movie `The Rabbit House`. Photo: INN
فلم’دی ریبٹ ہائوس‘کے ایک منظر میں امیت ریان کودیکھاجاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

 دی ریبٹ ہاؤس  (The Rabbit House)
اسٹارکاسٹ: کرشمہ، پدمنابھ گائیکواڈ، امیت ریان، سریش کمبھار، گگن پردیپ، پوروا، سوجاتا مغل، پریتی شرما۔ 
 ڈائریکٹر اور رائٹر :ویبھو کلکرنی
پروڈیوسر:سنیتا پنڈھارے، کرشنا پنڈھارے
میوزک:پدمنابھ گائیکواڈ
 سنیماٹوگرافی:پرتیک پاٹھک
ایڈیٹنگ:ویبھو کلکرنی
پروڈکشن منیجر:اشیش پائوگی
کاسٹیوم ڈیزائن:پرنوتی پاٹھک
اسسٹنٹ ڈائریکٹر:کرشمہ، پرنوتی پاٹھک، پورا
ریٹنگ: ***
 سال۲۰۲۵ء کا آغازہو چکاہے۔ اس سال کئی بڑی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہیں۔ لیکن اس کی شروعات چھوٹے بجٹ کی فلم ’دی ریبٹ ہاؤس‘سےہوئی ہے۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہےکہ یہ بین الاقوامی ایوارڈز بھی جیت چکی ہے۔ اب اسے ہندوستانی سنیماگھروں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ 
فلم کی کہانی
 فلم کی کہانی کا آغازایک جوڑے کی کہانی سے ہوتاہے۔ سری کانت (امیت ریان) اور کومل (کرشمہ)کی نئی نئی شادی ہوئی ہے۔ شادی کےبعد دونوں ہماچل پردیش کی سیرپرچلےجاتے ہیں۔ جہاں کومل کو آہستہ آہستہ پتہ چلتا ہے کہ شری کانت کو بہت زیادہ غصہ آتا ہے۔ اس غصہ کی اصل وجہ او سی ڈی نامی ایک بیماری ہے۔ ہماچل میں یہ دونوں جس گھر میں ٹھہرتے ہیں اس گھر کا نام’دی ریبٹ ہائوس‘ ہے۔ اس گھرکےمالک کا بیٹا موہت (پدمنابھ گائیکواڈ) ان سےملنے آتاہے۔ سریکانت کی گفتگو موہت کو تھوڑا سا پریشان کرتی ہے۔ کومل پرشریکانت ہاتھ بھی اٹھادیتاہے اور بالآخر اسےپہاڑ سے نیچے پھینک دیتا ہے۔ تاہم جائزہ میں جس طرح سے اس کہانی کو سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہے، ایسا نہیں ہے۔ اس میں کئی سوالات اٹھتےہیں۔ جیسے شری کانت نے واقعی کومل کو پہاڑ سے دھکیل دیا ہے؟کیا واقعی کومل مر گئی؟ کیا کومل زندہ ہے؟ شری کانت قصوروار ہےیابےقصور؟ ان تمام سوالات کا جواب جاننے کے لیے آپ کو فلم دیکھنا پڑے گی۔ 
ہدایت کاری
 فلم ’دی ریبٹ ہاؤس‘میں گھریلو تشدد کو بڑی تفصیل سے دکھایا گیاہے۔ سری کانت کو ایک مختلف قسم کی ذہنی بیماری میں مبتلا دکھایا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی کو مارتا ہے، چیختا ہے اور ہر معاملےپرناراض ہو جاتا ہے۔ اس فلم کے ذریعے ہمیں یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ بہت سے لوگ جو باہر سے کچھ اور دکھانے کی کوشش کرتے ہیں وہ دراصل اندر سے کچھ اور ہوتے ہیں۔ یہ پوری فلم سسپنس اور تھریلرسے بھرپور ہے جو آپ کو پوری طرح مسحور کر دیتی ہے، شاید آپ اس فلم کو بہت کم توقعات کے ساتھ دیکھیں گے لیکن یہاں آپ کوبہت زیادہ توقعات کے ساتھ فلم دیکھنے کو ملے گی۔ فلم کے کم بجٹ کے باوجود یہ محسوس نہیں ہوتا کہ یہ کم بجٹ والی فلم ہے، ویبھو کلکرنی کی کہانی میں یہ طاقت ہے کہ یہ آپ کو پوری فلم سے جوڑے رکھتی ہے۔ ریبٹ ہائوس کا اسرار جس طرح دکھایا گیا ہے آپ اس میں اس طرح الجھ جائیں گے اور آپ سمجھ ہی نہیں پائیں گے کہ یہ سب کیوں اور کیسے ہو رہا ہے۔ 
 تکنیکی طور پربھی فلم ٹھیک ہے۔ فلم بنانے والوں کی کوشش ہے کہ فلم کو انتہائی چست رکھا جائے۔ فلم کا اسکرین پلے اور سنیماٹوگرافی اچھی ہے۔ جو چیز فلم کو مضبوط بناتی ہے وہ اس کا بیک گراؤنڈ اسکور ہےجو فلم کے مناظر میں جان ڈال دیتا ہے۔ فلم کا کلر پیلیٹ بھی ایک اہم پہلوہے، جسے ایڈیٹنگ کے دوران ذہن میں رکھا گیا ہے۔ تاہم فلم سے مزید غیر ضروری مناظر کو ہٹایا جاتا توبہتر ہوتا۔ 
ادا کاری
 فلم میں کرشمہ، پدمنابھ گائیکواڑ اور امیت ریان کا کام شاندار ہے۔ ہر ایک نے اپنے کرداروں کو سمجھنے کی پوری کوشش کی ہے۔ ان تینوں نےاپنے اپنے کرداروں میں جان ڈالی ہے اور اپنی گہرائی کو برقرار رکھا ہے۔ فلم کی سب سے اچھی بات مرکزی اداکاروں کا اچھا کام ہے۔ اس سے بھی بہتر کام فلم کے معاون اداکاروں نے کیا ہے۔ اس میں سریش، گگن پردیپ، سجاتا مغل، پوروا اور کئی دوسرے اداکار بھی شامل ہیں۔ 
نتیجہ
 مجموعی بات یہ ہے کہ یہ فلم عمدہ ہے۔ اس سے آپ سال کا آغاز بہترانداز میں کرسکتےہیں۔ حالانکہ پشپا۲؍ اب بھی اس کے سامنے ہےاس کے باوجود اسے دیکھنےکا فیصلہ کیا جاسکتاہے۔ اگر آپ سسپنس اور تھریلرفلمیں دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں تو آپ اسے یقینی طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ اسے اپنے پورے اہل خانہ کے ساتھ بھی بیٹھ کر آرام سے دیکھ سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK