Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

تھیکڈی خوبصورت مناظر اور بھرپور حیاتیاتی تنوع کیلئے مشہور ہے

Updated: March 12, 2025, 12:07 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

کیرالہ کےاس علاقے میں آپ کوکئی طرح کی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی جن میںچڑیا گھر، پارک، جھیلیں، آبشاراور دیگر کئی قدیم عمارتیں شامل ہیں۔

The picturesque and serene environment of Periyar Lake. Photo: INN
پیریار جھیل کا دلکش اور پرسکون ماحول۔ تصویر: آئی این این

جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک، تھیکّڈی اپنے خوبصورت مناظر اور بھرپور حیاتیاتی تنوع کے لیے مشہور ہے۔ یہاں جنگلی حیات کی بہتات اور نایاب جانوروں، پرندوں اور پودوں کی اقسام کی موجودگی کے سبب اسے پیریار ٹائیگر ریزرو بھی کہا جاتا ہے، جو کہ اس علاقے کا خاصہ ہے۔ یہاں آنےپر گھومنے کے لیے بہت سےسیاحتی مقامات موجود ہیں، جن میں چڑیا گھر، پارکس، تفریحی مقامات، آبشار، مندر، گرجا گھر اور دیگر قدیم عمارتوں سمیت کئی تاریخی جگہیں شامل ہیں، جو ہزاروں سال پرانی ہیں۔ 
مُریکّڈی
 کیرالہ کے مسالے کے باغات اپنی دلکشی کے لیے مشہور ہیں، لیکن مُریکّڈی کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مسالوں کے علاوہ کافی اور الائچی کی کاشت بھی کی جاتی ہے، جو اسے تھیکّڈی کے مشہور سیاحتی مقامات میں شامل کرتی ہے۔ یہ مقام کمِلی شہر سے صرف۱۰؍منٹ کی دوری پر واقع ہے۔ 
ابراہم کا اسپائس گارڈن
 تھیکّڈی اور کوٹایم کے درمیان واقع یہ خوشبودار مقام ایک شاندار آرگینک مسالا گارڈن ہے، جو اپنی خوبصورتی اور قدرتی دلکشی کیلئےمشہور ہے۔ یہاں آیوروید، مسالوں کی کاشت اور آرگینک فارمنگ کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔ یہاں کی داخلہ فیس ۲۰۰؍ روپے فی فرد ہے۔ کُمِلی سے صرف۳؍ کلومیٹر کی دور واقع ابراہم اسپائس گارڈن، تھیکّڈی کے بہترین مقامات میں شمار ہوتا ہے۔ 
کدَتنَدَن کلاری سینٹر
 یہ سینٹر تھیکّڈی کےمرکز میں واقع ہے اور سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے، جہاں کلاریپایتّو، جو کہ کیرالہ کی قدیم جنگی فن کا مظاہرہ ہے، کو براہ راست دیکھا جا سکتا ہے۔ 
کُمِلی
 پیریار وائلڈ لائف سینکچری کے قریب واقع کُمِلی ایک مشہور سیاحتی اور تجارتی مرکز ہے۔ یہاں مسالوں اور چائے کے باغات کثرت سے پائے جاتے ہیں، اور یہ مقام تھیکّڈی سےمحض۴؍ کلومیٹر دور ہے۔ 
چیلّر کووِل
 یہ ایک خوبصورت اور پرسکون گاؤں ہے، جس کی فطری دلکشی اور شفاف آبشاروں کی چمکدار روشنی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لیے آپ بس یا ٹیکسی استعمال کر سکتے ہیں۔ 
پانڈی کُزھی
 یہ علاقہ اپنے دلفریب مناظر، نایاب نباتات و حیوانات اور خوبصورت وادیوں کیلئے جانا جاتا ہے۔ یہ مقام کمِلی سے تھوڑی ہی دوری پر ہے اور یہاں پہنچنے کیلئے بس یا ٹیکسی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
پریار جھیل
 یہ ایک مشہور جھیل ہے جو پیریار نیشنل پارک کے قریب واقع ہے۔ یہاں کشتی کی سواری کے دوران ہاتھیوں کو پانی میں نہاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 
تھیکّڈی جھیل
 یہ جھیل، جو کہ کمِلی سےصرف۴؍ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، اپنے سرسبزماحول اور جنگلی حیات کے لیے مشہور ہے۔ 
واسنت گھاٹی پہاڑ (کُریسومالا)
 یہ مقام پریار نیشنل پارک کے خوبصورت مناظر پیش کرتا ہے اور کیرالہ کی سب سے بلند چوٹیوں میں سے ایک ہے۔ 
مُلاپریار ڈیم
 یہ ڈیم تھیکّڈی کے مشہور ترین مقامات میں سے ایک ہے، جو سطح سمندرسے ۲۸۹۰؍فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ اس کے آس پاس پیریار نیشنل پارک بھی موجود ہے۔ 
ونڈیپیریار
 یہ ایک خوبصورت شہر ہے جہاں پیریار ندی بہتی ہے اور یہاں مسالوں اور جڑی بوٹیوں کی کاشت عام ہے۔ 
ہاتھی جنکشن 
 یہ مقام سیاحوں میں بے حد مقبول ہے، جہاں وہ ہاتھیوں کے ساتھ وقت گزارسکتے ہیں، انہیں کھلا سکتے ہیں، نہلا سکتے ہیں اور ان پر سواری کر سکتےہیں۔ یہ مقام تھیکّڈی کے مرکز سے صرف۴؍ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK