• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویوو ایکس فولڈ ۳؍پرو: مڑنے والےفون میں ایک عمدہ متبادل

Updated: July 15, 2024, 11:19 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ایک لاکھ ۶۰؍ہزار کے اس فون میں ۸؍انچ کا ڈسپلےدیا گیاہے،۱۶؍جی بی ریم اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج کے ساتھ بیٹری بھی عمدہ ہے۔

Vivo Xfold 3 Pro can be seen fully unlocked. Photo: INN
ویوو ایکس فولڈ ۳؍پرو پوری طرح کھلا ہوا دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر : آئی این این

سیمسنگ کئی سال سے ہندوستان میں چھوٹے موٹے اپ ڈیٹ کے ساتھ ہی ہندوستانی مارکیٹ میں اپنے فون لانچ کرتی آئی ہے ایسے میں ایک نئی کمپنی(کم از کم فولڈ ایبل فون کے زمرے میں ) کو کچھ خاص کرکے دکھانا ہی تھا۔ اس لئے ویوو نےخصوصی فیچرز کے ساتھ ہی نیا فولڈ ایبل فون مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔ اس نے ویوو ایکس فولڈ ۳؍پرو کی شکل میں اسمارٹ فون کی خصوصیات کو دوسرے درجے میں پہنچادیا ہے۔ 
قیمت
 ویوو ایکس فولڈ ۳؍پرو ایک ریم اور اسٹوریج کے متبادل میں دستیاب ہے۔ اس میں ۱۶؍جی بی ریم اور۵۱۲؍جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے اور اس فون کی قیمت ہندوستان میں ایک لاکھ ۵۹؍ہزار ۹۹۹؍ روپے رکھی گئی ہے۔ قیمت سن کر آپ کو محسوس ہوسکتا ہے کہ ایک اینڈرائڈ فون کیلئے اتنی قیمت کچھ زیادہ ہے لیکن جب آپ دوسری کمپنیوں جیسے کہ سیمسنگ کے فون دیکھیں گے جیسے کہ گلیکسی زیڈ فولڈ ۵؍ کی قیمت ایک لاکھ ۵۴؍ہزار۹۹۹؍(۵۱۲؍جی بی) سے شروع ہوکر ایک لاکھ ۸۴؍ہزار ۹۹۹؍ روپے(ایک ٹی بی والے فون کیلئے) تک چلی جاتی ہے۔ جبکہ سیمسنگ کے ایس ۲۴؍کی قیمت ایک لاکھ ۲۹؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے جبکہ یہ فولڈ ایبل فون بھی نہیں ہے۔ 
ڈیزائن
 اس کی قیمت کے حساب سے اس کی سب پہلی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے دعوے کے مطابق کافی پتلا ہے۔ مڑی ہوئی حالت میں یہ محض ۱۱ء۲؍ملی میٹر کا ہےجو کہ دیگر فون کے مقابلے تھوڑا زیادہ ہےکیوں کہ عام طور پر ۸ء۵؍ ملی میٹرکے فون آتے ہیں لیکن جب آپ اسے کھول لیتے ہیں تو اس کی موٹائی محض ۵ء۲؍ملی میٹر رہ جاتی ہے جو کہ حیرت انگیز ہےکہ اتنا پتلا کوئی فون نہیں آتا۔ 
ڈسپلے
 اس فوج کو کھولنے کے بعد اس کا اسکرین ۸ء۰۳؍انچ کا ہوجاتا ہے جو کہ کسی بھی فولڈ ایبل فون میں آج تک نہیں دیا گیا ہے۔ اتنا بڑا اسکرین ہونے کے باوجود اس میں رنگ قدرتی ہی نظر آتے ہیں، یہاں تک کہ براہ راست سورج کی روشنی میں بھی آپ کو اسکرین پر دیکھنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ دوسری بات یہ کہ اس کا اسکرین پوری طرح مڑ جاتا ہے لیکن کھولنے پر اس میں سلوٹ قطعی نظر نہیں آتی۔ دوسری جانب فولڈ ہونے پر بھی اس کا اسکرین ۶ء۵۳؍انچ کا رہتا ہےجو کہ فولڈ ایبل فون میں سب سے بڑا قرار دیا جاسکتاہے۔ 
 ویوو ایکس فولڈ ۳؍پرو اس قدر اسمارٹ ہے کہ اگر آپ ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو وہ فوری طور پر معلوم کرلیتا ہے کہ آپ کا رخ کس اسکرین کی جانب ہےیعنی آپ بڑے اسکرین کو دیکھ رہے ہیں یا چھوٹے اسکرین کو، وہ ویڈیو کو اسی جانب دکھانا شروع کردیگا۔ 
سافٹ ویئر
 اس فون میں اینڈرائڈ ۱۴؍پر مبنی ویوو کا فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویوو ۳؍سال تک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اور ۴؍سال تک سیکوریٹی اپ ڈیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ اس میں ویوو کےکئی ایپ پہلے ہی سے انسٹال کئے ہوئے آتے ہیں اور ان میں سے زیادہ ترکو آپ ان انسٹال بھی نہیں کرسکتے لیکن ان میں سے چند کافی کارآمد بھی ہیں کیوں کہ ان میں اے آئی کا بھرپوراستعمال کیا گیا ہے۔ مثال کے طورپر اس کا نوٹس ایپ پیسٹ کئے گئے ٹیکسٹ میں سے خلاصہ تیار کرسکتا ہےجبکہ اس کاریکارڈر ایپ نہ صرف آواز کو ٹیکسٹ یعنی لکھاوٹ میں تبدل کرسکتا ہے بلکہ آڈیو ہی میں ریکارڈنگ کا خلاصہ تیار کرسکتا ہے۔ 
کیمرہ
 اس میں بنیادی کیمرہ ۵۰؍میگا پکسل کا ہے جبکہ الٹرا وائڈ اینگل کیلئے بھی ۵۰؍میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلی فوٹو کیمرہ کیلئے ۶۴؍میگا پکسل کا ۳؍گنا زوم کرنے والالینس دیا گیا ہےجبکہ سیلفی کیلئے کور ڈسپلے پر ۳۲؍میگا پکسل اور مین ڈسپلے پر بھی ۳۲؍میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ 
بیٹری
 اس میں ۵؍ہزار ۷۰۰؍ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو کہ ۲؍سیل پر مشتمل ہے، یعنی اس کی بیٹری کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس میں وائر سے چارج کرنے پر ۱۰۰؍واٹ فاسٹ چارجنگ ہوسکتی ہے جبکہ بغیر وائر کے۵۰؍واٹ کی فاسٹ چارجنگ ممکن ہے۔ اس کے ساتھ میں ۱۲۰؍واٹ فاسٹ چارجنگ کا چارجر بھی دیا جاتا ہے۔ اس کی بیٹری حیرت انگیز طور پرکافی اچھی کیوں کہ فولڈ ایبل فون میں اتنی اچھی بیٹری نہیں آتی۔ اس کی بیٹری زیادہ استعمال کے باوجود ایک دن تو چل ہی جاتی ہے، کم استعمال پر یہ ڈیڑھ دن بھی چل سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK