• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ستارا کے قریب واقع وجرائی آبشار ملک کا بلند ترین آبشار ہے

Updated: September 26, 2024, 11:39 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۱۸۴۰؍فٹ کی بلندی سے گرنے والا یہ آبشار۳؍مراحل پر مشتمل ہے، یہاں جاکر آپ ٹریکنگ، پکنک، فوٹوگرافی اور پرندوں کے نظارے کرسکتے ہیں۔

Vajrai waterfall falls in different stages. Photo: INN.
مختلف مراحل میں گرتا ہو وجرائی آبشار۔ تصویر: آئی این این۔

قدرتی نظاروں میں روح کو پرسکون بنانےکی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے۔ کسی باغ میں ننگے پاؤں آرام سے چہل قدمی کرنا آپ کو جوش و خروش سےبھرسکتا ہے۔ اگر آپ شہر بھاگ دوڑ والی زندگی سےدور کچھ پل سکون کی تلاش میں ہیں تو قدرتی نظاروں میں ہی آپ کو یہ میسر آسکتا ہے، اس لئے آپ کو اپنے دل کی بات سنتے ہوئےان کی پناہ لینا چاہئے۔ شاندار پہاڑوں سے لے کر متاثر کن آبشاروں تک، فطرت کےپاس تھکےہوئے تمام لوگوں کے لیے بہت کچھ ہے۔ آبشارکی گڑگڑاتی آوازبلاشبہ آپ کے اندرسکون کا احساس پیدا کرتاہے۔ اگر آپ آبشار دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہندوستان کےسب سے اونچےآبشار، وجرائی آبشارکا رخ کرنا چاہئے، یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ فطرت کی گود میں آرام کر سکتے ہیں اور خدا کی سب سے خوبصورت تخلیقات میں سے ایک کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ اپنے جسم اور روح کو تروتازہ کرنا چاہتے ہیں یا اپنے اندر کے ایڈونچر کے دیوانے کو جگانا چاہتے ہیں، وجرائی آبشار آپ کے لیے بہترین جگہ ہے۔ 
وجرائی آبشار سے متعلق چند باتیں 
مہاراشٹرمیں یوں توبہت سےشاندار آبشارموجودہیں، لیکن وجرائی آبشار مقبولیت کے لحاظ سے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔ دریائےاُرمودی مہاراشٹر میں بھمبوالی وجرائی آبشار کی بنیاد ہے۔ یہ آبشار۱۸۴۰؍فٹ یا۵۶۰؍میٹربلندہے، جو اسےہندوستان کا بلند ترین آبشار بناتاہے۔ بھمبوالی وجرائی آبشار مغربی مہاراشٹر کے ستارا ضلع میں واقع ہے۔ یہ آبشار۳؍مراحل پر مشتمل ہے اوریہ ایک ایسا آبشار ہے جو پورے سال بہتا ہے۔ بہت سے مقامی لوگ ویک اینڈپراس آبشار پر آتے ہیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ قدرتی نظاروں کے بیچ کچھ وقت گزارسکیں۔ 
وجرائی آبشار میں کرنے کی چیزیں 
ہفتےکے آخر میں چھٹی کے لیے ایک بہترین جگہ، وجرائی آبشار مہاراشٹر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقامات میں سے ایک ہے۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ وجرائی آبشارمیں آپ کیا کر سکتےہیں، تو یہاں دی گئی فہرست آپ کے تمام سوالات کا جواب دے گی۔ ایک نظر ڈالیں !
ٹریکنگ:آبشارکے آس پاس ایک دلچسپ ٹریک موجود ہےجہاں ملک کے بلند ترین آبشارکےخوبصورت نظاروں کا مشاہدہ کریں۔ 
پکنک: اپنے بچوں کے ساتھ فیملی پکنک پر جائیں اور اپنے پسندیدہ اسنیکس پیک کرنا نہ بھولیں۔ 
رومانوی سفر: اگر آپ کسی رومانوی جگہ کی تلاش میں ہیں جہاں آپ اپنےپیارے کے ساتھ وقت گزارسکتے ہیں، تو وجرائی آبشارایک بہترین متبادل ہے۔ 
فوٹوگرافی: وجرائی آبشارایک بہترین جگہ ہےجہاں آپ اپنی فوٹو گرافی کی مہارت کو استعمال کرسکتے ہیں۔ آبشار کے چاروں طرف خوبصورت ہریالی ہے جوتصویروں کی دلکشی میں اضافہ کرتی ہے۔ 
پرندوں کا نظارہ: وجرائی آبشار ان تمام لوگوں کے لیے ایک بہترین جگہ ہےجو پرندوں کو دیکھنے کا شوق رکھتےہیں۔ اپنی دوربین نکالیں اور کاپراسمتھ باربیٹ، اورینٹل میگ پائی-رابن اور شکراجیسے پرندوں کو آپ یہاں قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔ 
کیسے پہنچیں ؟
وجرائی آبشار مہاراشٹر کے ستارا ضلع میں واقع ہے اور نقل و حمل کے تمام طریقوں سے آسانی سے قابل رسائی ہے۔ 
ہوائی جہازسے: پونے ہوائی اڈے پہنچ کرآبشار کے لیے ٹیکسی کرایہ پرلے سکتے ہیں۔ 
ٹرین کے ذریعے: ستارا ریلوے اسٹیشن تک ٹرین سے جاکر آپ آبشار تک پہنچنے کیلئے ٹیکسی کرائے پر لے سکتے ہیں۔ 
بذریعہ سڑک: آپ وجرائی فالس تک پہنچنے کے لیے یا تو بس میں سوار ہو سکتے ہیں یا ٹیکسی کرایہ پر لے سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK