اس عالیشان ریسٹورنٹ میں شیف کے ذریعہ تیار کی گئی منفرد ڈشیز دستیاب ہیںجن میں ہر چیز تناسب کے ساتھ ناپ تول کر ڈالی جاتی ہے۔
EPAPER
Updated: January 12, 2024, 10:26 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس عالیشان ریسٹورنٹ میں شیف کے ذریعہ تیار کی گئی منفرد ڈشیز دستیاب ہیںجن میں ہر چیز تناسب کے ساتھ ناپ تول کر ڈالی جاتی ہے۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
بٹر چکن اور نان،میٹھا پان، پنیر ملائی،زعفران چاول، مکس ویجیٹیبل، چانپ ’نمک‘منڈی،پتھر کے کباب،لگن کی ملائی بوٹی،بھٹی کا مرغ
پتہ: ایکویریم ہوٹل سہارا اسٹار، بالمقابل ٹرمنل ون، نوپاڑہ، ولے پارلے ایسٹ،ممبئی ۴۰۰۰۹۹
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح ۱۲؍ تارات ۱۲؍ بجے
رابطہ : 022 3989 5000
ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے سے گزرتے ہوئے ایئرپورٹ کے سامنے بڑا سا شاندار ہوٹل تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا۔لیکن کیا آپ اس کے اندر موجود ریسٹورنٹ کے تعلق سے جانتے ہیں ۔آئیے آج ہم آپ کو اس سہارا اسٹار ہوٹل کے اندر موجود ایک ریسٹورنٹ اور اس میں ملنے والے پکوانوں سےمتعارف کرواتے ہیں ۔ اس عالیشان ہوٹل کے اندر عالیشان ریسٹورنٹ کا نام بھی قطعی منفرد ہے۔ اس ریسٹورنٹ کانام ’نمک‘ہے جو آپ کو ذائقے کے ایک انوکھے سفر پرلے جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو کےمطابق یہاں کے پکوانوں کے نام بھی منفرد ہیں۔
روایتی طور پر یہاں کا مینو بھی اسٹارٹر سے شروع ہوتا ہے جس میں پہلے نان ویج اسٹارٹر کے طور پر پیلی مرچ اور نمبو والے جھینگے، میٖن پولی چاٹو، پارسی پترانی پاپلیٹ، چانپ ’نمک‘ منڈی، پتھر کے کباب، لگن کی ملائی بوٹی،کے علاوہ گلائوٹی اور کاکوری کباب،بھٹی کا مرغ،کبتی مرغ اور مرغ مخملی کے نام دیئے گئے ہیں۔ اس کےبعد ویج اسٹارٹر میں پنیر آم پاپڑ،کرارے دہی کے کباب،تندوری بروکلی اور توا ملائی سویا ساس جیسے نام ہیں۔
نان ویج مین کورس میں کڑائی جھینگا،گوان فش کری،’نمک‘ نلی گوشت،لال ماس،امباڑے کا مرغ ، اودھی دم مرغ کا قورمہ شامل ہیں جبکہ ویج مین کورس میں راجاواڑی پنیر مکھانا،آلوبخارہ کوفتہ، امرتسری بھرواں بھنڈی، پنڈی چھولے، سوا دکھنی ساگ اور راجستھانی چکی کی سبزی جیسے نام شامل ہیں ۔اس کے بعد بریڈ یعنی روٹی کےسیکشن میں شیرمال، خمیری نان، زعفران روٹی،ورقی پراٹھا اور اجوائنی پراٹھا شامل ہیں ۔بریانی اور پلائو کے تحت حیدرآبادی کچے گوشت کی بریانی، اودھی مرغ بریانی، آلو گوبھی کی تہری،موتیا پلائو اور سادے چاول شامل ہیں ۔اس کے علاوہ اس ہوٹل نے۱۰؍ سے ۱۸؍ جنوری ۲۰۲۴ء کیلئے ایک اور خصوصی مینو بھی بنایا ہے جس میں چند منفرد ڈشیز شامل ہیں ، جن میں اسٹارٹر سے لے کر مین کورس وغیرہ کے علاوہ مٹھائی والی گلی کے تحت سویٹ پونگل، تل اور گڑ کے لڈو، کڑا پرساد اور گاجر کا حلوہ جیسی مٹھائیاں شامل کی گئی ہیں۔