• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’فینکس مارکیٹ سٹی مال‘ ، کرلا اور اطراف کی شان

Updated: October 31, 2023, 10:25 AM IST | Hamza Fazal Islahi | Mumbai

خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ تفریح اور ثقافتی سرگرمیوں کا مر کز، مصنوعی اشیاء کے ذریعہ مختلف تہذیبوں اور خطوں کی نمائند گی۔

Scenes from the Phoenix Market City Mall. Photos: Inquilab
فینکس مارکیٹ سٹی مال کے مناظر۔ تصاویر: انقلاب

فینکس مارکیٹ سٹی مال کی عمارت کرلا کے ایل بی ایس مار گ پر واقع ہے جس علاقے میں یہ مال ہے ، اس کا کاغذی نام پٹیل واڑی ہے لیکن عرف عام  میں اسے ’کمانی ‘کہتےہیں۔ اس مال کی خاص بات یہ ہے کہ  یہ کر لا کے اس حصے میں واقع ہے جہاں کرلا  کے علاوہ  گھاٹکو پر  ، ساکی ناکہ، ودیا وہار ، کالینا، اندھیری اور جو گیشوری  وغیرہ سے بھی خریداری کیلئے آسانی کے ساتھ پہنچا جاسکتا۔  ا یسا لگتا ہےکہ اس کی تعمیر کے وقت   اس جگہ کے انتخاب میں خاصی محنت کی گئی ہوگی۔ آج بھی روزانہ کرلا اور اطراف سےسیکڑوں افراد فینکس مارکیٹ سٹی مال آتے ہیں جن میں نوجوانوں کی اکثریت ہوتی ہے۔ فیشن کے دلدادہ افراد کے ساتھ ساتھ فن و ثقافت اور فطرت سے دلچسپی رکھنے والے بھی یہاں کا رخ کرتے ہیں۔   
پہنچنے کا راستہ 
اس مال تک پہنچنے کے راستے کئی  ہیں ، ایک راستہ کرلا ریلوے اسٹیشن سے  بھی آتا ہے۔ اسی راستے کو اکثریت استعمال کرتی ہے ۔  آپ کرلا اسٹیشن  لوکل ٹرین سے آئیے ،وہاں سے رکشا یا بس کے ذریعہ   اپنی منزل تک پہنچ سکتےہیں۔ اسی طرح ودیا   وہار یا گھاٹکوپر ریلوے اسٹیشن اور میٹر و کے ذریعہ بھی  یہاں رکشے اور ٹیکسی سے پہنچا جاسکتا ہے۔ اس  مال کی خاص با ت یہ ہےکہ وسیع اور کشادہ ہے۔ ہر وقت رنگوں اور روشنیوں میںنہایا رہتا ہے۔ ہر تہوار کے موقع پر خاص طور سے عید ، دیوالی ، دسہرہ  اور کرسمس کی مناسبت سے اسے منفر د انداز میں سجا یا جاتا ہے۔  یو م آزادی اور یوم جمہوریہ کا بھی اثر صاف نظر آتا ہے ۔ ترنگے بنائے جاتے ہیں۔  بیٹھنے کا مناسب انتظام ہے۔ تصاویر اور سیلفیاں  نکالنے والوں کی بھی دلچسپی کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس مال کا پس منظر آپ کی تصاویر اور سیلفیوں میں جان ڈال دیتا ہے۔ آپ انہیں کہیں بھی پوسٹ کر کے داد وصول کرسکتےہیں۔ 
 تفریح  کا موقع  
اس مال میں خرید و فروخت  کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع بھی ہیں۔ خاص طور پر بچوں کی تفریح کیلئے ایسی ایسی چیزیں بنائی گئی ہیں جو کہیں اور نہیں ملتی ہیں ، ان سے بچے خوب محظوظ ہوتےہیں۔  وہاں سے جلد ی گھر آنے کیلئے تیار ہی نہیں ہوتےہیں۔  یہاں فلمیں بھی دیکھی جاسکتی ہیں ۔ کھانے پینے کا بھی بھر پور نظم ہے۔ رقص کے بھی کے پروگرام ہوتے ہیں۔ سچے پوچھئے تو یہ  ثقافتی سرگرمیوں کا بھی مرکز  ہے ۔ آئے دن یہاں غزل  اور گیتوں کی محفلیں سجتی ہیںجن میں ملک کے اہم فنکار حصہ لیتےہیں۔ بالی ووڈ سے وابستہ ہستیاں بھی اس مال کا دورہ کرتی رہتی ہیں۔ اس مال  میں مختلف تہذیبوں ا ور خطوںکی نمائند گی کرنے والی مصنوعی اشیاء ہیں جن میں کشتی سے لے کر لالٹین اور مچھلیاں تک  شامل ہیں۔ ان کے علاوہ یہاں دلچسپی کا اور بھی سامان ہے۔ خریدار ی کیلئے  یہاںبہت کچھ ہے۔ ریلائنس جیومارٹ میں کھانے پینے کا سامان مناسب  قیمت پر دستیاب ہے ، اس مارٹ کے سامنے اکثرخاندان تفریح کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کپڑے جو تے مہنگے ضرورہیں۔ تیل  اورصابن وغیرہ مارکیٹ کی قیمت پر ملتےہیں۔ تہواروں  پر چھوٹ بھی ملتی ہے۔ اُس وقت زیادہ خریدار آتے ہیں۔ دسہرہ اور نوراتری کی مناسبت سے  ڈسکاؤنٹ دیا گیا تھا ، دیوالی میں بھی اس کا سلسلہ باقی رہےگا۔  مذکور ہ دونوں تہواروں میں اسے خاص طریقے سے سجایا گیا  تھا۔ خریداروں نے سامان لئے تھے اور موبائل کی گیلری میں تصویریں بھی کھینچی تھیں، اب دیوالی  پر بھی سجا یا جائے گا۔ آپ بھی اس سیزن کا فائدہ اٹھا سکتےہیں اور مال کا دورہ کرسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK