اس کا مین کیمرہ، الٹروائڈ اور ٹیلی فوٹو کے ساتھ سیلفی کیمرہ بھی۵۰؍میگا پکسل کا ہے، ۲؍گنا آپٹیکل زوم اورڈجیٹل زوم۵۰؍گنا کیا جاسکتا ہے۔
EPAPER
Updated: November 11, 2024, 12:50 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس کا مین کیمرہ، الٹروائڈ اور ٹیلی فوٹو کے ساتھ سیلفی کیمرہ بھی۵۰؍میگا پکسل کا ہے، ۲؍گنا آپٹیکل زوم اورڈجیٹل زوم۵۰؍گنا کیا جاسکتا ہے۔
ویوو ایک ایسی کمپنی ہے جو اپنے عمدہ اسمارٹ فون ہندوستان میں لانچ کرتی رہتی ہے، اسی کے تحت حال ہی نے اوسط درجے کا ایک عمدہ فون یعنی ویوو وی ۴۰؍پرو کو ہندوستانی مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔ یہ فون کمپنی کی درمیانی رینج پریمیم وی سیریزکا حصہ ہیں۔ کمپنی نےاسےویوو وی ۳۰؍سیریز کے جانشین کے طور پر لانچ کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں ۵۰؍میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔
اس کے علاوہ اس میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۹۲۰۰؍ پلس پروسیسر استعمال کیاگیاہے، اس کے علاوہ زیئس برانڈکارئیر کیمرہ اور ۵۵۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری ہے۔
قیمت
یہ فون ۲؍کنفیگریشنزمیں آتاہے۔ اس کے ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت ۴۹؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے، ۱۲؍جی بی ریم اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج کی قیمت ۵۵؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ یہ فون نیلے اور ٹائٹینیم گرے رنگوں میں دستیاب ہے۔
ڈیزائن
اس ہینڈ سیٹ کے سامنے اور پیچھے دونوں طرف شیشہ اور کنارےخم دار ہیں جبکہ فریم بھی گول ہےجس کی وجہ سے یہ بھاری محسوس نہیں ہوتا جبکہ ہاتھ میں پکڑنے پر یہ چبھتا بھی نہیں ہے۔ اس کےعلاوہ، ایک لہراتی پیٹرن پیچھےکی جانب دیکھی جاسکتی ہے۔ اس کا کیمرہ ماڈیول دائرہ نماہے۔ ویوو اسے انفینٹی آئی کیمرہ ماڈیول ڈیزائن کا نام دے رہا ہے اور یہ ایک پینڈولم کی شکل کاہے جس کے اوپر۲؍کیمرے دائرہ نماماڈیول میں رکھے گئے ہیں اور تیسرا کیمرہ اور اور ایل ای ڈی رنگ نیچے ہے۔
ڈسپلے
اس میں ۶ء۷۸؍انچ کا ایف ایچ ڈی پلس (۲۸۰۰×۱۲۶۰) امولیڈڈسپلے ہے جس کاریفریش ریٹ ۱۲۰؍ ہرٹزہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ برائٹنس ۴۵۰۰؍نٹس ہے۔ ڈسپلے کی خصوصیات کو دیکھتے ہوئے، یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس کےاسکرین نیٹ فلکس جیسےپلیٹ فارمزاور اس کے علاوہ بھی ایچ ڈی آر ویڈیو دیکھنا بہتر تجربہ ہوگا۔
سافٹ ویئر
سافٹ ویئر کے بارے میں بات کریں تو اس میں اینڈرائڈ ۱۴؍ کی بنیاد پرفن ٹچ او ایس ۱۴؍دیا گیا ہے۔ اس میں پہلے سے لوڈ شدہ ایپس کی ایک بڑی تعداد موجودہے۔ اس کے ساتھ۳؍ سال تک آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹس اور۴؍سال سیکوریٹی پیچ کا وعدہ کیا گیا ہے، جو اس قیمت میں دستیاب زیادہ تر دیگر فونز کے برابر ہے۔
ہارڈ ویئر
اس میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۹۲۰۰؍پلس کا پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سےاس کاسی پی یو اور جی پی یو اسی کے پچھلےاڈل کے مقابلے ۱۰؍فیصد بہتر ہے جبکہ اس کا اوکٹا کور چپ ۳ء۳۵؍ میگا ہرٹز کی رفتار پیش کرتا ہے۔
کیمرہ
اس میں، آپ کو۵۰؍میگا پکسل کاپرائمری کیمرہ ملتا ہے جو آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ سونی کا آئی ایم ایکس ۹۲۱؍سینسر استعمال کرتا ہے۔ اسی کے ساتھ اس میں ۵۰؍میگا پکسل کاپورٹریٹ سونی آئی ایم ایکس ۸۱۶؍لینس اور۵۰؍میگا پکسل وائڈ اینگل لینس ہے جو۲؍گنا آپٹیکل زوم اور۵۰؍گناڈیجیٹل زوم کوسپورٹ کرتا ہے۔
ساتھ ہی، ویڈیو کالنگ اور سیلفیز کے لیے آگے کی جانب بھی ۵۰؍میگا پکسل کاسیلفی کیمرہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس فون میں ۵۰؍میگا پکسل کے مجموعی طور پر۴؍کیمرےہیں، سبھی زیئس (ZEISS)کوسپورٹ کرتے ہیں۔
سافٹ ویئر
ویوونےاپنے جدید فون یعنی ویوو وی۴۰؍پروکی بیٹری کواس سے پہلے والے فون یعنی وی۳۰؍پروکی۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری سے بڑھا کر ۵؍ہزار ۵۰۰؍ ایم اے ایچ کردیا ہے۔ یہ اضافہ ایک اچھی بات ہےکیونکہ اس کا مطلب ہے کہ ہم روزانہ استعمال میں بیٹری کی لائف میں بہتری دیکھیں گے۔ اس ڈیوائس میں فاسٹ چارجنگ کے لیے۸۰؍ واٹ سپورٹ ہے۔
ڈسپلے ۶ء۷۸؍انچ
پروسیسر میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۹۲۰۰
ریم ۸؍ اور۱۲؍جی بی ریم
اسٹوریج ۲۵۶؍ اور ۵۱۲؍ جی بی کا متبادل
آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ ۱۴؍پر مبنی فن ٹچ او ایس ۱۴
کیمرے ۵۰؍، ۵۰؍ اور۵۰؍میگاپکسل، ۵۰؍ سیلفی
بیٹری ۵؍ہزار ۵۰۰؍ ایم اے ایچ