• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویلور: تمل ناڈو میں قلعوں کے شہر کے طور پر مشہور ہے

Updated: October 30, 2024, 11:00 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس شہر میں کئی شاندار قلعے موجود ہیں جو یہاں کی قدیم تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہاں آبشار اور دیگر مقامات بھی قابل دید ہیں۔

The picturesque view of Kegal Falls can be seen. Photo: INN.
کیگل آبشار کا دلکش منظر دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این۔

ویلور، جسے اکثر تمل ناڈو کے قلعوں کے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے، کی ایک شاندار تاریخ ہےجس میں بھرپور ثقافت اور ورثے کی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ ابتدائی دراوڑی تہذیب کی پائیدار میراث بھی شامل ہے۔ کئی سو سال کے دوران، اس علاقے پر پلاووں، چولوں، نائکوں، مراٹھوں، کرناٹک کے نوابوں اور بیجاپور سلطانوں کی سلطنتوں کا غلبہ رہا، ان سبھی نے مختلف طریقوں سے اس خطے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔ یہ شہر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ 
ویلور قلعہ
ویلورقلعہ۱۶؍ویں صدی کا ایک بڑاقلعہ ویلورکے مرکز میں واقع ہے۔ ویلورریلوے اسٹیشن سے صرف۱ء۵؍کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہ چنئی کے آس پاس کے سب سےاہم تاریخی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ چنا بومی نائک اور تھیما ریڈی نائک، جنہوں نے وجے نگر کےبادشاہ سداشیوا رایا کے ماتحت سرداروں کے طور پر خدمات انجام دیں، سولہویں صدی عیسوی میں ویلورقلعہ تعمیر کیا تھا۔ ۱۷۶۸ءمیں، انگریزوں نے اس قلعے پر قبضہ کر لیا اور ملک کی آزادی تک قبضہ برقراررکھا۔ سری لنکا میں برطانوی راج کے دوران، ٹیپو سلطان کےخاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے آخری شہنشاہ وکرماراج سنگھا کو بھی قلعہ میں قید رکھا گیا تھا۔ قلعے کے چاروں طرف بڑی دوہری دیواریں ہیں، اور بڑے گڑھ ایک ناہموار اندازمیں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کے داخلی دروازے پر ایک بہت بڑی کھائی ہے جو کبھی دس ہزار مگرمچھوں کا گھر تھا۔ یہ ویلور میں دیکھنے کیلئےمشہور مقامات میں سے ایک ہےجہاں بڑی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں۔ 
آرکوٹ قلعہ
آرکوٹ ایک چھوٹا سا شہر ہے جہاں ویلورسے ۲۶؍ کلومیٹرکا فاصلہ طےکر کے پہنچا جا سکتا ہے۔ آرکوٹ ایک پرانے تجارتی راستے پر اپنے محل وقوع کیلئےمشہورہےجو مدراس اور سیلم کو جوڑتا تھا۔ آرکوٹ کرناٹک کےنوابوں کے دارالحکومت کے طور پر کام کرتا تھا اوربعد میں چولوں، مراٹھوں، پلاووں، نائکوں اوربیجاپور کے سلطان کے کنٹرول میں آ یا۔ نواب داؤد خاں نے اپنے اردگرد۸؍کلومیٹر کے دائرے میں بہت بڑا آرکوٹ قلعہ بناوایاتھا جو ٹیپو سلطان کے حملے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ رابرٹ کلائیو پہلا برطانوی جنرل تھا جس نے فرانس اوربرطانیہ تنازعہ کے دوران۱۷۵۱ء میں آرکوٹ پر قبضہ کیا۔ آرکوٹ میں کئی قلعے، یادگاریں جیسے دہلی گیٹ، اور مساجد جیسے گرین اسٹون مسجد اور دیگر کے علاوہ اٹھارویں صدی کے ایک قابل ذکر صوفی بزرگ ٹیپو مستان اولیاء کا مزار بھی واقع ہے۔ 
یلاگری ہل اسٹیشن
یلاگیری تمل ناڈو کا ایک مشہور ہل اسٹیشن ہے جو ریاستی سیاحتی بورڈکی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں مشہور ہوا ہے۔ یلاگیری اپنے پُرسکون ماحول کے لیےجانا جاتا ہے، جو کرشنا گری شہر سے متصل ویلورضلع میں موجودہے۔ یلاگیری مختلف قسم کے دلکش خوبصورت گلاب کے باغات اور سبز ڈھلوانوں کا گھر ہے۔ یہ چاروں طرف سےپہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے، جس میں پالاماتھی پہاڑیاں، سوامیمالائی پہاڑیاں اور جاودی پہاڑیاں شامل ہیں۔ سطح سمندر سے اس کی اونچائی ۹۲۰؍ میٹر۔ شہر کی زندگی کی ہلچل سے دور، یہ زندگی کے تمام شعبوں سےتعلق رکھنے والے افراد بش کیلئےتعطیل کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔ 
کیگل آبشار
ویلور سے ایک گھنٹے کی دوری پر واقع، کیگل آبشار ایک دلکش آبشارہے جسے پالمانیر – کپم ہائی وے سےدیکھا جا سکتا ہے۔ آبشار مکمل طورپرقدرتی ہے، اوریہاں پانی ہمیشہ ایک ہی بڑی چٹان سے بہتاہےچاہے موسم کچھ بھی ہو۔ یہ ایک گھنے جنگل کے وسط میں واقع ہےجو مختلف قسم کےپرندوں، جھاڑیوں، درختوں اور دیگر اقسام کے جانوروں کاگھر ہے۔ مانسون کے موسم میں اس کی طاقت اور خوبصورتی دونوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ تاہم، ہائی وے سے آبشار تک کا راستہ اس وقت گاڑیوں کیلئےناقابلِ عبورہوجاتاہے اس لئے سڑک سے وہاں تک پہنچنے کیلئےپیدل چلنا سب سے آسان طریقہ ہے۔ آبشار کے قریب کے علاقے میں رہنے کیلئےکوئی جگہ نہیں ہے۔ ستمبر سے دسمبر کے مہینے تک آبشار کی سیر کے لیے سب سے خوشگوار وقت ہوتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK