• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تھوسے گھر آبشار: ستاراسے قریب واقع دلکش مقام

Updated: September 12, 2024, 12:10 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں آپ کو ایک ساتھ کئی آبشار دیکھنے کو ملیں گے، آبشار کا نظارہ کرنے کیلئے خصوی جگہ بنائی گئی ہے جہاں سےیہ آبشار دلکش نظر آتے ہیں۔

Tourists are watching the Thoseghar Waterfall. Photo: INN.
سیاح تھوسے گھر آبشار دیکھ رہے ہیں۔ تصویر:آئی این این۔

کیا آپ سخت دھوپ اوربڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پریشان ہیں ؟ اگر آپ کو کام کے تناؤ، شہر کی ہنگامہ خیزی، ٹریفک سے بریک چاہیے تو آپ کو تھوسے گھرآبشارکا دورہ کرنا چاہئے۔ اگر آپ بھی اس مانسون میں اپنی زندگی کے چند بہترین لمحات حاصل کرنا چاہتےہیں تویہ جگہ آپ ہی کیلئے ہے۔ 
یہاں کتنے آبشار ہیں ؟
تھوسےگھر آبشار ایک خوبصورت جگہ ہےجو تھوسےگھر نامی چھوٹےسےگاؤں کے قریب واقع ہے۔ یہ گائوں ستارہ شہرسے ۲۰؍ کلومیٹر دور، کونکن کےکنارے پر آباد ہے۔ یہاں بنیادی طور پر ۲؍آبشار ہیں جن میں سے ایک کو چھوٹا دھبدھبا(چھوٹا آبشار)کہا جاتا ہے جبکہ دوسرے آبشار کو موٹا دھبدھبا(بڑا آبشار) کہا جاتا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تویہاں آپ کو آبشاروں کا ایک سلسلہ دیکھنے کو ملے گا، جن میں سےکچھ ۱۵؍سے ۲۰؍ میٹر اور ایک تقریباً ۲۰۰؍میٹر کی اونچائی سے گرتاہے۔ اس کے علاوہ یہاں ایک اورآبشار بھی دیکھنے کو ملے گا جو یہاں نظارہ کرنے کی گیلری کے بائیں جانب سے نظر آتا ہے۔ وہ بھی یہاں کے بنیادی آبشار کی طرح ہی نہایت دلکش نظر آتا ہے۔ پورے مہاراشٹر سےلوگ اسے دیکھنے آتےہیں، خاص طور پر جولائی سے نومبر تک یعنیبرسات یا مانسون کے موسم میں ۔ اس موسم میں موسلا دھار بارش ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے آبشاروں میں پانی زیادہ ہوتا ہے اوریہ آبشار زیادہ شاندار نظر آتےہیں۔ ایک پہاڑی علاقے میں ایک صاف جھیل اور تاریک جنگل کے سبب یہ علاقہ نہایت ہی پرسکون رہتا ہے۔ 
آبشار کیسے دیکھیں 
یہاں ایک پکنک ایریا اور ایک نوتعمیر شدہ پلیٹ فارم ہے جو آبشار کا اچھا نظارہ پیش کرتاہے۔ اس پلیٹ فارم سے وادی میں داخل ہوا جا سکتا ہے، لیکن جب شدید بارش ہو رہی ہو تو ایسا کرنا محفوظ نہیں ہے۔ آبشارکے قریب آپ بہت سے پرندے دیکھ سکتے ہیں۔ لوگ خاص طور پر برسات یا مون سون کے موسم میں تھوسےگھر آبشاروں کو دیکھنےکے لیے ہر طرف سے آتے ہیں۔ اس موسم میں موسلا دھار بارش ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے آبشاروں میں پانی زیادہ ہوتا ہے اور زیادہ شاندار ہوتے ہیں۔ 
یہاں سے متعلق اہم معلومات
یہاں آپ کو آبشار کا نظارہ کرنے کیلئے ۵۰؍ روپے اینٹری فیس ادا کرنا ہوگی۔ یہاں داخل ہوتے ہی آپ کو یہاں کا روٹ اور نقشہ دکھائی دے گا جس سے آپ آبشار کے پورے علاقے کو اچھی طرح جان سکتے ہیں اور اپنی مرضی سے جہاں چاہیں جاسکتے ہیں۔ 
یہاں پکنک ایریا بھی ہے جہاں آپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ موج مستی بھی کرسکتے ہیں۔ اس پورے علاقے میں راستے اور ریلنگ بنائی گئی جسے سیاحوں کو استعمال کرنا ہوگا۔ 
تھوسے گھر آبشار کیسے جائیں 
تھوسےگھر آبشاروں تک پبلک ٹرانسپورٹ یا ڈرائیونگ کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔ جو کہ ستارا شہر سے ۲۰؍کلومیٹر دور ہے۔ اگر آپ ۴؍لوگوں سے زیادہ کے گروپ میں گئے ہیں تو ستارا سے یہاں پہنچے کیلئے بہترین ذریعہ رکشا ہے۔ ممبئی اور پونے سے ستارا پہنچنے کیلئے بہترین ذریعہ ایم ایس آر ٹی سی یا پرائیویٹ بسیں ہیں۔ ان بسوں میں ۲۰۰؍ سے ۸۰۰؍روپے تک خرچ ہوسکتے ہیں۔ پونے سے ستارا جانے کیلئےسوارگیٹ سے باقاعدہ بسیں ملتی ہیں۔ 
اس کے علاوہ آپ ٹرین کے ذریعہ بھی ستارا پہنچ سکتے ہیں۔ 
دوسرا متبادل براہ راست اپنی کار کے ذریعہ پہنچنا بھی ہے۔ ممبئی سے یہاں کا فاصلہ تقریباً ۲۸۰؍کلومیٹر ہےجسے پار کرنے میں آپ کو ساڑھے ۵؍ سے ۶؍گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ آبشاروں کا مکمل نظارہ چاک واڑی جا کر حاصل کیا جا سکتا ہےجہاں آپ اپنی گاڑی ایک نئی نامزد کردہ پارکنگ لاٹ پر کھڑی کر سکتے ہیں اور پھر پکی سڑک پر۵؍کلومیٹر پیدل چل کر آپ آبشاروں تک پہنچ سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK